WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

31.1.16

بہیدانہ. بہیڑہ. بلیلہ. بھیڑہ. بیج بند

Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
بہیدانہ
(Queens Seeds)
دیگرنام۔
عربی میں حب السفرجل،فارسی میں تخم سفرجل اور عام زبان میں بہی دانہ کہتے ہیں۔
ماہیت۔
یہ بہی کے لعاب دارتخم ہیں۔جولمبے گول چٹپےسرخی مائل بھورے ہوتے ہیں۔
مزاج۔
سردوتردرجہ دوم۔
افعال واستعمال۔
مسکن حرارت ،مزلق،مغری ،مخرج بلغم ۔
بہی دانہ کا لعاب گرم نزلہ وزکام/کھانسی حار/حلق کی خشونت ‘زہان کی سوزش ،سل ودق،پیچش اوربخاروں میں بکثرت استعمال کیاجاتاہے۔
مسکن حرارت ہونے کی وجہ سے دھوپ یا آگ سے چھالے پڑجائیں تواس کا لعاب لگانے سے ٹھنڈک پڑجاتی ہے۔اور اسکا لعاب پیشاب کی جلن دور کرتا ہے۔بہی دانہ سوزش آمعامیں مفیدہے ۔سپستان کے ہمراہ جوش دے کر نمونیان میں پلاتے ہیں۔بہی دانہ میں نزلہ کو رقیق کرکے بہانے کر کے بہنے کی قوت ہے۔اور گاؤزبان میں روکنے کی۔ پر اکثر بچوں کو گرمی کے دست آنے لگتے ہیں۔ایسی صورت میں بہدانہ کا لعاب +اسپغول کا سبوس +عرق کیوڑہ اور شربت صندل ملاکر پلاتے ہیں۔
نفع خاص۔
نزلہ اور اسہال کیلئے۔
مضر۔
مجفف اور مرخی معدہ ۔
مقدار خوراک۔
تین سے پانچ گرام تک۔
ذاتی تجربہ۔
بہدانہ کھانسی گلے کی خراش اورآواز بیٹھ جانے میں انتہائی مفید ہے۔خاص طورپرلیکچرار،پروفیسراورگلوکاروں کیلئے جن کو زیادہ بولنا پڑتا ہے۔
Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
بہیڑہ‘بلیلہ‘بھیڑہ‘
انگریزی میں۔
Beleric Myrobalans
لاطینی میں۔
Terminalia Bellerica
خاندان۔
یہ ہربڑ کے خاندان Red Bahman سے ہے۔
دیگرنام۔
عربی میں بلیلچ فارسی میں بلیلہ،گجراتی میں بیڈال ،بنگلہ میں بہیڈ ۔
ماہیت۔
بلیلہ کا درخت بیس فٹ سےلےکرسوفٹ تک بلند ہوتاہے اس کا تنا سیدھا گول اور لمبا گولائی میں چھ فٹ سے تیس فٹ تک ہوتا ہے۔اس کی چھال آدھ انچ سے ساڑھ تین انچ موٹی ہوتی ہے پتے بڑکے پتوں کی طرح پانچ سےآٹھ انچ لمبے گولائی لئے ہوئے کچھ چوڑے اوربدبودارتانبےکی طرح سرخی مائل ہرشاح کے سرے پر لگتے ہیں۔یہ بت جھڑ میں گرکر ماہ پھاگن چیت میں نئے نکلتے ہیں۔اور پھول بھی اس وقت لگتے ہیں جبکہ پھل شروع سردیوں میں لگ کر ماہ پھاگن پوس تک پک جاتے ہیں پھول مٹیالے سفید یا سبز پیلے رنگ کے ہوتے ہیں جو چارسے چھ انچ سیخوں پر ہالیوں کی طرح لگتے ہیں۔اور ان میں بھی بدبوآتی ہے پھل برے مازویا آملہ کے برابر ہوتاہے جس کے اوپر چھلکا اورموٹا ہوتا ہے گودااندرہوتا ہے ۔اس کے پھل کے اندر گٹھلی ہوتی ہے۔جس کے اندر مغز ہوتا ہے جس سے تیل نکلتا ہے۔
رنگ۔
بھورازردی مائل ۔
ذائقہ۔
بدمزہ۔کھٹا۔
مقام پیدائش۔
