WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

24.2.16

سورج مکھی. سورنجان شیریں ۔ سورنجان تلخ

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
سورج مکھی
(Sun Flower)

دیگرنام۔
عربی میں آذریون فارسی میں گل آفتاب پرست انگریزی میں سن فلاور کہتے ہیں۔
ماہیت۔
مشہور عام پھول ہے۔اس کی شکل و شباہت سورج کے مشابہ ہوتی ہے۔اس لئے سورج مکھی کے نام سے مشہور ہے۔اس کا رنگ زرد اور ذائقہ قدرے تلخ ہوجاتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک بدرجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
کہتے ہیں جس مقام پر اس کی فصل ہوتی ہے۔وہاں موسمی بخار نہیں پھیلتاہے۔اس کے پتوں کاکالی مرچ کے ہمراہ پیس کر یا سورج مکھی کا سفوف بناکر ایک گرام دن میں دوتین بارتپ لرزہ میں استعمال کراتے ہیں ۔
سورج مکھی کے بیج کا تیل کھانا پکانا کے کام آتاہے۔کیونکہ اس میں کولیسٹرول کم ہوتاہے۔
اس کے علاوہ صابن سازی میں بھی بیجوں کا تیل استعمال ہوتاہے۔
مقدارخوراک۔
نو گرام ۔۔دوگرام ۔۔(ماشے )۔۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
سورنجان شیریں ۔
(Meadow Salffron)

لاطینی میں ۔
Colchicum
دیگرنام۔
یونانی میں قباروق یافل خیق ،عربی میں قلب الارض حمل فارسی میں سورنجاں حلو میڈو سیفرنی اور لاطینی میں کالچیکم کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک چھوٹا ساپودا ہے۔اس کا تنا چارکونہ والا ہوتاہے۔یہ ہر موسم میں سبز رہتاہے۔اس کے پتے کم ہوتے ہیں اور لہسن کی طرح کے اس کی جڑ گرہ دار سنگھاڑہ کی سی شکل کی ہوتی ہے۔
پھول سفید زرد رنگ کے ہوتے ہیں ۔سورنجاں کےتخم عموماًاپریل میں پھلوں کے پکنے پر نکالے جاتے ہیں اور جڑیں مئی میں جمع کرلی جاتی ہیں ۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ دوم۔
افعال۔
مفتح،مسہل بلغم مسکن و محلل مقوی باہ ،وجع المفاصل ۔۔۔
استعمال 
۔
سورنجان شیریں وجع المفاصل نقرس اور عرق النساء میں اندرونی طورپربکثرت استعمال کیاجاتاہے۔ضعف باہ میں بھی مستعمل ہے۔ورموں کو تحلیل کرنے اور دردوں کو تسکین دینے کیلئے زعفران کے ساتھ اس کا ضماد لگاتے ہیں۔غلیظ بلغم کا اخراج کرتی ہے اور ہلکا مسہل بھی ہے۔
نفع خاص۔
اوجاع مفاصل ۔
مضر۔
معدہ و جگر کو ۔۔
بدل۔
سناء مکی حناء ۔
مصلح۔
کتیر ا ،زعفران اور شکر۔۔
مقدارخوراک۔
دو سے تین گرام۔
مشہورمرکب۔
معجون سورنجاں حب سورنجان جوکہ وجع المفاصل نقرس اور عرق النساء میں مستعمل ہے روغن وجع المفاصل کا خاص جز ہے۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
سورنجان تلخ۔
(Colchcicormus)

ماہیت۔
سورنجان شیریں کی نسبت موٹی ہوتی ہے۔یہ زردیاسیاہ ہوتی ہے۔اور مزہ تلخ ہوتاہے یہ جڑیں مٹی میں جمع کرلی جائیں اور ان کو ہلکی دھوپ میں خشک کرلیاجاتاہے۔اگر زیادہ تیز دھوپ میں خشک کی افعال و خواص میں کمی ہوجاتی ہے۔یہ فائدہ دونوں کیلئے ہے۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ سوم۔
استعمال ۔
یہ سورنجان شیریں کی نسبت زیادہ مقدارہوتی ہے۔اسے ضماداًیا تیل میں ملاکر استعمال کرتے ہیں جوگھٹیانقرس اور عرق النساء پربطورمالش مفیدہے۔یہ سمی ہوتی ہے۔اس لئے اس کا اندرونی استعمال اکثر اطباء نہیں کرتے ۔۔بہرحال احتیاط سے استعمال کی جا سکتی ہے۔سورنجان تلخ ان تمام افعال میں زیادہ قوی ہے۔جوکہ سورنجاں شیریں میں بیان کئے گئے ہیں۔
نفع خاص۔
وجع المفاصل ۔
مضر۔
معدہ و جگر۔
مصلح۔
زنجیل ،مرچ سیاہ ،
بدل۔
سورنجاں شیریں۔
مقدارخوراک۔
ایک سے تین رتی تک۔

No comments:

Post a Comment