WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

25.1.16

اندرجوشیریں‘ تلخ چھوٹا حنظل اندررائن۔ حنطل ۔ تمہ انڈا، بیضہ، مرغ

 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
اندرجوشیریں‘تلخ۔
Tellicherry ,,,,,,(Seeds Of)
دیگرنام۔
عربی میں لسان العصاقیر۔فارسی میں زبان کنجشک،گجراتی میں پندھریاکور،بنگالی میں اندر جو اورسنسکرت میں کنج پھل ۔
انگریزی میں۔
Seeds of Echites
لاطینی میں،
Holbrrhina .Antidysenterica
ماہیت۔
اندرجو درخت تیوراج کےتخم ہیں جو اس کے پھیلوں سے نکلتے ہیں اور دانے جوکے مشابہ لیکن تھوڑے بڑے ہوتے ہیں۔
کڑا کے درخت دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک کے بیج کڑوے جن کو اندر جو تلخ اور دوسرے کے پھیکے اندر جوشیریں ہوتے ہیں۔یہ درخت عموماًہمالیہ کےگرما حصوں میں ساڈھے تین ہزار فٹ کی بلندی تک پایا جاتا ہے۔اس کا درخت جھاڑی کیطرح آٹھ دس فٹ اونچا ہوتا ہے۔پھول سفید گچھوں میں چھوٹاسا اور چمکیلا ہوتا ہے۔پھلیاں دس سے پندرہ انچ لمبی نصف انچ موٹی اور کچھ ٹیڑھی سی ہوتی ہیں۔ان کے اندرتخم بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔
مقام پیدائش۔
یہ درخت پاکستان اور ہندوستان میں عام پیدا ہوتا ہے۔پاکستان میں جموں کانگرا‘لاہورہندوستان میں آسام ،دہلی ،یوبی اورٹرانکور میں پیداہوتا ہے۔لاہور کےجناح گارڈن میں اس کے کئی درخت ہیں۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ دوم۔
افعال۔
مفتت حصاۃ،کاسرریاح ،مدرل بول‘مقوی باہ‘مولدمنی معین حمل اور مقوی اعصاب ۔
استعمال۔
مفتت حصیات اور مدرربول ہونے کی وجہ سے اندر جوشریں کو پتھری خارج کرنے اور عموماً استعمال کرتے ہیں۔حیض کے بعدمعین حمل ہونے کی وجہ سے شہد اور زعفرانمیں ملاکرفرزجہ کرنے سے حمل ہونے میں مفید ہے۔بواسیر خونی میں اندر جوکوزنجیل کے ساتھ ملاکر جوشاندہ دیا جائے تو بہت ہی مفید ہے۔یادونوں کا سفوف بنا کر دودھکے ساتھ دینا اوربھی مفید ہے۔
مقوی باہ اور مولد منی ہونے کی وجہ سے معاجین اورسفوفات میں شامل کرکے کھلاتے ہیں یہ مقوی کا اعصاب بھی ہے۔
نوٹ۔
کڑاچھال کا تفصیلی بیان ک’’کے‘‘ ردیف ‘‘ میں دیکھیں ۔
نفع خاص۔
مولد منی ،مقوی باہ مدربول۔
مضر۔
معدہ کیلئے ۔
مصلح۔
گرم مصالحہ اورنمک۔
بدل۔
بہمن و تودری۔
مقدار خوراک۔
دوسے تین گرام (ماشے)تک۔
مشہورمرکب۔
جوارش زرعونی بہ نسخہ کلاں،معجون ثعلب ۔معجون چوب چینی سفوف تریاق اسہال،طب نبوی اعصاب گولیاں تیار کرتے ہیں جوکہ انتہائی مفید ہیں۔
   Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
اندررائن۔حنطل۔تمہ
بڑاحنطل۔
کالوسن تھس۔
چھوٹاحنظل۔
Cucumis Trigonus
فیملی۔
Cucurbitaceae
