WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

7.1.16

آل۔ پتنگ۔ آلو۔ پوٹیٹو۔ وائلڈ چیری۔ آلوبخارا

Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
آل(پتنگ )
(Sappar Wood )
دیگر نام۔
عربی میں بقم فارسی میں بکم ، ہندی میں دکھشنی ، بنگالی میں بکم کاشٹھ اور پتنگ لکڑی کہتے ہیں۔
ماہیت۔
یہ در خت بکم ہندی کی لکڑی کا اندرونی حصہ ہے ۔ یہ لکڑی سرخ رنگ کی ہے ۔ اس کے جو شاندہ سے کپڑے رنگ جاتے ہیں ۔
مزاج۔
گرم و خشک درجہ سوم ، 
افعال۔
مجفف قابض اور حابس الدم
ذائقہ۔
قدرے تلخ ۔
مقام پیدائش۔
برما ، مدراس ، اور دکن، وغیرہ
شا نت۔
سرخ صند ل کی لکڑی سے مشابہ لیکن زیادہ سخت ہو تی ہے۔ 
استعمال۔
آل کے سفوف کو پرانے اور تازہ زخمو ں پر چھڑکتے ہیں ۔ یہ خون کو بند کر نے اور زخم کو بھرنے کے لئے مفید ہے۔ بچوں کے اسہال وپیچیش میں کھلا تے ہیں اس کے جو شاندہ سے مر ض سیلا ن الرحم میں پچکا ری کرتے ہیں ۔ اس کے جو شاندہ سے منہ دھونا چہرے کے رنگ کو نکھارتا ہے ۔ زیادہ مقدار میں دینےسے خشکی پیدا ہو تی ہے ۔ یہ پندرہ گرام زیر قاتل ہےء نیز کپڑے رنگنے اورسرخ رو شنائی بنانے میں کا م آتی ہے ۔
نفع خاص ۔
مجفف قروح ۔ مضر گرم مزاج کے لئے ۔
مصلح۔
قے کرنا اور چکنائی ۔
بدل۔
کوئی نہیں ۔
مقدارخوراک ۔
دو سے تین گرام ۔
   Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
آلو(potato )پو ٹیٹو
دیگر نا م ۔ 
سندھی میں پوٹاٹا، گجراتی میں آلو کہتے ہیں ۔
ماہیت۔ 
ایک مشہور عام ترکاری ہے جس کے پتے اوپر اور پھل زمین میں ہو تا ہے ۔ عام طور پر بطور نان خورش مستعمل ہے ۔ 
رنگ۔
سرخ اور بھورا

ذائقہ ۔
پھیکا
مزاج۔
سر د ایک خشک دوسرے درجہ میں ۔
افعال۔
قابض، مبرد
استعمال۔
آلو کو زیادہ تر تنہا یا گوشت کے ہمراہ پکا کر بطور نا ن خورش استعمال کیا جاتاہے ۔ اس میں غزائیت کافی ہوتی ہے لیکن تحلیل ، قا بض ،نفا خ اور دیرہضم ہے ۔ مقام سوختہ پر لگانے سے فوراًتسکین ہو جاتی ہے ۔اور آبلہ نہیں پڑتا اور زخم خشک کر دیتا ہے۔ غیر سمی ہے لیکن پھوٹ نکلے تو زہریلی تا ثیررکھتی ہے ۔ 

مصلح۔
گرم مصلحہ ۔
جدید تحقیق ۔
آلو بہترین غذا ہے آلو میں فولاد ۔ پو ٹا شیم،کیلشیم ، اورفاسفورس خاصی مقدار میں پا یا جاتا ہے ۔اس کے علا وہ میگنیشم ، سوڈ یم ، گندھک ، کلورین ، آیو ڈین ، اور تانبا وغیرہ کی خفیف مقدارپائی جاتی ہے ۔ حیاتین بی اورسی کافی مقدار میں ہو تے ہیں۔ آلو میں اجزائے لمیہ کم اور نشاستہ زیادہ ہوتاہے ۔اس لئے جسم کے لئے اچھا ہوتا ہے ۔ بچوں کی نشونما کیلئے آلو بہترین چیز ہے چھلے ہوئے آلوؤ ں کی بہ نسبت بغیر چھلے آلوؤں میں وٹامنز زیادہ ہوتے ہیں ۔ اور پکاتے ضائع کم ہو تے ہیں اور اس کا چھلکا قبض کشا ہے

