WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

15.2.16

داد مرون دارچکنا دار چینی ’’ قرفہ ‘‘

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
دادمرون
(Ring Worm Shrud)

دیگرنام۔
ہندی و بنگالی میں داد مرون ،سندھی میں داد مار،مرہٹی میں ویندو کولی ،تامل میں شمی گڑا انگریزی میں رنگ ورم شرب کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
چھاڑدارپودا ہے ۔اس کی چھال رنگنے کے کام آتی ہے۔
مقام پیدائش۔
زیادہ تربنگال میں پیدا ہوتاہے۔
استعمال۔
اس کے پتوں کوکچل کرمساوی وزن سہاگہ یا پتوں کے رن میں عرق لیموں ملا کر داد پر لگانا شافی علاج ہے۔خشک پتوں کا ٹنکچر یا رب سنایاشحم حنطل کی طرح مسہل تا ثیر رکھتاہے۔قلاع میں اس کے جوشاندے سے غرغرے کراتے ہیں ۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
دارچکنا
(Perchloride of Mercury)

لاطینی میں
ہائیڈرارجرائی پر کلورائیڈم ۔
دیگرنام۔۔ 
عربی میں سیلمانی ہندی میں دال چکنا فارسی میں دار شگنہ اور انگریزی میں پرکلورائیڈ آف مرکری کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ سنکھیا اور پارہ کا مرکب ہے جوکہ سفید براق اور وزنی ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک بدرجہ چہارم ۔
استعمال۔
مرہموں میں شامل کرکے قروح خبیثہ لگاتے ہیں ۔خوردنی طورپر اس کا جوہرمصفیٰ خون اور مجفف قروح ہونے کی وجہ سے مرض آتشک میں استعمال کرتے ہیں ۔طب جدید دار چکنا ایک میں دس ہزار کی طاقت کا لوشن زخموں کو دھونے کیلئے بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔
تریاق دار چکنا ۔
اگر غلطی سے زیادہ مقدار میں کھالیاجائے تو تین انڈوں کی سفیدی پانی یا دودھ میں پھینٹ کر پلائیں ۔بعد میں قے کرائیں اور دوبارہ کچے انڈوں کی سفیدی یا گہیوں کا آٹا پانی میں گھول کر پلائیں 
نفع خاص۔
مصفیٰ خون۔
مضر۔
زہر قاتل۔
مصلح۔
انڈے کی سفیدی دودھ گھی ۔
بدل ۔
سنکھیا ۔
مقدارخوراک۔
جوہر دار چکنا اک چاول سے دو چاول تک۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
دارچینی ’’قرفہ ‘‘
(Cinnamon Bark)

خاندان ۔
کافور۔
لاطینی میں ۔
سنو موم زی لینے کم ۔
دیگرنام۔
عربی اوراردو میں قرفہ ،ہندی میں دال چینی اور انگریزی میں سنے من بارک کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
اس کا درخت درمیانہ قد کا ہرا بھر ا ہوتاہے۔اور تیز پات کے درختوں سے کچھ بڑا اس کی چھال سرخ بھوری مائل جوکہ پتلی اورخوشبو دار ہوتی ہے۔پتے ڈنڈی دار چار سے سات آٹھ انچ لمبے اور دو تین انچ چوڑے بھالے کی طرح نوک دار جس پر چار پانچ لمبائی کے رخ میں دھاریاں ہوتی ہیں ۔پھول بیگنی رنگ کے ککر دندے سے چھوٹے اور گول ہوتے ہیں ۔چھال پتلی اور آسانی سے ٹوٹنے والی ہوتی ہے۔چھال کے اوپر باریک باریک نقطے اور لہر دار لکیریں اندرسے سیاہی مائل اور خوشبودار ذائقہ شیریں ہوتاہے۔بطوردوایہی چھال استعمال ہوتی ہے۔
افعال۔
دافع تعفن خاذب محرک مسکن اوجاع جالی مفرح قلب و دماغ محرک اعضائے تنفس منفث بلغم مقوی معدہ و جگر قابض آمعاء ،محرک باہ ،مدرحیض دافع امراض عصبیہ ۔
استعمال ۔
دارچینی ہوئے دہن کو خوشبودار بنانے اور دانتوں کو مضبوط کرنے کیلئے سفوفات میں شامل کرتے ہیں ۔کھانسی دمہ کو زائل کرنے کیلئے شہد میں ملا کر چٹاتے ہیں یا جوشاندہ بناکر پلاتے ہیں ضعف معدہ اور اسہال و پیچش کو دور کرنے کیلئے مناسب ادویہ کے ہمراہ سفوف بناکر کھلاتے ہیں ۔
ادرارحیض کیلئے جوشاندہ بناکر پلاتے ہیں بحتہ الصورت بودار قصبہ الریہ اور سینہ کو بلغم سے صاف کرتی ہے۔نسیان صرع خصیہ میں پانی میں اترانے اور رعشہ میں خصوصاًمفید ہے۔بھوک کی کمی کو دور کرتی ہے۔نیز اپھارہ درد شکم میں بھی مفید ہے۔استسقائے ذقی ولحمی میں ہلیلہ کابلی کیساتھ مفید ہے۔دافع تعفن ہونے کی وجہ سے انفلوئنزاتپ محرقہ ہیضہ وبایہ میں بکثرت استعمال ہوتاہے اور حفظ ماتقدم کیلئے بھی مفید ہے۔سردی کی وجہ سے بار بار پیشاب آتا ہے۔تو دار چینی کا سفوف دو گرام ہمراہ دودھ کھلانامفیدہے۔
دارچینی کا بیرونی استعمال۔
بہق و کلف جیسے امراض کا زائل کرنے کیلئے اس کا ضماد کا طلاء کیاجاتاہے۔مقوی باہ ادویہ میں شامل کرکے روغن کشید کرتے ہیں اور ضعف باہ کو دور کرنے کیلئے عضو مخصوص پر طلا کرتے ہیں ۔یا مناسب ادویہ کے ہمراہ پیس کر ضماد کرتے ہیں سردی کےسردرد کو رفع کرنے کیلئے پانی میں پیش کر پیشانی پر لگاتے ہیں قوبا قرح نمش اور جلد کے داغ دھبوں کو دور کرتے ہیں ۔
نفع خاص۔
مقوی اعضاء رئیسہ ۔
مضر۔
مثانہ کو۔
بدل۔
تج۔
مصلح۔
کتیرا اسارون۔
مقدارخوراک۔
ایک سے دو گرام یا ماشہ ۔
مشہورمرکب۔
جوارش جالینوس جوارش آملہ عنبری بہ نسخہ کلاں جوارش بنسباسہ وغیرہ۔

No comments:

Post a Comment