دیگرنام۔
عربی میں خنطل ،فارسی میں خربزہ ،تلخ،اردو میں تمہ،پھیر پھیسندوا،بنگہ میں ماکال یا مکھل سندھی میں ٹوہ اور انگریزی میں کالوسنتھ ۔
اقسام۔
اندرائن کسی قسم کاہوتا ہے۔لیکن ایک بڑی اور ایک چھوٹی کے علاوہ اندرائن اور کانٹے دار ہوتا ہے۔
ماہیت۔
یہ ایک بیل دار بوٹی ہے جو موسم بر سات میں خودرو ،دریاؤں اورریتلی زمین میں پیدا ہوتی ہے۔اس کی جڑ بہت لمبی ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے یہ عموماًزمین کے اندر محفوظ رہتی ہے اور برسات کے موسم میں پھر ہری ہوجاتی ہے۔
رنگ۔
پھل خام سبزپکنے پرہلکا زردجس پر سبز دھاریاں ہوتی ہیں۔خشک  گودا زردی سفید
ذائقہ۔
نہایت کڑوا اور بدمزہ ۔
مقام پیدا ئش۔
پاکستان میں پنجاب خصوصاًمیراشہررحیم یارخان ،صوبہ سندھ ،بنگہ دیش بہار،بنگال انڈیا میں پوپی دکشن بھارت کے علاوہ مدھیہ پردیش کچھ گنگا جمبا ۔وغیرہ۔
مزاج۔
مسہل بلٖغم وسودا ،محلل ،مسقط حمل ،
استعمال۔
شحم حظل کو بطور مسہل دائمی قبض،استسقاء ضیق لنفس فالج و لقوہ جذام اوردالفیل جیسے امراض میں بکثرت استعمال کیاجاتا ہے۔تھوڑی مقدار میں کڑوی ہونے کیوجہ سے مقوی معدہ ہے۔معدہ کی رطوبت کو بڑھا کر بھوک زیادہ کرتی ہے۔تخم حنظل آنتوں کی حرکت دودیہ کو تیز کرکے مروڑپیدا کرکے دست لاتی ہے۔اور آنتوںکی ردی رطوبت کے علاوہ صفراء کو خارج کرتی ہے۔اگر اس کا مسہل زیادہ باریابارباراستعمال کیاجائے تو آمعاء میں خارش ،مثانہ میں سوزش اسقاط کوکبھی خونی دست آتے ہیں۔جس کی وجہ سے مریض کمزور ہوجاتا ہے۔
اسقاط حمل کیلئے بطور فرزجہ استعمال کرتے ہیں۔شحم حنظل کے کھلانے سے آنتوں میں سخت مروڑ ہونے لگتا ہے۔اس لئے دیگر مسکن ادویہ مثلاًاجوائن دیسیوغیرہ یامصلح کے ہمراہ استعمال کریں۔
حنظل کے بیج مریض زیابیطس اور جسم کے دردوں کیلئے اکسیر ہیں۔اس کے علاوہ حنظل تازہ لیکر اس کے اندر سے بیج نکال لیں اور اس میں اجوائن دیسی بھرکرخشک کرلیں
اور پیس کرلیں یہ سفوف پیٹ درد بواسیرریاحی ریجی دردوں اور دائمی قبض میں بے حدمفید ہے۔اکثر گھروں میں لوگوں میں یہ سفوف تیار کر کے استعمال کرلیں۔
نفع خاص۔
مسہل اور جوڑوں کے دردوں میں مفید ہے۔
مضر۔
مروڑ پید کرتا ہے۔حاملہ عورتوں ۔بواسیر خونی آنتوں میں خراش یا اسہال دموی میں حنظل کا استعمال نہ کریں ۔اشدضرورت میں مصلح کے ساتھ استعمال کیاجاسکتا ہے۔
مصلح۔
کتیرا،روغن بادام۔
بدل۔
صبرسقوطری (اسہال کیلئے۔)۔
مقدارخوراک۔
ایک سے دو گرام۔
مرکب۔
اطریفل دیدان،حب ایارج بہ نسخہ خاص اور عرق مطبوخ ہفت روزہ وغیرہ سفوف ملین سفوف شوگر ین میں حنظل کامکمل خشک پھل اور دوسری ادویہ استعمال کرتا ہے۔
اس کے استعمال سے شوگر کا لیول زیادہ نہیں ہوتا ۔اور مریص کو قبض بھی نہیں ہوتی یہ سفوف ہم مریض کومفت دیتے ہیں۔
