WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

26.1.16

بادرنجبویہ۔ بادیان خطائی ۔ بارتنگ ۔ سبز

 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
بادرنجبویہ
(Nepata puderalis)
لاطینی میں۔
Nepta Hindostana 
فیملی۔
Labiatae
دیگرنام۔
ہندی میں بلیلوٹن،فارسی میں بادرنگ بویہ عربی میں مفرح القلب،
ماہیت۔
یہ گھاس کی طرح ایک بوٹی ہے۔لیکن خوشبو دار اور سبز مائل قدرے تلخ ایک بوٹی ہے۔جس کی خوشبو پربلی عاشق ہوتی ہے۔جب اس کو دیکھ لیتی ہے۔تو خوشی سے اس پر لوٹنے لگتی ہے۔اور عجیب وغریب حرکات کرنے لگتی ہے۔اس لئے ہند ی میں اس کو بلی لوٹن کہتے ہیں۔
بادرنجبویہ کی اقسام۔
اسکی دو اقسام ہیں۔
ایک چھوٹی جس کے پتے چھوٹے نرم لمبے اور کنارے ابھرے ہوئے ہوتے ہیں۔دندانہ دار ہوتے ہیں۔شاخیں بہت ہوتی ہیں۔پھول نیلا سرخی مائل ہوتا ہے۔اس کو ساگ کی طرح پکا کر کھایا جاتا ہے۔کنارے تھوڑے کٹے ہوئے اس کی جڑ ہرسال پودے کی طرح ہری ہوجاتی ہے۔جس سے شاخیں پھوٹتی ہیں۔اور پھول اس کے سفید ہوتے ہیں۔
رنگ۔
سبز سیاہی مائل ۔
مزہ ۔
قدرے تلخ بدمزہ ۔
مقام پیدائش۔
سفیدپھولوں والی گڑھوال سے سکم تک پہاڑوں میں اور کھاسیا کی پہاڑیوں میں پیدا ہوتی ہے۔نیلے پھول والی افغانستان پنجاب بنگلہ دیش مدھیہ بھارت میں پیدا ہوتی ہے۔
مزاج
۔گرم خشک درجہ دوم۔
افعال۔
مفرح ،مقوی ،منفج سودا،مصفیٰ خون ،مطیب دہن ،محلل،مسکن،درد،دافع بخار،مقوی،معدہ و کاسرریاح،
استعمال۔
بادرنجبویہ کو عموماًبلغمی و سوداوی امراض مثلاًصرع ،فالج،لقوہ میں استعمال کرتے ہیں۔اس کاجوشاندہ دیگر ادویہ کے ہمراہ تقویت جگرومعدہ اور ہضم کیلئے اور ریاح کو خارج کرنے کیلئے استعمال کرواتے ہیں۔
اختلاج القلب وضعف قلب،نیند کے نہ آنے میں مفید ہے۔
سانس پھولنے کو شہد کے ساتھ نافع ہے۔درد پست و سینہ کیلئے بادر نجبویہ سات گرام پانی میں جوش دے کر پلانا مجرب مفید ہے۔
نفع خاص۔
تفریح وقلب کیلئے ۔
مصلح۔
کندروگوند ببول۔
بدل۔
ابریشم۔
کیمیاوی اجزاء۔
کوے رن گلکوسائیڈ،ٹے نین تیز مادہ اڑنے والا تیل جس کا رنگ کچھ زرد ہوتا ہے۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات گرام (ماشے)
مشہور مرکبات۔
خمیرہ ابریشم ،دولمسک معتدل جواہر والی ،خمیرہ ابریشم سادہ جوارش شاہی عنبری،جوارش مصطگی بہ نسخہ کلاں اس سے عرق اور شربت بھی بنایا جاتا ہے۔
 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
بادیان خطائی
(Star Amisi)
خاندان۔
Asclepidacea
دیگرنام۔
ایک پھل ہے خاکستری رنگ کا پانچ چھ پروں والا ہوتا ہے۔جس میں خاکستری رنگ کے تخم بھرے ہوتے ہیں۔ان کا ذائقہ سونف کی طرح ہوتا ہے اور چائے کی ساتھ پکا کر پیتے ہیں۔جس سے چائے مزے دار اور خوشبودار ہوتی ہے۔اس کی شکل اور پودا سونف سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔
مقام پیدائش۔
