WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

17.2.16

دیو دار ’’ دیار ‘‘ ڈھاک ’’ پلاس ‘‘ ڈیکا مالی ’ ’ڈکملی ‘‘

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
دیودار’’دیار‘‘
(Pinus Deodara)

دیگرنام۔
شجرۃ الجن عربی میں سندھی میں دیال بنگلہ میں دیودارو ،پنجابی میں دیار،فارسی میں دیودار کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
چیڑ کی قسم کا مشہور عام پہاڑی درخت ہے۔جس سے زیادہ ترریلوے کی پٹری کے تختے بنائے جاتے ہیں ۔اس کو دیمک نہیں لگتی ہے۔دریائے جہلم کے ذریعے جودیارآتاہے۔وہ سب اعلیٰ قسم کا ہوتاہے۔دوا میں اس کا تازہ برادہ استعمال کرنا چاہیے۔جوہر آرے والے اور بڑھئ سے مل سکتاہے۔اس کارنگ قدرے سرخ لکڑی سخت پتے سبز ذائقہ تلخ و تیز بو ہوتی ہے۔
مقام پیدائش۔
پاکستان میں کاغان ،کوہ ہمالیہ شمالی اور جنگلات میں سات سے دس ہزار فٹ کی بلندی پر ۔
افعال و استعمال۔
قابض اور کاسرریاح ہے۔ریاح اور ورموں کو بھی تحلیل کرتاہے۔سردی کے دردوں کو تسکین دیتاہے۔اس کی چھال کاباریک سفوف زخموں پر چھڑکتے ہیں ۔اوربرادہ کا جوشاندہ دردشکم اسہال تپ نوبتی اور صفراوی بخاروں میں مفیدہے۔اگر برادہ دیار کے ساتھ زنجیل دی جائے تو اس کی کچھ تاثیر بڑھ جاتی ہے۔اس لکڑی کے جوشاندہ میں بیٹھنا مقعد کے زخموں کو مفیدہے۔
مقدارخوراک۔
برداہ تین سے چارگرام روزانہ۔
مشہورمرکب۔
آیورویدک کے مشہور دوا’’یوگراج گوگل ‘‘ 

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
ڈھاک’’پلاس‘‘
(Butea Frondosa)

دیگرنام۔
بنگالی میں پلاس گجراتی میں کھاکڑو،پنجابی میں چھچھرا سندھی میں خلاص پاپڑی کہتے ہیں ۔جبکہ انگریزی میں بوٹیافرونڈوساکہتے ہیں ۔ڈھاک کاخاندان بڑ ہے۔
ماہیت۔
ایک عام درخت ہے جو 5سے 20 فٹ تک اونچا ہوتاہے۔اس کی چھال پھٹی سی کھردری خاکستری رنگت کی آدھ سے ایک انچ موٹی ہوتی ہے۔اس کے پھول کو گل ٹیسوکہتے ہیں پتے تین تین جو برگد کے برابر لیکن نسبتاًًسخت کھردرے اور گول ہوتے ہیں ۔پھول سرخ رنگ کے جس کے بیج میں سیاہی ہوتی ہے۔کلی پہلے طوطے کی چونچ کی طرح بعد میں کھل کر نہایت خوبصورت لگتی ہے ان میں سے زیرہ نکلتاہے۔اس کے پھول میں خوشبو نہایت معمولی ہوتی ہے۔پلاس کو پتلی پتلی پانچ سے سات انچ لمبی چوڑی پھلیوں کے اندر سے سیاہی مائل سرخ پرانے پچاس پیسے کے برابر گول پتلے پتلے تخم ہوتے ہیں ۔جووزن میں ہلکے باریک مغززردی مائل سفید ہوتاہے۔
خاص بات۔
اس کے تخم پھول گوند بھی بطور دوااستعمال ہوتے ہیں ۔لیکن یہاں پتے اورچھال کے افعال و استعمال بیان کیے جارہے ہیں ۔
مقام پیدائش۔
برماسے لے کر شمالی ہندوستان تک کوہ ہمالیہ کے دامن میں چار ہزار فٹ کی بلندی تک پایا جاتاہے۔
مزاج۔
سردخشک درجہ دوم بعض کے بقول سردخشک۔
افعال۔
قاتل کرم شکم قابض مغلظ منی ۔
استعمال۔
بیرونی پوست ڈھاک کے جوشاندے سے سیلان الرحم میں اندام نہانی کو بذریعہ ڈوشن دھوتے ہیں ۔جس سے ضیق پیدا ہوتی ہے۔جوکہ جماع کیلئے لطاف پیداکرتاہے۔اسکے پتے اور پوست قابض مقوی اور مغلظ منی ہیں ۔بیرونی طور پر پتے پھوڑوں اور بواسیری مسوں کو تحلیل کرنے کیلئے استعمال کیے جاتے ہیں ۔
پتے پھوڑوں اور بواسیری مسوں کو تحلیل کرنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔
اندرونی استعمال ۔
اندورنی طور پر اسہال بواسیر خونی جریان اور سیلان الرحم میں کونپلوں کو سفوف کرکے کھلاتے ہیں ۔
خروج اندام نہانی میں کھلانا اور جوشاندہ میں بٹھانا مفیدہے۔بعض ان کا حلوہ بناکر کھاتے ہیں ۔
اکسیر کا یا کلپ نسخہ ۔
ڈھاک کی جڑ کاچھلکا سفوف بناکر بقدرچھ ماشے دودھ کے ہمراہ کھلانا محافظ جوانی بیان کیاجاتاہے۔
مقدارخوراک۔
کونپل تین سے پانچ گرام تک۔
مشہور مرکب۔
حب دیدان ،سفوف سیلان الرحم۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
ڈیکامالی’’ڈکملی ‘‘
Cambi Resin
دیگرنام۔
گجراتی میں ڈلکاملی بنگلہ میں ہنگووشیش سندھی میں ڈھکمی کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک جنگلی درخت چٹ مٹ کا بدبو دار گوند ہے ۔مصطگی کے دانوں کے طرح شاخون پر لگا ہوتاہے۔اس کو چھیل لیتے ہیں ۔پھل ہڑیابہیڑہ کی شکل کا ہوتاہے۔جو چٹ مٹ پنڈو کے نام سےمشہور ہے۔کیونکہ ہندی میں پنڈو میوے کا نام ہے۔اس جنگلی درخت کے پھول سفید اور پوست کے ڈوڈے کی مانند ہوتاہے۔اس کی گوند کو بھی ڈیکاملی کہتے ہیں ۔اس کی لکڑی سفید پتے زرد گوند زرد سبزی مائل ہوتی ہے۔اسکے پھل پرپسی ہوئی مہندی کی مانند سفوف لگاہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
وسطی اور جنوبی ہند۔
مزاج۔
گرم وخشک درجہ اول۔
افعال و استعمال۔
یہ کاسرریاح اور دافع تشنج ہے۔اس لئے زیادہ اختناق الرحم نفخ شکم اور عصبی امراض میں استعمال کرتے ہیں ۔قاتل کرم شکم ہونے کی وجہ سے کیچؤں کیلئے کامیاب دوا ہے۔
خارجی طور پر محرک اور دافع تعفن ہے ۔اس کو بدبودار گندے زخم پر لگانے سے مکھیاں نہیں بیٹھتیں۔
مقدارخوراک۔
نامعلوم۔
مزید تحقیق۔
اس میں گارڈے نین ،ڈیکے نالی ،دورال دار اجزاء پائے جاتے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment