WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

26.1.16

بادام میٹھا۔ روغن بادام۔ بادام تلح، کڑوا بادام

 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
بادام میٹھا
(Almond Sweet)

نباتی نام۔
Amygdalu Dulcis
دیگرنام۔
عربی میں لوزالحلو،فارسی میں بادام شیریں ،ہندی میں بادام میٹھا ،بنگالی میں کاٹھ بادام اور انگریزی میں آمنڈ سوئٹ۔
ماہیت۔
اس کادرخت درمیانہ قد کاچھال سرخی مائل نیلی یابھوری ہوتی ہے۔پتے بھاکے کی طرح جو پہلے سبز ہلکے رنگ کے بعد میں سفید ہوجاتے ہیں۔جوکہ موسم خزاںمیں گرجاتے ہیں۔یہ کنگرے دار لمبے لیکن درمیان سے چوڑے ہوتے ہیں۔پھول کچی حالت میں سبز رنگ کا مخملی اور رونگٹے دار پرت اوپر ہوتا ہے۔اس وقت اندر کی سفیدی گری مزہ میں کسیلی اورمعمولی کھٹی ہوتی ہے۔جب پھل پک جاتا ہےتو اوپر کاچھلکا پھٹ کر الگ ہوجاتا ہے۔اس کے نیچے سخت چھلکا جومسام اس کے اندر لال ودھاری دارگری ہوتی ہے۔جوکھانے کے کام آتی ہے۔پکنے والے باداموں کو توڑ کر علیحدہ کرلیا جاتا ہے۔جب سوکھ جاتے ہیں توباہرکی مخملی پرت پھٹ کر بادام الگ ہوجاتا ہے۔
بادام کی دو اقسام ہیں ایک جوآسانی سے ٹو ٹ جاتے ہیں۔اس کو کاغذی بادام کہتے ہیں۔یہ بادام کی اعلیٰ قسم ہے کیونکہ کاغذی باداموں کی گری موٹی ذائقہ دار اوروزن دارہوتی ہے۔اس کے درخت عموماًباغوں میں کاشت کیے جاتے ہیں۔دوسراوہ جوسخت چھلکے والا ہوتا ہے۔اور مشکل سے ٹوٹتا ہے۔اس کو کاٹھابادامکہتے ہیں۔یہ کوئی کوئی کڑوااور ہلکا ہوتاہے۔ا س کے پیڑعموماًپہاڑوں اورجنگلوں میں اگتے ہیں۔
مقام پیدائش۔
پاکستان میں بادام صوبہ بلوچستان خصوصاًکوئٹہ،کشمیر،بادام کی مشہورقسم افغانستان زیادہ اچھی مانی جاتی ہے۔نیز ہندوستان کے پنجاب کے کچھ حصوں دکشن کے پہاڑی اور کچھ دیگر جگہوں پر ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ایران شام مراکوسسلی اور فرانس میں پیدا ہوتاہے
گری بادام کی ماہیت۔
تقریباًایک انچ لمبا اور کم و بیش چپٹا جس کا ایک سرا گول دوسراسرانوک دار ہوتا ہے۔اس کاچھلکا بھورا اورجھری دار ہوتا ہے۔ اس کے مغزیا گری کے اندر سے دو ٹکڑے ہوتے ہیں۔جن میں روغن توہوتا ہے۔لیکن ایلبومن نہیں ہوتی ۔مغزبادام کو باریک پیس کرشیرہ بنائیں تو اس میں کسی قسم کی بو نہیں آتی ہے۔
مزاج۔
گرم وتر درجہ اول بعض کے نزدیک معتدل ۔
افعال۔
مقوی ومرطب دماغ ،مولدو مقوی باہ،ملین شکم ملین صدر،مسمن و مسخن بدن،
استعمال۔
مغزبادام کھانے سے معتدل غذاحاصل ہوتی ہے۔حرارت عزیزی کی حفاظت کرتاہے۔بدن کو موٹا اور صالح خون پیدا کرتا ہے۔بادام کامغزخشک کھانسی میں مفید ہے۔
اس کا حریرہ بناکر پینے سے دماغ کو تقویت اور بینائی کوقوت دیتا ہے۔دائمی قبض کیلئے روغن بادام رات کو پینےسے آرام ہوتا ہے۔روغن بادام کو دیگر ادویہ کے ساتھ ملاکر بدن پر ملنا رنگت کو نکھارتا ہے۔مغزبادام کوتنہایادیگر ادویہ کے ساتھ دیں تویہ قوت دماغ مقوی بینائی اورمقوی باہ اور مولدمنی ہے۔