یہ نیپال ،چین اور برما کی طرف پیدا ہوتا ہے۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ دوم بعض کے نزدیک معتدل گرم خشک ۔
افعال۔
مقوی معدہ ،ہاضم ،کاسرریاح ،مدر ۔
استعمال۔
بادیان خطائی کو زیادہ ترچائے کی طرح جوش دے کر پیتے ہیں۔یہ چاہئے غذا کو ہضم کرتی ہے اور ریاح کوخارج کرتی ہے۔اس کے علاوہ نفخ شکم کو دور کرکے بھوک لگاتی ہے۔معدہ اور قوت ہاضمہ کو طاقت دیتی ہے۔پیٹ کے درد کو دور کرتی ہے۔
نوٹ۔
بادیان خطائی اگر زیادہ مقدار میں کھا لی جائے تو وہ دھتورہ کی طرح زہریلا اثرکرتی ہے۔
نفع خاص۔
مقوی معدہ۔
مضر۔
مصداع(درد سر پیدا کرتی ہے)۔
مصلح۔
بھون لینے سے اس کی اصلاح ہوجاتی ہے۔
بدل۔
جوتری ۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام تک۔(ماشے )۔
 Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
بارتنگ(سبز)
(plantago Major)
خاندان
plantaginacae
دیگرنام۔
لسان الحمل عربی میں فارسی میں بارتنگ سبز سندھی کنٹرو۔
ماہیت۔
اس کاپودا لگ بھگ ساڑھے تین فٹ اونچا ہوتا ہے۔اس کا تنا دو سے تین فٹ سرخ چوڑے ہوتے ہیں۔شاخیں پتلی پتلی جن کے سروں پر زرد رنگ کے پھول ہوتے ہیں۔
تخم سیاہ اور ہلکا نیلا ہٹ لئے ہوتے ہیں۔جڑانگلی کے برابر موٹی اوپر رونگٹے ہوتے ہیں۔
بارتنگ کی اقسام۔
پہلی قسم کے پتے کنگری دارجن پررونگٹے ہوتے ہیں۔پھول چھوٹے کئی حصوں میں تقسیم ہوتے ہیں۔اور ڈنڈیوں کے بالائی حصوں پر ہوتے  ہیں۔دوسری قسم کاذکرتخم بارتنگ میں کیاجائے گا ۔
مقام پیدائش۔
پاکستان میں اس کے پودے پنجاب ،کشمیر سے بھوٹان تک سات ہزار فٹ بلندی تک پائے جاتے ہیں نیز بلوچستان ،وزیرستان،کے علاقہ سرحدی کے علاوہ پشاور میں بہت ہیں۔
مزاج۔
قابض،مسکن درد،حابس خون،مقوی وجگروگردہ ،دافع بالچر،جالی۔
استعمال۔
برگ بارسبز کامروق پانی اندرونی اعضاء کے سیلان خون روکنے کیلئے پلاتے ہیں۔چنانچہ نکسیر،خون بواسیراورکثرت حیض میں مستعمل ہے۔جگر کے سدوں کو کھولتا اور جگر کو تقویت دیتا
دیتا ہے نیز مسوڑھوں سے خون آنے ،سل اوردق کے خون کو بند کرنے کیلئے پلایا جاتا ہے۔بارتنگ کے تازہ پانی کو کان میں ڈالنا اور جوشاندہ سے غرغرہ کرنا،کان اور دانتوں کے دردکو تسکین دیتا ہے۔پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے۔خراب پھوڑوں اور جلے ہوےزخموں کو درست کرتا ہے۔اس کا جوشاندہ وسفوف شہد ملاکر کھانا کھانسی اورسینے کی خشکی کو دورکرتا ہے۔اس کے پتوں کارس یا سوکھے پتوں کا سفوف سے لیپ کرنا چہرے کی رنگت کونکھارتا ہے۔
مروق سے مراد اس کے پتوں کا پانی پھاڑ کر استعمال کرنا ہے۔اگر دست شدت سے آرہے ہوں تو بارتنگ سبزاستعمال کرناچاہیے۔
نفع خاص۔
اسہال اور سیلان خون۔
مضر۔
پھیپھڑے اور تلی کو۔
مصلح۔
شہد خالص۔
بدل۔
تخم کابدل اس کے پتے ہیں۔
مقدارخوراک۔
آب بار تنگ سبز مروق 50سے 70ملی لیٹر تخم پانچ سے سات گرام۔

No comments:

Post a Comment