WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

7.1.16

انار۔ انارمیخوش۔ ارکھٹ میٹھا۔آب کامہ۔انارترش۔پو ست بیخ انار۔انار کی چھال۔انار شیریں۔گل انار

   Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
انار
( Pomegranate )
قرآنی نام۔
رمان۔
دیگرنام۔
فرانسیسی میں Granasde روسی میں Granat جرمن میں Granatapfelلاطینی میں Punicum اور اطالوی میں Melagrana عبرانی میں Rimmon ہسپانوی میں Granada ،یو نانی میں Roa ،سنسکرت میں تیلگو ، کشمیری میں داون ،تامل میں مادولائی ،بنگالی میں ڈالم،فارسی ،اردو ،ہندی پنجاپی میں انا ر جبکہ گجراتی میں داڈم کہتے ہیں ۔
نباتی یا بوٹانیکل نام۔
Punica Granatum linn
فیملی۔
Puniceae 
..ماہیت۔
انار کا درخت لگ بھگ بیس فٹ اونچا ہو سکتا ہے۔ اس کی بہت شاخیں ہو تی ہیں ۔اس کے تنے کی مو ٹائی کم و بیش تین فٹ ہو تی ہے ۔اس کی چھال کا رنگ بھورا یازرد سا ہو تا ہے اور چھال پتلی ہو تی ہے۔ پتے لمبے نوک دار اگلے حصے میں کچھ گول ہو تے ہیں۔ اور ٹہنیو ں پر آمنے سامنے لگتے ہیں ۔ اورموسم خزاں کے بعد مو سم بہا ر میں نئے پتے نکلتے ہیں۔ 
انار مشہو ر پھل ہے ۔مزے کے لحا ظ سے اس کی تین اقسا م ہیں ،

انار شیر یں

انارمیخوش (یعنی کھٹہ میٹھا انار )

ترش انار ۔
انار کے پھل کا چھلکا
 (ناسپال )انار کے درخت کی جڑ کے چھال اور پھول بھی بطور دواء مستعمل ہے۔ 
انار کے پھول (گلنار )
ہر موسم میں تھوڑے بہت لگے ہو تے ہیں مگر مارچ اور اپریل میں زیادہ نہیں لگتے ہیں ۔پھول نالی دار سرخ رنگ کے بہت خوبصورت ہوتے ہیں 
پھل ۔
جولائی اور اگست تک لگے ہوتے ہیں ۔ لیکن مختلف مقامات میں علیحدہ علیحدہ مو سموں میں بھی یہ پو دا پھلتا اورپھولتا ہے ۔
نوٹ ۔
انارکی تما م چیزیں مثلاًپھل ، پھول ، چھال ،جڑیں اور دانہ وغیرہ کام میں لائی جاتی ہیں ۔ بہت عرصہ تک ایلو پیتھی میں اس کی چھال کو استعمال کیا جاتا ہے۔
انار ۔
پاکستان ،ہندوستان ، ایران ، افغانستان ،عربستان ،وسطی ایشیا ء ، افریقہ اورجاپان میں بھی پا یا جاتا ہے۔ پاکستان میں قندری انار بہت مشہو ر ہے ۔
انار شیریں ۔
(Pomegrate Sweet )
مختلف نام۔
عربی میں رما ن حلو ، فارسی میں انا ر شیریں ،سندھی میں داڑھو ں مٹھو ،بنگالی میں داڑم ڈالم ۔
ماہیت۔
اس کے دانوں کا پانی شیریں ہوتا ہے۔ اس لئے اس کو انا ر شیریں کہتے ہیں ۔
مزاج۔
انارشیریں پیلے درجے میں سرد ،تر ہے۔
خاص افعال ۔
مقوی قلب وجگر ،ملین سینہ و حلق مسکن حرارت ،مدربول خفیف ۔
قرآن پاک میں انار کا ذکر،ریا ن ، تین مرتبہ سو رۃالرحمن میں اور سورۃ الانعام میں دو مرتبہ آیا ہے۔۔
توریت کے مطابق حضرت سیلمان ؑ کے پاس اناروں کے باغ تھے اور صحرانوردی کے دوران بنی اسرائیل کو جن چیزوں کی یا د باربار آتی تھی ۔ان میں انار بھی شا مل تھے۔
جنت میں پائی جانے والی نعمتو ں کے بارے میں ارشاد فرما یا کہ
َ’’یہ وہ جگہ ہے کہ جہا ں ہر قسم کے پھل جیسے کہ انگو ر اور انار موجو دہیں ۔ تم اپنے پروردگارکی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔ ‘‘
انار کے بارے میں ارشا دات نبوی ﷺ ۔
ترجمہ ۔ حضر ت انس بن مالکؓ روایت فرما تے ہیں میں نے رسول ﷺ سے انار کے بارے میں پو چھا ۔حضور ﷺ نے فر ما یا کہ کوئی ایسا انا ر نہیں ہو تا جس میں جنت کے اناروں کا دانہ شامل نہ ہوتا ہو ۔
احمد ذہبی ۔
 نے یہ روایت سند کے بغیر روایت کی ہے
ترجمہ ۔ جب بھی کسی نے انار کھایا اور شیطا ن اس سے بھا گ گیا ۔
حضر ت علی ؑ بیا ن کر تے ہیں کہ نبی ﷺ نے فر مایا کہ انارکھاؤ اس کے اندرونی چھلکے کے ساتھ کیو نکہ یہ معدہ کو حیا ت بو عطا کر تا ہے۔ 
انار کے بارے میں محدثین کے مشاہدات ۔
میٹھا انار معدہ اور اس میں مو جود اشیا ء کے لئے بڑا مفید ہوتا ہے۔ یہ حلق کی سوزش ،سینہ کی سو زش اورپھیپھڑوں کے التہا ب میں اکسیر ہے پرانی کھانسی میں بہت کارآمد ہے ،اس کا عر ق پیٹ کو نرم کرتا ہے فوراًہی جزو بدن بن جا تا ہے پیٹ میں التہا بی مادوں کو خارج کرتا ہے ،اس کی عجیب تا ثیر یہ ہے کہ اگر اسے روٹی کے ساتھ کھایا جائے تو پیٹ میں کسی قسم کی خرابی پید ا نہیں ہو نے دیتا ۔ جسم کو مفید اضافی غذائیت اور توانائی مہیا کر تا ہے۔ 