 مضر ۔
ذہا بیطس اور موٹاپے کے مریضوں کے لئے ۔ .
نوٹ۔
ایک آدمی کو دن میں ڈھا ئی سو گرام آلو سے زیادہ نہیں کھا نے چاہیے کیونکہ اس سے پیٹ میں نفع ہو جاتا ہے ۔ اس کی اصلاح عام کھانے کے نمک یا گرم مصالحہ سے کریں ۔
خاص نوٹ ۔
ویلڈنگ کی وجہ سے آشو ب چشم ہو جانے میں لو گ آنکھوں کے اوپر آلو کا ٹ کر با ند ھ لیتے ہیں جس سے آنکھوں کی جلن ، سرخی اوردردکو فائدہ جلد ہو تا ہے ۔
مقدارخوراک ۔
دس سے بیس تولہ (سو سے دو سو گرام ) با قدرہضم ۔ 
آلو( wild cherry ) وائلڈ چیری 
 دیگر نا م۔
قر اصیا عر بی میں ، فارسی میں کیلا شی۔
ماہیت۔

ایک مشہور پھل ہے جو چھوٹا اور گول ہو تا ہے ۔ اس کے درخت کی شا خیں بکھر ی ہوئی ہو تی ہیں ۔پھل ریٹھہ کے بر ابر اور اکثر ایک شا خ پہ دو لگے ہو تے ہیں ۔
رنگ۔
پتے شا خیں سرخ ، خام پھل سبز ،پختہ سیا ہی مائل
ذ ائقہ۔
شیریں، میخوش تقریباًمعتدل ترش اور کسیلا جبکہ خام ترش اور پختہ چا شی دار شیریں ۔

مزاج ۔
خام سرد اور خشک پہلے درجے میں ، پختہ گرم تر پہلے درجے میں ، شیریں گرم وتر، میخو ش تقریباً معتد ل ترش اور کسیلا سرد اور خشک ۔
افعال ۔
شیریں ملین صدراورملین طبع ، مدر ، مخرج ، سنگ ، گردہ مثانہ ۔
استعمال ۔
شیر یں اور تازہ آلو بالو اور حلق کی خشو نت وکھانسی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ قبض کو دور کر تا ہے اور پیشاب بھی لاتا ہے ۔ ترش آلو صفراء خون کے جوش کو تسکین دینے کے علا وہ متلی اورقے کو روکنے کے لئے استعما ل کیا جا تاہے ۔ شیریں اور خشک یاتخم آلو بالو ، بادیان کے ہمراہ مدرحیض اور گر دہ مثا نہ کی پتھر ی کو توڑنے کیلئے کھلایاجاتا ہے ۔ شیریں اور خشک یا تخم آلو بالو ، نا دیان کے ہمراہ مدرحیض اور گر وہ مثا نہ کی پتھر ی کو تو ڑنے کے لئے استعما ل کیا جاتاہے ۔ چہر ے کے رنگ کو طلاءکیا جا تاہے ۔ آلو بالو کا شربت بھی بنایا جاتا ہے ۔ جو ادار اور اخراج سنگ گردہ مثانہ کیلئے مفید ہے 

۔ نوٹ۔
شیریں اور تازہ آلو بالو چونکہ تخمہ اور ضعف معدہ پیدہ کرتا ہے ۔ اس لئے کھا نے کے بعد اس کا کھانا ممنو ع ہے ۔
نفع خاص۔
مفت حصاۃ مدربول اور ضعف معدہ اورحیض ۔
بدل۔
آلو بخارا ۔
مصلح ۔
سکنجین لغاعی ،مرچ سیا ہ ، نمک طعام ۔ 
مقدارخوراک ۔
دو یا تین سے نو عدد تک ۔
مشہور خوراک ۔

دویا تین سے نو عدد تک۔
مشہور مرکب۔شربت آلو بالو ۔
   Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net 
آلوبخارا (Prunes )
دیگر نا م۔
عربی میں اجاص ، فارسی میں آلو ے بخا را
فیملی ۔

