WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

24.2.16

سنگ سرماہی ’’ حجرالسمک ‘‘ سنگھاڑہ ’’ جل پھل ‘‘

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
سنگ سرماہی ’’حجرالسمک‘‘
Calcium Silicate
ماہیت۔
سفید رنگ کا پتھرہےجسکی شکل گول اور سطح چپٹی ہوتی ہے۔اور ایک خاص قسم کی مچھلی(پتھر چٹا) یا دوسری قسم کی مچھلی(سنول) کے سرسے نکلتاہے۔
مزاج۔
گرم وخشک درجہ اول۔
افعال واستعمال۔
مدربول۔سنگ گردہ و مثانہ کو توڑنے اور خارج کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔
مقدارخوراک۔
ایک گرام۔
مشہورمرکب۔
معجون سنگ سرماہی جوکہ گردہ ومثانہ کی پتھری کو توڑ کر نکالنے کی مشہور دوا ہے۔
سنگ یہود ’’حجرالیہود‘‘
Jews Stone
دیگرنام۔
عربی فارسی میں حجرالیہود سندھی میں یہود دانہ اور بیر پتھر اور انگریزی میں جیوذسٹون ۔۔۔
ماہیت۔
ایک پتھرکی قسم ہے جوکہ قلمی بیر کی طرح ہوتاہے۔درمیان میں موٹا اورسروں پرپتلانوکیلااوربے ذائقہ ہوتاہے۔عموماًدو قسم کا سمجھا جاتاہے ایک نرجس پر خطوط ہوتے ہیں اور وہ سفیدی مائل ہوتاہے۔دوسری قسم کا مادہ جس پرخطوط نہیں ہوتے اور وہ سرخی یاسیاہی مائل ہوتاہے۔اور بعض پتھر سفید بھی ہوتے ہیں۔
مزاج۔
گرم درجہ اول خشک درجہ دوم۔
افعال۔
مدر ،مفتت و مخرج سنگ گردہ و مثانہ ۔
استعمال۔
حجرالیہود کو سنگ گردہ و مثانہ کو خارج کرنے کیلئے تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں ۔
سنگ یہود کوگوکھرو کے پانی میں کم ازکم دس دن تک چھ چھ گھنٹے کھرل کریں ۔جب میدہ کی طرح باریک ہوجائے تو کلتھی کے جوشاندہ یا شربت بزوری کے ساتھ ایک سے ڈیڈھ گرام استعمال کرنے سے گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑ کرنکالتاہے۔اس طرح استعمال سے دوبارہ پتھری پیدانہیں ہوتی ۔
ایک پاؤ سنگ یہود لے کر باریک پیس لیں ۔پھر مولی کے پانی دوسیرمیں (کلو) میں کھرل کرکے خشک کریں یہ ایک گرام سے دو گرام پتھری کیلئے اکسیر ہے۔اس کا کشتہ بناکربھی اسی غرض کیلئے کھلایاجاتاہے۔
مقدارخوراک۔
ایک سے ڈیڈھ گرام تک۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کشتہ حجرالیہود۔
استعمال۔
گوکھرو کے نغدد میں رکھ کر بیس سیر اپلوں کی آنچ دیں ۔پھر نکال کر گوکھرو کے پانی میں کھرل کر کے دوبارہ گوکھرو کے درمیان رکھ کر آگ دیں۔یہ عمل سات بارکریں ،کشتہ حجرالیہود گروہ ومثانہ کی پتھری کیلئے اکسیردواہے۔
مقدارخوراک کشتہ کی ۔
ایک رتی سے دو رتی ہمراہ شربت بزدری ۔۔۔
مشہور مرکب۔
معجون حجرالہیود ،معجون سنگ سرماہی کشتہ سنگ یہود ۔
جالینوس کا قول ہے۔سنگ یہود مثانہ کی پتھری میں کم اور زیادہ گردہ کی پتھری میں مفید ہے۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
سنگھاڑہ ’’جل پھل ‘‘
(Trapabispnosa)

ماہیت۔
سنگھاڑہ بیل دار پانی میں پیداہونے والی بوٹی کا پھل ہے۔اس کے پتے پھل کی طرح پانی میں پھیلے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔سنگھاڑہ تکونہ سخت پوست والاکانٹے دار اور کچی حالت میں سبز لیکن پختہ ہونے پر اس کا پوست سیاہ ہوجاتاہے۔اس کے اندر سے سفید مغز سورنجاں کی طرح کا نکلتاہے۔یہی مغز بطور دواًمستعمل ہیں۔
مقام پیدائش۔
یہ آبی پودا جھیلوں ،جوہڑوں اور تالابوں میں تیرتاہوا پاکستان وہندوستان میں پایاجاتاہے۔
مزاج۔
تازہ سردتر مائل بہ خشکی ،خشک سنگھاڑہ سردخشک۔

مسکن حرارت ہونے کی وجہ سے تازہ سنگھاڑہ پیاس تسکین دیتاہے۔سوزش اعضاء اور حلق کی خشکی کو دور کرتا ہے۔مولد مغلظ منی ہونے کی وجہ سے ضعف باہ اور جریان کی ادویہ میں بکثرت استعمال کیاجاتاہے۔ہندوستان میں لوگ اس کے آٹے کی روٹی یا حلوہ بناکرکھاتے ہیں ۔نیز اس کے آٹے میں دوگنی مصری کا سفوف بناکر دودھ سے لینے سے ضعف باہ جریان سیلان الرحم دور جاتاہے۔اس میں ہلکی سی غذائیت پائی جاتی ہے۔
احتیاط
مولد ریاح اور حابس و قابض ہونے کی وجہ سے ثقیل دیرہضم سدے اور سنگ گردہ پیداکرتاہے۔بعض اوقات اس کے بکثرت استعمال سے قولنج اور احتباس بول ہوجاتاہے۔
نفع خاص۔
مولدو مغلظ منی ۔
مضر۔
سردامزجہ کیلئے ۔
مصلح۔
نمک شہد مصری مرچ سیاہ وغیرہ۔
مقدارخوراک۔
تین سے دس گرام ۔
مشہور مرکب۔
معجون آردخرما سفوف گوند کتیرا والا۔۔۔

No comments:

Post a Comment