انار دانوں کے ساتھ کھانے سے قبض پیدا ہو تا ہے مگر وہ نہا یت ہی لطیف اور ہلکی ہو تی ہے ۔ایسی نہیں کہ طبیعت پر گراں گزرے ۔انار ہلکا پیشاب آور اورصفر اء کو تسکین دینے کے علاوہ اوراسہال کو روکتا ہے ۔ قم معدہ کی دکھن اور سو زش کو دور کر تا ہے
۔ انا رمیں کیمیا وی اجزاء ۔
کی موجودگی میں سو گرام اس طرح ہے۔ پروٹین 2ء0لمیحات 15ء0،کاربو ہائیڈریٹ 6ء11کیلوری 48، کلورائیڈ 5ء52اس کے علا وہ وٹا من 2.9میگنیشیا 1ء3،کاپر 70ء0فا سفورس ، 8ء7، سلفر2ء4کلورائیڈ 5ء52اس کے علا وہان تجربوں سے ثابت ہوتا ہے کی پہلی یہ کہ حضور ﷺ کی پسندیدہ غذاؤ ں اور دواؤں کی خصوصی اصول کے مطا بق اس میں سو ڈیم کی مقدار بہت کم اور پوٹاشیم زیادہ ہے ۔ جس کا سب سے بڑا فائدہ دل اور گر دوں کی کسی بھی بیما ری میں اناردیا جاتا ہے۔اور انار میں ایسی کو ئی میٹھا س موجو د نہیں ۔ جو ذیا بیطس کے مر یضو ں کے لئے مضر ہو اور وزن کم کر نے والو ں کے لئے مفید ہے۔

