WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

26.1.16

تخم بارتنگ. بارتنگ کےبیج. بارہ سنگھا. باقلہ. باکلہ

 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 

تخم بارتنگ(بارتنگ کےبیج)
(P.Major Seeds)
دیگرنام۔
بزرالسان الحمل عربی میں ،فارسی میں تخم بارتنگ۔
ماہیت۔
بارتنگ سبز کے بیج ہیں جو کہ چھوٹے چھوٹے اور گول سیاہ رنگ،بنفشی مائل ہوتے ہیں۔جن کاذائقہ تلخ ہوتا ہے۔پلٹے گومیجر اس کی فیملی بھی اسپغول ہے۔اس کے پتے ایک انچ تک لمبے بھیڑ کی زبان کی طرح جبکہ تخم اسپغول کی طرح لمبے اور گول بھورے یا کالے ہوتے ہیں۔
مزاج۔
سردخشک درجہ دوم۔
استعمال۔
قابض حابس خون اورمسکن ہے اور اس کے افعال مذکورہ بارتنگ سبز کے سے ہیں۔خون کوروکنے کیلئے تنہایادیگر ادویہ کے ہمراہ استعمال کئے جاتے ہیں۔
اسہال اور مروڑ کودفع کرتے ہیں۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات ماشے تک۔
 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
بارہ سنگھا
(Stag Han)
دیگرنام۔
(بارہ سنگھا )عربی میں ایل فارسی میں گوزن سندھی میں پھاڑ ہو جانور اور انگریزی میں (Stag Han)کہتے ہیں۔
ماہیت۔
مشہور جنگلی چوہایہ ہرن کی قسم ہے۔جس کے سینگ میں بہت سی خشک درخت کی طرح شاخیں نکلی ہوتی ہیں۔یہ سینگ بہت سخت اور ٹھوس ہوتے ہیں۔
اس کا چوپایہ کوگوشت میں بھی مستعمل ہے۔اور لوگ اس کا شکار کرکے اس کا گوشت حاصل کرتے ہیں۔اور اس کاگوشت اور سینگ بطور دواء استعمال ہوتے ہیں۔
رنگ۔
رنگ زردی مائل جبکہ پہاڑی کارنگ گرمی میں سرخی مائل اور سردی میں سیاہی مائل ہوتا ہے۔
ذائقہ۔
نمکین گوشت۔
مزاج۔
گرم وخشک درجہ سوم ۔
استعمال۔
گوشت سودا پیداکرتا ہے۔اور زودہضم ہے۔سردمزاجوں کی باہ کو تقویت دیتا ہے۔بارہ سنگھا کی آنکھ کامیل تریاق سمجھاجاتا ہے۔اسکی دم کھانے سے غشی اور کرب پیدا کرتا ہے۔گوشت غیرسمی اور دم قاتل ہے۔
مقدارخوراک۔
گوشت پکا کریاویسے ہی بقدر ہضم۔
 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
باقلہ،باکلہ
(Pnysasig Matus Semina)
دیگرنام۔
عربی اور فارسی میں باقلہ سندھی میں چونرا جبکہ انگریزی میں پنےسس ٹگ میتس سیرمینا ۔
ماہیت۔
تین چار انگلی لمبی اور گول پھلیاں ہوتی ہیں۔ان پر باریک باریک رواں ہوتا ہے۔ہر ایک پھلی کے اندر چارپانچ تخم نکلتے ہیں۔جوکہ بطور دواءمستعمل ہے۔
رنگ۔
سیاہ۔
ذائقہ۔
پھیکا،
مزاج۔
تازہ باقلہ سردوتر درجہ اول ،خشک باقلہ ،سرد ایک اورخشک درجہ دوم۔
افعال۔
منفث بلغم ،محلل اورام جالی۔
استعمال۔
باقلہ کی تازہ پھلیاں تنہا یاگوشت کے ہمراہ پکاکرکھاتے ہیں۔اس سے غذائیت کافی حاصل ہوتی ہے۔لیکن نفع پیدا کرتی ہے۔اور دیرہضم ہے۔اس کے تخموںکامغز نکال کر مناسب ادویہ کے ہمراہ کھانسی اور دمہ میں اخراج بلغم کیلئے استعمال کرتے ہیں۔
ورموں کو تحلیل کرنے اور پکانے کیلئے پیس کرضماد کرتے ہیں۔چہرے کے رنگ کو نکھارنے اور جھائیں کو دور کرنے کیلئے مناسب ادویہ کے ہمراہ طلاء کرتے ہیں۔
نیز بطور ابٹن استعمال کرتے ہیں۔یعنی چہرے کی سیاہی ،کیل اور سیاہ داغ کیلئے بطور ابٹن استعمال کرتے ہیں۔کنٹھ مالا کومفید ہے۔
نفع خاص۔
محلل اورام ۔
مضر۔
نفع پیدا کرتا ہے۔
مصلح۔
روغن بادام۔اس کو چھیل کر جوش دینے سے بھی اس کی اصلاح ہوجاتی ہے۔
بدل۔
لوبیا۔
مقدارخوراک۔
بطوردواء تین سے پانچ گرام بطور غذا ،بقدر ہضم۔

No comments:

Post a Comment