 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
انڈا،بیضہ،مرغ(Egg)
دیگرنام ۔
عربی میں بیضہ ماکیاں،فارسی میں تخم مرغ،سندھی میں آنواور انگریزی میں ایگ کہتے ہیں۔
ماہیت۔
اس سے مرادمرغی کا انڈا ہے اس کی دو اقسام ہیں۔ایک دیسی مرغٖی کا انڈا اور دوسرا بائیلر مرغی کا انڈا ،ویسے عام طور پر دیسی مرغی کے انڈے کو پسندکیا جاتا ہے۔اور یہ بازار میں بہت مہنگا فروخت ہوتا ہے۔ویسے ڈاکڑ یہ کہتے ہیں کہ دیسی اور بایئلر کے انڈٖے کی غذائیت میں کوئی فرق نہیں۔
رنگ۔
سفید جبکہ دیسی ہلکا براؤن ۔
ذائقہ۔
پھیکا قدرے شور۔
مزاج۔
زردی گرم تر درجہ اول۔
افعال۔
مولدخون ،مقوی بدن مقوی باہ جبکہ سفیدی مسکن و مبرد ہے۔
استعمال۔
نیم بریاں انڈا صالح لکیموس ‘کثیرالقدااور قلیل الفضول ہے۔یہ زور ہضم ہے اس سے خون زیادہ پیدا ہوتا ہے۔دل دماغ بدن اور باہ کو قوت بخشتا ہے۔کمزور مریضوں کیلئے عمدہ غذا ہےانڈہ کی سفیدی میں غذائیت کم اور یہ دیرہضم ہے۔
دودھ کے بعد اگرکسی چیز کومکمل خوراک کہا جاسکتا ہے تووہ انڈا ہے۔مرغی کے ایک آم انڈے کا وذن تقریباًساٹھ گرام ہوتا ہے۔جس میں دو تہائی سفید ی اور ایک تہائی زردی ہوتی ہے۔اس میں غذائیت کے تما م اہم اجزاء موجود ہیں۔جس میں دو تہائی سفیدی اور ایک تہائی زردی ہوتی ہے۔
انڈے کی زردی میں میں چکنائی فاسفورس ،کیلشیم،آئرن،پروٹین،معدنی نمکیات اور لیسی تھین ہوتی ہے۔
انڈے میں ستر فیصد پانی چودہ فیصد پروٹین ،گیارہ فیصد چکنائی اور پانچ فیصد نمک ہوتا ہے۔نمکیات اس کے چھلکے میں ہوتی ہے۔اس لیے انڈے کے ساتھ نمک اور کاربوہائیڈریٹ والی خوراک ملاکر کھاناچاہئے۔
انڈہ محفوظ کرنے کاطریقہ۔
اس کے چھلکے کو ایئرٹائٹ کردیا جائے جس کیلئے اس چو نے کے پانی میں بھگوتے ہیں۔یا اس پر تیل لگا دیتے ہیں۔یا موم چڑھا دیتے ہیں اور فریج کے اندربھی انڈہ جلد خراب ہوجاتا ہے۔
تازہ انڈے کی شناخت۔
ایک پاؤ پانی میں نصف چھٹانگ نمک ملائیں اور انڈے کو اس میں ڈالیں اگر انڈہ ڈوب جائے تو تازہ اورجبکہ خراب انڈہ تیرنے لگ جائے گا۔
انڈہ کو ہاتھ میں لے کر روشنی کے رخ کردیکھیں اگر انڈہ میں دھبے نظر آئیں تو انڈہ خراب ہے۔اور اگر صاف نظر آئے تو انڈہ تازہ یعنی ٹھیک ہے۔
نفع خا ص۔
مقوی باہ بہترین غذا۔
مضر۔
گرم مزاجوں کیلئے۔
مصلح۔
دودھ ۔
بدل۔
مرغ کےخصیئے میں۔
مقدارخوراک۔
ایک سے دو عد د جب کوئی دوسری غذا میسر نہ ہو تو دو سے چار عدد تک کھائے جاسکتے ہیں۔
اہم بات۔
انڈہ فرائی ایک اونس کھانے سے سو کلوریز ،ایک انڈہ ابلا ہوا اسے اسی کلوریز انڈہ آملیٹ ایک اونس کھانے سے ایک سودس کلو ریز حاصل ہوتی ہے۔

No comments:

Post a Comment