 انار کا استعمال۔
انار کو بطور پھل بکثر ت استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں جس قدر بھی غذائیت ہو تی ہے ۔ اس سے صالح خو ن پید اہو تا ہے۔ گرم مزاجو ں کیلئے استعما ل کیا جا تا ہے۔ ان کے جگر اور دل کو تقو یت بخشتا ہے۔اور ان کے سینہ اور حلق کی خشو نت اور کھا نسی کو نفع دیتا ہے۔ یرقان اور خفقان میں بھی مفید ہے۔
آب انار شیریں کو پکا کر گاڑھا ہو جانے پر پھر تقویت بصارت کے لئے آنکھو ں میں لگا تے ہیں انار کے دانے ، چھلکا ، پھول اور ان کا عرق قابض ہے اور پیٹ کے کیڑ وں کو مارتا ہے۔ انار میں موجود پیٹ کے کیڑوں کی جملہ اقسام کے لئے ایک نہایت ہی مو ثر دوائی ہے ۔ جوس میں یہ الکلائیڈ کم مقدار میں ہوتا ہے۔ قدیم حکما ء اس کے شربت ،رب انار شیر یں اور کھنے اناروں سے رب انار تیا ر کیا جا تا ہے۔ جسے اسہال کے بعد کمزوری ،یرقان اورجسم میں نا طاقتی کے لئے شہر ت حا صل ہے ہر قسم کے بخا ر کے بعد کمزوری اور خا ص طور پر ملیر یا کے بعد مفید ہے۔
مقدار خوراک۔
بطور دواء آب انار دو تولہ سے پانچ سے تولہ تک ۔
مشہورمرکبات ۔
شربت انار ، جوارش انارین ، جوارش پودینہ ۔۔
انارمیخو ش ( ارکھٹ میٹھا )
(Pomegranate Sour Sweet )
دیگرنام ۔
رما م مز (عربی )انارمیخو ش (فارسی میں ) مشہور عام قند ھا ری بہتر ہوتا ہے ۔
ماہیت۔
 انارمیخو ش کے دانوں کاپانی چا شنی داریعنی کھٹا میٹھا ہوتا ہے۔
رنگ۔
سرخ یعنی خوش رنگ ادراور باہر سے سرخ ۔
ذائقہ۔
چاشنی دار اور خوش ذائقہ ۔

