WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

27.1.16

برنا. برنجاسف. برو

 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
برنا
(Crateya Religiosa)

دیگرنام۔
ہندی میں برن،گجراتی میں ورنو ،بنگالی میں درن باچھ یا گاچھ۔
ماہیت۔
ایک بڑا درخت ہے۔جس کے پتے پر برچھی نما بیل کے پتوں کی مانند ایک شاخ میں تین تین لگتے ہیں۔شکل میں پیپل کے پتوں سے مشابہ لیکن ان سے چھوٹے ہوتے ہیں۔اس کو اپریل مئی میں خوبصورت پھول لگتے ہیں۔پھل گول لیموں سے چھوٹا جوکہ خام حالت میں سبز اورپکنے کے بعد سرخ ہوجاتا ہے۔چھال کا رنگ باہرکی طرف سے بھورا ،اندر کی طرف سے سبز پھول سفید پتے کی رنگت اوپر کی طرف سے گہری سبز اور نیچے کی طرف ہلکی سبز ۔
ذائقہ۔
برگ پھل اور پھول تلخ جبکہ پھل پکنے کے بعد قدرے شیریں ہوجاتاہے۔
مقام پیدائش۔
پاکستان میں خصوصاًدریائے راوی کا مشرقی علاقہ مالا بار ،ہندوستان میں آسام اور بنگال کے گرم حصوں میں پایاجاتا ہے۔
مزاج۔
گرم تین خشک درجہ دوم۔
افعال۔
مدربول،مفتت سنگ ،محلل و منفج اورام۔
استعمال۔
پوست درخت برناکو عسر بول کو دور کرنے اور گردہ ،مثانہ کی پتھری اور رنگ کو نکالنے کیلئے پانی میں جوش دے کر پلاتے ہیں۔پوست یا پتوں کو پانی میں پکا کر اورام کی تحلیل کیلئے باندھتے ہیں یا لیموں کے رس یا سرکہ میں پیس کرضماد کرتے ہیں۔اس کا ضماد پندرہ منٹ میں جلد کو لال کردیتا ہے۔اور اگر زیادہ دیر جلد پر لگا رہےتو آبلہ پیدا کرتا ہے۔سمن مفرط کیلئے اس کے پتوں کا ساگ بنا کر کھایا جاتا ہے۔کون کن میں برنا کے پتوں کا ریاحی میں استعمال کرتے ہیں۔بعض وئید برنا کے تازہ پتے دوتولہ نصف سیر پانی میں جوش دے کر جب نصف پاؤرہ جائے توبکری کا دودھ دس تولہ اور کھانڈ بقدر ذائقہ ملاکر دن میں تین بار تپ دق کے مریضوں کو استعمال کراتے ہیں ۔
نفع خاص۔
پیشا ب کو جاری کرنے کیلئے اور سنگ گردہ کیلئے ۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام(ماشے) 
Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
برنجاسف
(Mel Foil)

لاطینی میں۔
Achillea Millefolium
خاندان۔
Compositae
دیگرنام۔
عربی میں شیویلا،سندھی میں گومادریا گومادر،سندھی میں گندار ،فارسی میں بوئے مادراں،
ماہیت۔
ایک پودا ہے جوافنتین سے ملتی جلتی ہے۔اسکا تنا نصف گز لمبا ہوتا ہے۔شاخیں پتلی پتلی ہوتی ہیں۔پتے سرویاماجوکی طرح کٹے پھٹے برچھی کی نوک کی طرح چھوٹے حصوں میں منقسم ہوتے ہیں۔اور ڈالیوں پر ایک چیپ دار رطوبت ہوتی ہے۔پھول چھوٹے سوئے کی طرح چھتردار زرد سفید اور نیلگوں ہوتے ہیں۔جوکہ کسی قدرگول جن کی خوشبوبابونہ کی طرح ہے جبکہ بوافنتین کی طرح آتی ہے۔
برنجاسف کارنگ۔
پتے سبزپھول زرد اور سفید بعض نیلے ۔
ذائقہ۔
تلخ تیزی لئے ہوئے۔
برنجاسف کی اقسام۔
اس کی دو قسمیں ہیں۔
نر اور مادہ دونوں کے فوائد برابرہیں۔
مقام پیدائش۔
ہمالیہ کے دامن میں کشمیر ،کانگڑھ اور کمایوں تک جبکہ عموماً دریاؤں کے کناروں ،سرسبز پہاڑوں اور سایہ دار جگہوں میں بکثرت ہوتی ہیں۔
مزاج۔
گرم تر درجہ
افعال۔
وافع بخار،مسخن مفتت سنگ گردہ مثانہ ،محلل ،مدربول و حیض ،ملطف ،مفتح،
استعمال۔
مسخن و محلل و مفتح ہونے کی وجہ سے اورام آحشا میں استعمال کرتے ہیں۔انہیں افعال اور مدر ہونے کے وجہ سے مشمیہ ،صلابت رحم،عسر ولادت،احتباس البول وحیض میں اس کا جوشاندہ استعمال ہوتا ہے۔اس کا جوشاندہ پلانااورنطول وآبزن کی وجہ سے پتھری کوخارج کرتا ہے۔بخارغشی اور زکام میں مفیدہے۔
مضر۔
گردہ کیلئے ۔
مصلح۔
انیسوں یاخشخاش
بدل۔
امراض جگر میں افنیتن یا بابونہ ۔
نفع خاص۔
کیمیاوی جزو۔
اس میں ایک گہرا سبزیا نیلاہٹ لئے ہوئے تیز اڑنے والا تیل اور ایک تیز ست ایچ لین پایاجاتا ہے۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام(ماشے)۔
 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
برو
(Skimmia Lauriola)

دیگرنام۔
ہندی میں برو،کشمیری میں پٹار،پنجابی میں شلنگلی ۔سندھی میں پٹارو اور انگلش میں سیکیمیا لاری اولا کہتے ہیں۔
ماہیت۔
یہ سدابہارگھاس تین سے پانچ فٹ تک اونچی ہوتی ہے۔اس کو مئی جون کے مہینے میں زردی مائل پھول سبز گچھوں میں لگتے ہیں۔اس کی بو میٹھی اور تیز ہوتی ہے۔
کہتے ہیں کہ ہرن کے نافے ہیں۔خوشبو اسکے گھاس کے کھانے کی وجہ سے ہوتی ہے۔پھول زردی اور پھل سرخ ہوتے ہیں۔
مقام پیدائش۔
کشمیر کے لوگ اس گھا س کو خوشبو کی طور پہ جلاتے ہیں۔اس کے تازہ پتوں میں سے نصف مقدار تیل نکلتا ہے صابن سازی کے کام آتا ہے۔یادرکھیں خشک پتوں میں سے تیل نہیں نکل سکتا ۔

No comments:

Post a Comment