Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
برف
ice
ice
دیگرنام۔
عربی میں شلج ،فارسی میں یخ اور انگریزی میں آئس کہتے ہیں۔
ماہیت۔
پانی کو ترکیب خاص سے جمالیاجاتا ہے۔مشہور عام ہے برف دو قسم کی ہوتی ہے۔ایک قدرتی دوسری مصنوعی ۔
مزاج۔
سرد خشک۔
افعال۔
مخدر،مسکن حرارت و عطش ،مقامی ،قابض۔
استعمال۔
برف کو زیادہ تر موسم گرما میں پیاس بجھانے کیلئے پیتے ہیں۔یہ گرم مزاجوں کیلئے موافق ہے۔پیاس کو بجھاتی اور معدے کو تقویت دیتی ہے۔سرد بلغمی مزاجوں اور بوڑھوں کیلئے غیر مناسب ہے۔ان میں پیاس کو بجھانے کی بجائے بعض اوقات زیادہ کرتی ہے۔معدے ،اعصاب اور اعضائے اندرونی کے اورام و صلابات کو ضرر پہنچاتی ہے۔دانتوں کو بھی نقصان دیتی ہے۔اورام حارہ کی ابتداء میں ردع مواد کیلئے اس کا بیرونی استعمال کیاجاتا ہے۔رمدحارکی ابتداء میں آنکھ پر برف رکھنا مفید ہے۔برف کی سردی سے عروق شعریہ سکڑ جاتے ہیں۔اس لیے برف کو تالوپرلگانا نکسیر کو روکتا ہے۔

برگ تیت
دیگرنام۔
فارسی میں برگ تبت،پنجابی میں کشمیری پٹھا ،سندھی میں پن کشمیری ۔یادرکھیں پنجابی میں پٹھا ’’پتے ‘‘کو کہتے ہیں۔
مقام پیدائش۔
کشمیراور تبت۔
رنگ۔
بھورا سرخی مائل ۔
ذائقہ۔
پھیکا ۔
ماہیت۔
برگ تبت کو تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ باریک پیس کر بطور پلاس پاپڑھ استعما ل کرتے ہیں۔نزلہ زکام بند ہونے کی حالت میں نہایت فائدہ مند ہے۔
نسوار۔
برگ تبت کو ثمرکٹائی خرد+دانہ الائچی خرد وغیرہ کے ہمراہ باریک پیس کر نسوار بناتے ہیں۔جومرگی ،سکتہ اور بالخصوص شقیقہ کے علاوہ مزمن نزلہ وزکاممیں نہاہیت مفید ہے۔
نفع خاص۔
نزلہ کوجاری کرتاہے۔
بدل۔
نک چھکنی۔
برہم ڈنڈی
(Yellow Thistle)
(Yellow Thistle)
لاطینی میں۔
Tricholepis Glaberrima Compositae
خاندان۔
compositac
دیگرنام۔
سندھی میں لبھ ،گجراتی میں تل کنٹو،بنگالی میں سیال کانٹا اور انگریزی میں ییلوتھسٹل ۔
ماہیت۔
برہم ڈنڈی کا دو سے چار فٹ اونچا پودا ہوتا ہے۔جس کا تنا بالکل سیدھا اور پتے برچھی کی طرح ایک سے چارانچ لمبے اور دندانے دار ہوتے ہیں۔
پھول پتوں کے ساتھ گچھوں میں بیگنی یا گلابی طرح کے ہوتے ہیں۔جن کا رنگ نیلا سرخی مائل اس کے چاروں طرف نرم کانٹے ہوتے ہیں۔پھل ۔پودے کے درمیان میں ایک لمبی ڈنڈی نکلتی ہے۔جن کے اگلے حصے میں لمبے گول اونٹ کٹارہ کی طرح کے ہوتے ہیں۔
اقسام ۔
اس کی دو اقسام ہیں۔
خرد کو برہم ڈنڈی اور کلاں کو اونت کٹائی کہتے ہیں۔
مقام پیدائش۔
پاکستان ،کشمیر کے کچھ حصوں میں کھنڈرات وغیرہ پائےجاتے ہیں۔بھار ت میں راجستھان،آبو پہاڑ،مدھیہ بھارت،میسور ،حیدر آباد ،مشرقی اور مغربی پنجاب میں سٹرکوں کے کنارے اور ویران مقامات پر موسم سرما میں ملتی ہے۔
رنگ۔
سبز سیاہی مائل پھول بیگنی ۔
ذائقہ۔
نہایت تلخ۔
مزاج۔
گرم خشک
استعمال۔
برہم ڈنڈی کاسفوف شیرگاؤ کے ہمراہ جسم کو تقویت بخشنے کے علاوہ حافظہ کو قوی اور جریان وسیلان منی کیلئے مفید ہے۔
فلفل سیاہ کے ہمراہ پانی میں پیس کر بھی پلاتے ہیں۔جوکہ خارش پھوڑے پھنسی اور دیگر امراض جلدیہ وفساد میں نہاہت مفید ہے۔

یہی نسخہ برص میں بھی مفید ہے۔ جدام کیلئے برہم ڈنڈی ایک تولہ کالی مرچ سات دانے گھوٹ کر چالیس دن روزانہ استعمال کریں
اور ساتھ گھی ڈال کر بیسن کی روٹی کھلائی جائے ۔گلے کو صاف کرتی ہے۔بطور جوشاندہ یاخیساندہ آنکھ کی امراض ولادیت کے بعد رحم
کے درد ،ورم اور بادی امراض ،پیشاب کی جلن اور خون آنے میں مفیدہے۔تپ لرزہ کے لئے دوماشہ سفوف بخار آنے سے چھ گھنٹے قبل اور دوسری خوراک دوگھنٹہ قبل ہمراہ آب تازہ دی جاتی ہے۔اس طرح تپ لرزہ کا علاجدو تین دن جاری رکھتا ہے۔اگر مریض کو بخار کے ساتھ کھانسی بھی ہوتو سفوف شہد کے ساتھ دیناچاہیے۔
بہتر یہ ہے کہ برہم ڈنڈی استعمال کرانے سے پہلے تپ لرزہ کے مریض کو ایک معمولی سا جلاب دے کر پیٹ صاف کرلیاجائے۔
مزمن بخاروں میں دیگر ادویہ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں۔اس کے بیج ملین ،مشتہی ،مقئی اور مخرج بلغم ہیں۔ان کا شیرہ نکال کر شیریں کرکےدمہ میں پلانا مفید ہیں۔
برھم ڈنڈی کا جوشاندہ رنگ نکھارتا ہے اور زخموں کو مفید ہے۔
نفع خاص۔
مصفیٰ خون۔
مضر۔
خشکی پیداکرتا ہے۔
مصلح۔
شہد اور گھی ۔
بدل۔
منڈی نیل کنٹھی مصفیٰ خون میں
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات گرام سفوف جبکہ سبز کو ایک تولہ تک استعمال کیاجاسکتا ہے۔
مشہورمرکب۔
عر ق مرکب ،مصفیٰ خون بہ نسخہ خاص وغیرہ ۔

No comments:
Post a Comment