جن علاقوں میں ہڑپیدا ہوتی ہے ان علاقوں میں بھیڑہ بھی پیداہوتاہے ۔ریاست جموں ،ضلع کانگرہ ٖڈیرہ دون یا دہرہ دون نینی تال ہمالیہ کے دامن اور پاکستان میں راولپنڈی کے مشرقی علاقے میں پایاجاتا ہے۔
مزاج۔
سردخشک درجہ دوم۔
افعال۔
مسہل ،مقوی معدہ مقوی دماغ اور بصر۔
استعمال۔
معدہ کو تقویت دینے اور دستوں کو بند کرنے کیلئے بریان کرکے کھلاتے ہیں۔مقوی بصر ہونے کی وجہ سے دماغی نزلات کو خارج کرکے دماغ کا تنقیہ کرتاہے۔اس لئے بہیڑہ اطریفلات میں بکثرت استعمال کیاجاتا ہے۔بھیڑہ سردردکو دورکرتاہے اسلئے چھال کا ضماد فتق پرلگانامفید ہے اس کے علاوہ کچھرالی اور ورموں کوتحلیل کرتاہے۔بیہڑہ کوبریان کر کے سرمہ کے مانند باریک پیس کر آنکھ میں لگاناداد کیلئے مفید ہے۔بواسیر میں فائدہ مند ہے مقوی ومخرج فضولات سودایہ ہے بھوک پیداکرتا ہے۔سوداکو دست کے ذریعے خارج کرتا ہے۔
دماغ اورآنکھوں کوقوت دیتاہے بہت کم مقدار میں اسہال کہنہ کو مفید ہے آواز بیٹھنے میں بہیڑہ۔سیدھا اورفلفل دراز باریک پیس کر مکھن میں ملاکر بطور لعوق چٹانا فائدہ مند ہے۔
احتیاط۔
اگر اس کے مغز کی تیس چالیس گریاں کھالی جائیں تو زہریلی علامات پیداہوتی ہیں۔
نفع خاص۔
مقوی معدہ دماغ۔
مضر۔
مقعد اور آمعاہ کیلئے ۔
مصلح۔
شہد وخالص و شکر روغن بادام 
بدل۔
شگوفہ حنا (مہندی)۔
کیمیاوی اجزاء پھولوں میں۔
ایک گلوٹینک ایسڈ مواد مفرح رال تخم میں سبزی مائل تیل جوکہ دوطرح کاہوتاہے ایک رقیق زرددوسرا سفید گھی کی طرح غلیظ یعنی گاڑھا یہ گھی تیل کی جگہ استعمال ہوسکتا ہے۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات گرام (ماشے )
مرکبات۔
بھیڑہ ہراطریفل کا جز ہے اطریفل صیغروکبیراس کے خاص مرکب ہیں۔جو گراج گوگل جوارش حب بلیلہ۔وغیرہ۔
Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
بیج بند۔
لاطینی میں۔
Sida Cardifolia Seeds of
ماہیت۔
سندھی میں کھرینڈ کہتے ہیں۔اس کا پیڑ ایک گز تک بلند ہوتاہے۔پتے چنے کے پتوں سے مشابہ پھول سفید رنگ کا چھوٹا سا شاخ کے سرے پر لگتاہے پھول کے گر جانے پرایک چھوٹا ساقبہ ظاہر ہوتا ہے جو باریک باریک سیاہ تخموں سے بھرا ہوتاہے۔یہ تخم پیاز کے تخموں کی مانند تکونے سے خاکستری رنگ کے چمک دارہوتے ہیں۔جن کامزہ پھیکا اور براساہوتاہے۔
مزاج۔
سردخشک درجہ دوم
استعمال۔
بیج بندکو جریان احتلام رقت منی اور سرعت دورکرنے کیلئے بکثرت استعمال کیاجاتا ہے ممسک ہے کمراور پست کی تقویت کیلئے دیتے ہیں۔
نفع خاص۔
مغلظ منی ومقوی باہ۔
مضر۔
نفاخ۔
بدل۔
مغزتخم تمرہندی ،
مصلح۔
شہدخالص۔مصطگی ۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام (ماشے)
مرکبات۔
سفوف بیج بند اس کا مشہور مرکب ہے سفوف ذکاوتی میں ذکاوت حس جریان احتلام وغیرہ میں استعمال کرواتا ہوں۔

No comments:

Post a Comment