WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

21.2.16

روغن بلسان ۔ روغن تخم کھیرا ’’ ککڑی ‘‘ روغن تارپین ’’ تارپین کا تیل ‘‘

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن بلسان۔
(Balsam Of Mecca)

ماہیت۔
مشہور عام بلسان ہے درخت میں شگاف دینے سے نکلتاہے جوکہ خوشبو دار اور زرد سرخی مائل جس کا رنگ بد مزہ ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک بدرجہ دوم۔
افعال۔
مقوی دماغ و اعصاب ،محلل منفث بلغم ،مقوی باہ منقی و مجفف جراحات۔
استعمال۔
روغن بلسان کو سرد بلغمی امراض مثلاًفالج ولقوہ کزازاورصرع وغیرہ بھی استعمال کرتے ہیں ۔دمہ کھانسی اورپھیپھڑے کے زخموں کو اچھاکرنے کیلئے بھی دیتے ہیں ۔لیکن آج کل اسکو 
سوزاک میں بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔مقوی معدہ وجگر دماغ و محلل ورم باردواعصاب اور نافع استرخا ہے۔
نفع خاص۔
سوزاک کیلئے ۔
مضر۔
حاملہ کیلئے ۔
مصلح۔
روغن کدووکاہو۔
بدل۔
روغن صندل۔
مقدارخوراک۔
ایک ماشہ سے دو ماشہ تک۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن تخم کھیرا’’ککڑی ‘‘
دیگرنام۔
عربی میں دہن بزرالقشافارسی میں روغن تخم خیارین ۔
ماہیت۔
مشہور پھل کے بیج کا روغن ہے۔جس کا رنگ سفید ذائقہ پھیکا ہوتاہے۔
مزاج۔
سردتر۔
افعال و استعمال۔
فرحت لاتا اور بدن کو فربہ کرتاہے۔اکثر گرمی کی بیماریوں میں مفید ہے اور دماغ کو تازہ کرتا جبکہ بلغم پیدا کرتاہے۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن تارپین ’’تارپین کا تیل ‘‘
(Turpentine Oil)

ماہیت۔
یہ لطیف روغن صنوبر کی ایک قسم کے درخت سے رال کے ساتھ ملا ہوا نکلتاہے۔بذریعہ عمل تفطیر رال سے علیحدہ کیاجاتاہے۔جس کا رنگ شفاف یعنی بے رنگ ذائقہ تلخ اور سوزندہ جس کی بو مخصوص ناگوار قسم کی ہوتی ہے۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ دوم۔
استعمال ۔( بیرونی)
روغن تارپین کو زیادہ تر ذات الجنب ذات الریہ کھانسی وجع المفاصل اور درد کمر میں تنہا یا اس میں کافور ملا کر مالش کرتے ہیں داد گنج اور چمبل پر لگاتے ہیں جن زخموں پر کیڑے پڑگئے ہوں ان پر ٹپکاتے ہیں ان سے ان کو ہلاک کردیتا ہے اور زخموں کے تعفن کو دور کرتاہے۔ناک کے اندر کیڑے پیدا ہونے کی صور ت میں ان کو ہلاک کرنے کیلئے ان میں پھایہ بھگو کر نتھنوں میں رکھتے ہیں یانیم گرم پانی میں ملاکر پچکاری کرتے ہیں ۔جس سے تمام کیڑے ہلاک ہوکر خارج ہوجاتے ہیں ۔روغن تارپین و روغن کنجد ہم وزن ملاکر مالش کریں ۔
لنی منٹ ٹرپن ٹائن کی طرح کام کرتاہے۔
اندرونی استعمال ۔
چھ ماشہ سے ایک تولہ تک روغن بیدانجیر کے ہمراہ کرم شکم خصوصاًکدو دانہ کو ہلاک کرنے کیلئے پلاتے ہیں ۔اور چرنوں کو ہلاک کرنے کیلئے اس کا حقنہ استعمال کرتے ہیں ۔نفث الدم اور پرانی کھانسی کیلئے کھولتے ہوئے پانی میں شامل کرکے اس کے بخارات سونگھاتے ہیں ۔قے الدم اور بول الدم میں خون کو روکنے کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں نیز معدہ اور آمعاء کے جریان خون کو روکنے کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔مدربول ہونے کے باعث اس کو استسقاء میں بھی دیتے ہیں جوکہ جگر کی خرابی سے ہو۔
نفع خاص۔
امراض صدر میں سینہ پر بکثرت مالش کراتے ہیں ۔
مضر۔
خراش پیدا کرتاہے۔اور زیادہ استعمال کرانے سے آبلہ پیداکرتاہے۔
مقدارخوراک ۔
چھ سے دس قطرے یا بوندیں ۔
احتیاط ۔
روغن تارپین کو اندرونی طورپر نہایت احتیاط سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔خصوصاًکدو دانہ کو ہلاک کرنے کیلئے جو مقدار خوراک مقرر ہے۔وہ خطرناک ہے لہذا معالج کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں ۔

No comments:

Post a Comment