WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

13.2.16

حب البطم ‘جتہ الخضراء ۔ حب الزلم

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
حب البطم‘جتہ الخضراء۔
دیگرنام۔
فارسی وعربی میں حب الخضراء اردو میں بن سندھی میں وٹایائن ۔
ماہیت۔
بطم ایک بڑا درخت ہے پتے لمبے پھل خوشبو دار تخم سبز رنگ کے ہوتے ہیں ۔ان کو توڑنے پر اندر سے چیٹا سامغز نکلتا ہے جوکہ کھانے میں لذیذ ہوتاہے۔اس کا رنگ سبز مغز پستی اور ذائقہ پھیکا لذیز چکنا ہوتاہے۔
حباالبطم یعنی بن کے درخت کی گوند کو ملک البطم کہتے ہیں ۔یہ سفید شفاف اور خوشبو دار ہوتی ہے۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ سوم ۔
افعال۔
مقوی باہ ملین جالی منفث بلغم مدربول و حیض ۔
استعمال ۔
چہرے کے رنگ کو نکھارنے داد چھائیں اور چھیپ جیسے جلدی امراض کو زائل کرنے کیلئے اس کا ضماد لگاتے ہیں ۔کھانسی دمہ میں سینہ کو بلغم سے پاک کرنے کیلئے کھلاتے ہیں ۔سینہ اور آواز کو صاف کرتاہے۔بلغم اور چینی کے ساتھ کھانے سے بدن کو فربہ کرتاہے۔
حب البطم کو زیادہ ترمقوی باہ معاجین میں شامل کرکے ضعف باہ کے مریض کو کھلاتے ہیں ۔
نفع خاص۔
مقوی باہ اور مخرج بلغم ۔
مضر۔
دماغ اور احثاء کیلئے ۔
مصلح۔
کتیرا بنفشہ اور گلاب۔
بدل۔
تخم تربوز مغز بادام ۔تلخ اخروٹ و پستہ ۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام ماشے ۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
حب الزلم ۔
سندھی میں کونگرجوبج ۔
ماہیت۔
مثلث شکل کا چکنا چپٹا خوشبودار چنے کے دانے سے بڑا دانہ ہوتاہے۔جس کا پوست زیادہ رنگ کا ہوتاہے۔بہتر وہ ہے کہ جو اندر سے سفید اور لذیذ و شیریں ہو۔یہ ملک مصر اور بربر(افریقہ) سے آتا ہے۔
مزاج۔
گرم درجہ دوم تردرجہ اول ۔
افعال۔
مسمن بدن مولد منی مقوی باہ جالی ۔
استعمال۔
بدن کو فر بہ کرنے کیلئے کھلاتے ہیں جھائیں کو دور کرنے اور چہرے کے رنگ کو نکھارنے کیلئے طلاکرتے ہیں ۔مغز حب الزلم کو زیادہ تر تقویت باہ کیلئے مقوی باہ معالجین میں شامل کرکے استعمال کرتے ہیں ۔یہ ادویہ باہیہ میں سے ہے۔اس کے کھانے سے شہوت بہت آتی ہے۔محرک باہ ہے۔گرم مزاج والے کو مضرہے۔
نفع خاص۔
مقوی باہ مسمن بدن ۔
مضر ۔
ورم حلق درد سر اور سدے پیدا کرتاہے۔
مصلح۔
سکنجین
۔
بدل۔
حب البطم 

No comments:

Post a Comment