 مزاج ۔
سرد وتر درجہ اول ۔
افعال۔
مسک جو ش صفراء اور خون ، ہلکا مدر بول
  استعمال ۔
تمام افعال وخواص شیر یں سے ملتا ہے بلکہ اس سے قوی الاثر ہے۔ ا نارمیخوش صفراوی مزاجو ں کیلئے نہایت مفید ہے۔ تپ صفر اوی ، یرقان ، خفقان ، اورمعدہ وجگر کی حرارت کو زائل کر نے کے لئے مفید ہے۔ پیاس کو تسکین اورقے ومتلی کو زائل کر نے کے لئے بھی مستعمل ہے۔ اس کا پانی نچوڑکرشر بت اور رب بنایا جا تا ہے ۔ جوکہ مذکو رہ امر اض میں مفید ہے۔انار میخوش کا عرق بمع پوست کے چوڑ کر اس میں شکر ملا کر پیئں تو صفراوی قے ودست ،خارش اور یرقان کوبے حد مفید ہے ۔ ہچکی کو دور کر نے کیلئے معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ اگر اس کے عرق کو تا نبے کے برتن میں رکھ کر گا ڑھا کیا جائے تو اس کو آ کھ میں لگا کرقوت باصرہ کو تقویت دیتا ہے یعنی ضعف، بصر ،اور سلاق کیلئے لگا نا مفید ہے۔ 
مقدارخوراک۔
بطوردواءآب انار حسب ضرورت
   Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
 انارترش
(Pomegranate Sour)
دیگرنام۔
عر بی میں حامض ،فارسی میں انارترش جبکہ انگریزی میں سورپوری گرنیٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
انارترش کےدانوں کا پانی مزے میں ترش ہوتاہے۔
مزاج۔
سردو خشک بدرجہ دوم
افعال۔
قابض ،مقوی قلب و جگر ،مقوی معدہ ،مسکن جوش صفراءو خون،مدربول۔
استعمال۔
انارترش کو صفراوی دستوں کو روکنے کےلیے قلب و جگر اور معدے کو طاقت دینے کےعلاوہ ان کی حرارت کو زائل کرنے کےلئے بکثرت استعمال کرتے ہیں۔مقوی معدہ سفوف میں ان کے دانے استعمال ہوتے ہیں ۔پیاس کو تسکین دینے اور متلی و قے کو روکنے کےلئے استعمال کرتے ہیں ۔اس کا پانی آنکھ میں لگانے سے ناخنہ اور سبل کو آرام کرتاہے۔اس کا پانی نچوڑ کر شربت اور رُب بنایاجاتاہے۔جودستوں کو بندکرنےدل کو قوت دینے اور مذکورہ امراض میں مفیدہے۔سینے کی سوزش کےعلاوہ پیشاب خوب لاتاہے۔کیونکہ انار ترش انارشیریں کی بہ نسبت قوت ادرارزیادہ ہے۔
مقدارخوراک۔
بطوردواءآب ترش حسب ضرورت۔
انار دانہ
Pomegranate Seeds
نباتی نام یا لاطینی نام ۔
Punixa Granatum Linn 
فیملی۔
Puniceae
دیگر نام۔
عربی میں حب الرمان ،فارسی میں تخم انار،سندھی میں داڑھوں  جو بج اور عر ف عام میں انار دانہ ۔
ماہیت ۔
مشہو ر عام کھٹے پکے اناروں کو خشک کر لیا جا تا ہے۔
رنگ۔
سرخ یا سفید ،
ذائقہ۔
ترش۔
مزاج۔
سردو خشک بدرجہ دوئم ۔
افعال واستعمال ۔
قابض ہیں انار دانہ کو پانی میں ملا کر رگڑ کر اسہا ل و پیچش میں استعمال کیا جا تاہے۔ معدہ کو قوت دیتے ہیں۔طعام کو ہضم کر تے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انار کو معدہ کے سفوف میں اکثر استعمال کیا جاتا ہے۔قے و متلی اور پیا س کی زیا دتی میں استعمال کر تے ہیں ۔
مقدار خوراک ۔
چھ ما شہ یا چھ گرام ۔
انار کا چھلکا ۔ (پو ست انار )چھال انار (قشر انار )
دیگر نام ۔
عربی میں قشر الر مان ، فارسی میں پو ست انار ،ہندی میں نسپال ،سندھی میں داڑھوں جی کھل ۔۔۔۔
مزاج۔
سردوخشک ۔
افعال وخواص
۔ قابض ،محلل اورام خصوصی حلق حار ، حا بس نز ف الدم مجفف ۔
افعال و استعمال ۔ 
مجفف اور قابض ہونے کی وجہ سے استرخا ئے لشہ ، تحریک دندان ،قلاع ،دہن میں بطور مضمفہ وسنو ن وذرورمستعمل ہے ۔ گرم اورام حلق کی تحلیل کی غرض سے اس کے آب مطبوخ سے غراغر ے کر ائے جاتے ہیں ۔قا بض ہو نے کی وجہ سے مزمن اسہال اور زخیر میں اس کا سفوف یا آب مطبو خ پلایا جا تا ہے اور خروج مقعد میں سفوف کا ذرور کیا جاتا ہے یا اسکے آب مبطبوخ میں مریض کو بٹھایا جا تا ہے۔
مجفف و حابس نزف الدم ہونے کی وجہ سے سیلا ن الر حم ،کثرت حیض اور خون بواسیر روکنے کے لئے بھی اس کے جو شاندہ سے آبزن کرایا جاتا ہے اور سفوف کھلایا جا تا ہے ، سنسل البول میں بھی اس کا آبزن کر اتے ہیں ،بچوں کی کالی کھانسی میں اجوائن اور نمک سیاہ کے ہمراہ اس کا جوشاندہ بنا کر پلا نا مفید ہے۔