(Rosaceae )
مقام پیدائش۔
یہ ہمالیہ کے دامن یعنی پہا ڑی علا قو ں میں مثلاً جمو ں کشمیر، شملہ ، ہماچل ، پردیش کے علاوہ پاکستان جموں کشمیر کے بعد صو بہ بلوچستان میں بکثرت پیدا ہو تا ہے ۔ لیکن ایرانی یا افغانستانی کو اچھا ذائقہ دار سمجھا جا تاہے ۔
اقسام۔
آلو بخارا بساتی اور کو ہی دو قسم کا ہو تاہے ۔با غوں میں عموماًموٹا زیا دہ تر سیا ہ رنگ کا ہو تا ہے ۔ جب کہ جنگلی کے پو دے اور پتے چھوٹے ہوتے ہیں
۔
 ماہیت ۔
مشہور پھل ہے اس کا درخت میا نے قد کا جھا ڑی دار ،شا خیں سیدھی اور ٖڈنڈیا ں اس کے ساتھ دو دونکلتی ہیں ، اس کے پتے اور تنا سب کے درخت کی مانند ہو تا ہے ۔، موسم بہار میں پتے جاتے ہیں صرف پھول رہ جاتے ہیں جو سفیدزرد چھوٹے گچھو ں میں ہوتے ہیں ۔
پھل اور ذائقہ ۔
سرخ سیا ہی مائل یا لال اور پیلے رنگ کے چمکدار وزن میں چھ گرام سے پچیس گرام تک چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں کچے آلو بخارے اورپکے ہوئے میٹھے رس دار اور مزے دار ہوتے ہیں سوکھنے پر جھری دور ہوجا تے ہیں ۔ اندر کاگودا ذرالیس دار ہو تا ہے جو بطور غذا اور دوا ء استعمال کیا جاتاہے ۔ نیز سبزیو ں کو ذائقہ دار بنانے کیلئے استعما ل کئے جاتے ہیں
 ۔
مزاج۔
سرد تر درجہ دوم
افعال ۔
مسکن صفراء وحدت خون ،ملین آمعا ء ،مسکن پیاس ۔
استعمال۔
آلو بخارا گرمی کے درد سر ، تپ ، صفراوی ،قے متلی اور پیاس کو رو کنے کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔دل کی حدت اور سوزش میں مفید ہے ۔ بطور مسہل صفراء مستعمل ہے ۔ باوجود ترشی کے کھانسی کو مضر نہیں ۔اس کے پتو ں کا لیپ نا ف کے نیچے کر نے سے کرم آمعاء خارج ہو جاتے ہیں ۔ پتوں کا جو شاند ہ بنا کر اس سے غر غر ہ کر نا نزلے کو رو کتا ہے ۔ مفرح اور لذیز پھل ہے ۔ 
آلو بخارا گرمی کے درد سر ، تپ ، صفراوی ،قے متلی اور پیاس کو رو کنے کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔دل کی حدت اور سوزش میں مفید ہے ۔ بطور مسہل صفراء مستعمل ہے ۔ باوجود ترشی کے کھانسی کو مضر نہیں ۔اس کے پتو ں کا لیپ نا ف کے نیچے کر نے سے کرم آمعاء خارج ہو جاتے ہیں ۔ پتوں کا جو شاند ہ بنا کر اس سے غر غر ہ کر نا نزلے کو رو کتا ہے ۔ مفرح اور لذیز پھل ہے ۔
 مسہل صفراء ۔
آلو بخاراپانچ عدد۔ املی چالیس گرام پانی میں بھگو کر بطور مسہل صفراء استعمال کرتے ہیں ۔ اسے جو ش نہ دیں بلکہ اس کا زلال پیئں جوکہ یرقان کوبھی جلد ٹھیک کر دیتاہے ۔
قبض کو دور کرتا ہے ۔جبکہ گرمی کے بخاروں اور سر درد میں مفید ہے ۔

قبض کشا ہے سات دانے رات کو سو تے وقت کھانے سے اجا بت با فر اغت ہو جا تی ہے ۔
مقدار خوراک۔
پانچ دانے سے سا ت دانے سے تک بطور مسہل پندرہ سے بیس دانے تک ،بطور پھل حسب ہضم ۔
کیمیا وی مرکب ،
آلو بخارے میں اجزاء بطور لمیہ ، تخم ۔شکر ، معدنی ، اجزاء مثلاًکیلشیم ، فاسفورس پا ئے جا تے ہیں ۔
مشہور مرکبات ۔
خیساندہ اور شربت آلو بخارا ۔ 
مجرب ۔
سفر کی متلی خا ص کرپہاڑی علاقوں میں جائیں تو خشک آلو بخاراسا تھ لے جا ئیں اس کو کھانے سے راستے میں آتے جاتے متلی نہیں ہو گی ۔
آلو کی چٹنی جو کہ آلو بخا را ۔چینی کے قوام ،چاروں مغزاور پست وغیرہ ملا کر تیا ر کی جاتی ہے آج کل مشہور ہے اور بے حد ہا ضم ہے ۔

No comments:

Post a Comment