WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

27.1.16

بطخ. بکائن. دھرک. بکری

 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
بطخ
(Duck)
ماہیت۔
مشہور پرندہ جوکہ مرغالی کی قسم سے ہے۔جس کو گھروں میں پالتے ہیں۔یہ پانی پر بھی تیرتا ہے بڑی بط یعنی ہنس مکھ کوعربی میں اوز ،فارسی میں قاز کہتے ہیں۔
اور انگریزی میں گوز کہتے ہیں۔
رنگ۔
سفید ،بھورا،چونچ زرد جبکہ گوشت سرخ ہوتاہے۔
مزاج۔
بطخ کا پتہ گرم تردرجہ اول۔
استعمال۔
کیثر القداوردافع ریاح ہے۔بازوؤں کا گوشت بدن کوفربہ کرتا ہے۔گردوں اور باہ کو تقویت دیتاہے۔قوت باہ اورازیادمنی کیلئے تمام گوشتوں سے بہتر ہے لیکن زود ہضم نہیں۔
خفقان کو سفید ہے۔اس کا جگر صالح خون پیدا کرتا ہے۔چربی اس کی ملطف ملین اورمحلل ہے اور سب چربیوں سے صالح ہے۔بواسیرکےدردکونفع بخشتی ہے ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔انڈے کے فائدے مرغی کے انڈے کی طرح مگر اثرمیں ذراکمزور ہوتے ہیں
نوٹ
۔گاؤں کے لوگ اس کو گھر کی حفاظت کے لئے بھی پالتے ہیں۔
کیونکہ یہ اجنبی لوگوں کو دیکھ کر چیخنا شروع کردیتی ہے جس سے چوری کا خطرہ نہیں رہتا ہے۔
 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
بکائن (دھرک)
(The persian Lilac Bead Tree)

دیگرنام۔
سندھی میں بکائن نم ،فارسی میں بان ،بنگالی میں گھوڑانیم ،گجراتی میں بکانیہ ،سنسکرت میں نم برکشن،پنجابی میں دھرک کہتے ہیں۔
ماہیت۔
بکائن مشہوردرخت ہے جس کو میری مادری زبان میں دھرک کہتے ہیں۔
اس کے پتے پھول اور نیم سے مشابہ ہوتے ہیں لیکن پھل کے اندر سے چار خانے ہوتے ہیں اور ہرایک خانے میں ایک تخم ہوتے ہیں تخم بکائن کے اوپر سیاہ رنگکی جھلی سی ہوتی ہے۔اور اندر سے مغز سفید ہوتاہے۔زیادہ تر یہ مغز ہی دواًمستعمل ہے۔انہیں بیجوں کو حب البان یاتخم بکائن اور پنجابی میں دھرکنے کہتے ہیں۔
بعض اطباء بکائن کا فارسی نام آزاددرخت لکھتے ہیں۔جوکہ صیحح نہیں ہے۔
رنگ۔
پتے سبز اور پھو ل زرد ۔
مقام پیدائش۔
پاکستان ،ہندوستان برما اور ایران ۔
مزاج۔
گرم خشک بدرجہ دوم ۔
افعال۔
مصفیٰ خون ،مسکن درد،دافع بواسیر منقیٰ و مجفف قروح ،قاتل کرم شکم دافع تپ مزمن و ربع ۔
استعمال۔۔
مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے اس کے پتے اور پوست امراض فساد خون مثلاًجذام اور برض وغیرہ میں مستعمل ہیں۔
مسکن درد ہونے کی وجہ سے پتوں کو جوش دے کر مقام ماؤف کو بھپارہ دیتے ہیں اور اسکے پتوں کا بھجیا باندھتے ہیں۔بواسیر میں اسکے تغموں مغز دے کر دیگر ادویہ کےہمراہ بکثرت مستعمل ہے۔پوست بکائن کو جلا کر کتھ سفید کے ہمراہ مرض قلاع میں منہ کے اندر چھڑکتے ہیں۔کرم شکم خصوصاًحب القرح اور خراطین کے قتل اور اخراج کیلئے پوست بیخ بکائن جوشاندہ پلاتے ہیں۔مزمن بخار اور تپ چوتھیا میں درخت بکائن کا درمیانی پوست لے کرتخم کاسنی نیم کوفتہ اور دھمالیہ کے ہمراہ نقوع بناکر پلاتے ہیں۔
بکائن کے پختہ پھل کو جوکوب کرکے پانی میں پکا کرسردھونے سے بال لمبے ہوجاتے ہیں۔اور جوئیں نہیں پڑتیں ۔
نوٹ۔مغز بکائن زیادہ مقدار میں سمی اثرات رکھتی ہے۔اور چھ سات بیج کھالینے سے موت واقع ہوسکتی ہے۔
نفع خاص۔
مصفیٰ خون ،
مضر۔
معدہ اورجگر۔
مصلح۔
انیسول۔
بدل۔
تج یاجاوتری ۔
مقدارخوراک۔
مغزتخم بکائن چاررتی سے ایک ماشہ پوست بکائن سات ماشہ سے ایک تولہ ۔
مشہور مرکب۔
حب بواسیر ،معجون مسکن درد رحم۔
Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
بکری
(Goat)

دیگرنام ۔
عربی میں ماغر،فارسی میں بز گوسفند انگریزی میں گوٹ کہتے ہیں۔
ماہیت۔
مشہور عام چوپایہ ہے اس کے نر کونریابکرا کہتے ہیں۔
رنگ۔
مختلف۔
مزاج۔
گرم تر۔
استعمال۔
بکرے کا گوشت خون صالح پید اکرتا ہے۔گرم گرم گوشت چوٹ کے مقام پر باندھنے سے درد کو تسکین دیتا ہے۔کلیجی کو گرم توے پر رکھ کر اس کا پانی آنکھوں میں ڈالنا اندھراتے کونظرآنامفید ہے۔مقوی باہ ہے چربی کا لیپ دردوں کو تسکین دیتاہے۔کمزورمریضوں کے لئے بزنمالہ یعنی بکری کے بچے کو گوشت تجویز کیاجاتاہے۔
کیونکہ چھوٹے بچوں کامعدہ چربیلا گوشت ہضم کرنے کا متحمل نہیں ہوتا ہے۔

No comments:

Post a Comment