نفع خاص ۔
بو اسیر کیلیے مفید ہے ۔
مضر۔
سرد مزاجوں کیلئے ۔
مصلح ۔
ادرک ۔
بدل ۔
زرورد ۔
مقدارخوراک ۔
تین سے پا نچ ما شہ یعنی تین سے پانچ گرام تک ۔
پو ست بیخ انار (انار کی چھال)
ماہیت۔
پو ست درخت انار بھی اگرچہ فوائد میں انارپو ست بیخ انار کی طر ح ہوتا ہے ۔ لیکن یہ اس سے زیادہ قوی ہے۔
مزاج۔
سردوخشک ۔
افعال۔
قاتل گرم شکم ،نافع اورام ودردو حلق ،زیادہ مقدار میں کھلا نے سے مسہل ۔
استعمال۔
پو ست بیخ انار کا جو شاندہ کرم شکم خصوصاًکدودانو ں کے ہلا ک کر نے کے لئے پلایا جا تا ہے۔
ترکیب استعمال ۔
رات کے وقت مرایض کو بید انجیر روغن ایک تولہ پلائیں، صبح کے وقت پوست بیخ انار کا جو شاندہ پانچ پانچ تولہ ایک ایک گھنٹہ کے وقفے سے چا ر مر تبہ پلائیں ۔ آخری خوراک دینے سے دوگھنٹہ بعد ڈھالی یا تین تولہ روغن بیداانجیر پلائیں ۔ ایسا کر نے کے لئے کدو دانے ہلاک ہو کر خارج ہو جائیں گے ۔ 
رات کے وقت مریض کو بید انجیر روغن ایک تولہ پلائیں، صبح کے وقت پوست بیخ انار کا جو شاندہ پانچ پانچ تولہ ایک ایک گھنٹہ کے وقفے سے چا ر مر تنہ پلائیں ۔ آخری خوراک دینے سے دوگھنٹہ بعد ڈھالی یا تین تولہ روغن بید اانجیر پلائیں ۔ ایسا کر نے کے لئے کدو دانے ہلاک ہو کر خارج ہو جائیں گے ۔
مضر ۔
سرد مزاجو ں کیلئے ۔
مقدار خوراک ۔
پانچ ماشے سے سا ت ماشے تک ۔
نوٹ ۔
روغن بید انجیر سے مراد کسڑآئل ہے۔
گل انار ۔ (ہزار ) گلنار (جلنار )
ماہیت ۔
جنگلی انار کی کلیا ں ہیں جوکہ بطور دواء مستعمل ہیں ۔ اس انار کو پھل نہیں لگتے ۔ان کا رنگ عمو ماً کھٹا اوربد مزہ ہو تا ہے ۔ اس کی تما م قسموں میں گلنا ر فارسی زیا دہ مقبول ہے۔
مزاج۔
سردو درجہ اول ،خشک درجہ دوم ۔
افعال ۔
حابس الدم ،مجفف ، قابض ،رادع ۔ 
استعمال ۔
رادع ہو نے کی وجہ سے ابتداء اورام میں طلاًء استعمال کر تے ہیں ۔ قابض و حابس الدم ہو نے کی وجہ سے
تحریک دندان اور دانتوں کے سیلا ن خون میں مفردیا دیگر ادویہ کے ہمراہ بطور سنون استعمال کیا جا تا ہے۔
نفث الدم ،اسہال صفراوی ودموتی ، کثرت حیض میں بطور سنون استعمال کر تے ہیں اور اس کے جو شاندہ سے آبدست کراتے ہیں ۔ قابض و مجفف ہونے کی وجہ سے باعث سیلا ن الرحم میں اکلاءً وحمولاً استعما ل کر تے ہیں اور قلا ع و زخمو ں پر چھڑکتے ہیں ۔
نفع خا ص ۔
حابس و الدم و قا بض ۔
مصلح ۔
کتیرا ۔
مضر ۔
درد سر اور آنتو ں میں سدے پید ا کرتا ہے۔
بدل ۔
انار کی چھال اور جفت بلو ط
 ۔ مقدار خوراک ۔
تین سے پانچ ما شے یا تین سے پانچ گرام ۔
مشہور مر کبات ۔ .
سفوف صندل ، سفوف ذیا بیطس ، سنو ن پاک ، قر ص طبا شیر ، قر ص گلنا ر ۔
   Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
آب کامہ( کانجی ولائتی )
دیگر نام ۔
عربی میں مری ، سندھی میں کا نجی ولا ئتی ،بنگالی میں کانجی ،۔
ماہیت ۔
ایک مصنو عی تر ش سیا ل جو آرد کو پو دینہ کے ہمر اہ خمیر بنا تا ہے۔
تیا ری ۔
کو کے آنے میں جنگلی پو دینہ ملا کر رو ٹی پکا کر نمک وغیر ہ کے سا تھ پانی میں گو ند کر بیس دن دھو پ میں رکھ کر اس میں اور پا نی ڈ الیں ۔سڑ جانے کے بعد صا ف کر کے شیشہ میں رکھیں ۔
مزاج۔
گرم و خشک ۔۔
افعال ۔
جالی اخلا ط غلیظ ، ہضم مشتی ، مجفف و نا شف رطوبت بدن ، قا تل کر م شکم ۔
استعمال ۔ 

آنکھو ں کو مرض چیچک سے محفو ظ کے لئے ابتداء میں مرض میں قطور کر تے ہیں ۔ علا وہ ازیں جب آنکھ میں چیچک کے دانے نکل آتے ہیں تو اس وقت بھی آنکھو ں میں ٹپکا تے ہیں بہا ت اور ورم لوزتین کے ورم میں اس کے غرغر ے کراتے ہیں ۔ فربہی دور کرنے کیلئے پلاتے ہیں ۔معدہ اور جگر کو گرم رکھتا ہے۔ ہا ضم طعام ،بد ہضمی ،قو لنج اور ہیضہ کو مفید ہے۔ کرم شکم کو ہلا ک کر نے کے لئے استعمال کر تے ہیں ۔
مقدار خوراک ۔
تین ماشہ سے نو ما شہ تک یا تین ماشہ سے نو گرام تک ۔

No comments:

Post a Comment