درخت بادام کے تازہ پتے دست آورہیں۔اور پیٹ کے کیڑوں کوخارج کرتا ہے۔یہ دانتوں کو چمکدار اور مسوڑوھوں کو مضبوط بناتا ہے۔
مقدارخوراک۔
سات سے گیارہ عدد۔
مردانہ و  زنانہ پوشیدہ امراض کا گارنٹی سے علاج
 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
روغن بادام
ماہیت۔
مغزبادام سے ایک خاص مشین کے ذریعے روغن نکلا جاتا ہے۔اس کو روغن بادام کہتے ہیں۔
روغن بادام کامزاج۔
گرم معتد ل تر درجہ اول۔
استعمال۔
روغن بادام ہلکا ہوتا ہے۔دماغ کو تقویت دیتا ہے۔قبض کودورکرتا ہے۔کان کی خشکی سے جو آوازیں معلوم ہوں تو کان میں ڈالنا بھی مفید ہے۔
سرپر ملنے سےسردرددور ہوکر نیندلاتا ہے۔اور بدن پرمالش کرنے سے بدن فربہ ہوتا ہے۔اگر کچھ دن حاملہ روغن بادام دودھ میں ملاکر پی لیں یا لیتی رہے تو ولادت بچہ آسانی سے پیداہوتا ہے۔سرپر لگانے سے سرکے خشکی اور بالوں کی خشکی دورکرتا ہے۔دائمی قبض میں دودھ میں شامل کرکے رات کو سوتے وقت پلاتے ہیں۔اسپغول کے لعاب کے ساتھ پیچش اور مروڑ کو دور کرتا ہے۔حجرالسود کے ساتھ استعمال کرتے رہنے سے پتھری کو دورکرتا ہے۔
مقدار خوراک۔
تین سے ایک تولہ یادس ملی لیٹر تک مسہل ہے۔
مشہورمرکبات۔
ہراطریفل میں روغن بادام ،لعوق بادام لعوق سپستان ،لبوب کبیر۔لبوب صغیر اورکیپسول بادام یاحب بادام 
 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
بادام تلح ،کڑوابادام
(Almond Bitter)
لاطینی میں۔
Amugdals Amara
دیگرنام۔
عربی میں لوزالمر ،فارسی میں بادام تلخ،سندھی اور پنجابی میں کوڑا بادام بنگہ میں ٹیتوکاٹھ بادام،ملٹابادام۔
ماہیت۔
اس کادرخت بادام شیریں کے درخت کی طرح مگر یہ درخت اور اس کے پتے چھو ٹے رنگ میں سرخی مائل اور خوشبو تھوڑی ہوتی ہے۔پھل بادام کی طرح مگر معمولیچھوٹا اور ذائقہ بہت تلخ ہوتا ہے۔
مزاج۔
گرم وخشک درجہ سوم۔
افعال۔
مسہل ،محلل ،جالی منفث بلغم مدربول و حیض ۔
استعمال۔
بادام تلخ زہریلا ہوتا ہے۔اس لیے یہ اندرونی طور پرکم استعمال ہوتا ہے۔بہرحال کھانسی ،دمہ اجناس بول وحیض اور اخراج اخلاط غلیظ کیلئے مفید بیان کیاجاتا ہے۔
بادام تلخ کو پیس کربطورطلاء داد چھائیوں اور بدن کے داغ دھبوں کو دورکرتا ہے۔جوؤں کومارنے کیلئے روغن بادام تلخ سر میں استعمال کرتے ہیں۔
بہراپن ،کان درد ،کان کی شائیں شائیں ،کان میں اس کا روغن ڈالنا مفید ہے اس کا فرزجہ مدرحیض ہے۔
بقول ارسطو پندرہ گرام بادام تلخ شراب پینے کے بعد نشہ نہیں آتا ۔
نفع خاص۔
جلدی امراض میں۔
مضر۔
امعاء کیلئے۔
مصلح۔
شکر،مصری،بادام شیریں ۔
بدل۔
حب المحلب۔

مقدار خوراک۔
اشد ضرورت میں نصف سے ایک عدد تک مغز بادام تلخ اور روغن بقدر ضرورت۔

No comments:

Post a Comment