WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

20.2.16

رواسن ۔ روپامکھی ۔ رودنتی ’’ رورونتی ‘‘

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
رواسن۔
(Agati Grandiflora)

دیگرنام۔
اردو بنگلہ میں بکو،مرہٹی اگتی ،سندھی میں مانجھاوڑی۔
ماہیت۔
اس کے پتے باریک ٹہنیوں پر املہ کے مشابہ ہوتے ہیں ۔پھلی لوبیا کی مانند پھول باہر سے نیلا اور اندر سے سرخ زردیا سفید ہوتاہے۔
افعال واستعمال۔
پتے اور پھولوں کا رس نچوڑ کر ناک میں سڑکنازکام نزلہ اور درد سرمیں مقبول گھریلوعلاج ہے۔سرخ پھول والی رواسن کی جڑ کو پانی کے ساتھ پیس کر متورم جوڑوں پر لیپ کرتے ہیں ۔جب بصارت میں دھندلا پن ہوتو پھولوں کا رس نچوڑ کر آنکھوں میں ٹپکاتے ہیں ۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
روپامکھی ۔
دیگرنام۔
اقلیمیائے فضہ عربی میں فارسی میں چرک نقرہ بنگالی میں روپے ماکشی سنسکرت میں تار ماکشی سندھی میں تھتھی روپی کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
روپامکھی ایک معدنی چیز ہے جو وزن میں بھاری رنگت میں سفید چمکدار مائل بہ سیاہی ہوتی ہے۔
ہے یہ بھی یاد رکھیں کہ چاندی کی میل کو بھی عربی میں اقلیمائے فضہ کہتے ہیں ۔
مزاج ۔
سر دخشک درجہ دوم۔
استعمال۔
بیرونی طور پر روپا جالی قابض اور مجفف رطوبت ہے۔اس کو مناسب ادویہ کے ہمراہ سرمہ کی مانند باریک کھرل کرکے ضعف بصر جالا ناخونہ اور بہل کو دور کرنے کیلئے آنکھ لگاتے ہیں ۔زخموں کے خراب گوشت کو دور کرنے اور متعفن رطوبت کوخشک کرکے ان اصلاح کیلئے بعض مرہموں میں شامل کرکے لگاتے ہیں ۔
نفع خاص۔
امراض چشم 
مضر۔
گرم مزاج۔
مصلح۔
روغن بادام ۔روغن کدو۔
بدل۔
مردار سنگ۔
مقدارخوراک۔
اندرونی طور پر مستعمل نہیں ۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
رودنتی ’’رورونتی ‘
Cressa Cretica
دیگرنام۔
فارسی میں سنجیونی بنگالی میں روراونتی گجراتی میں پلیو ۔مرہٹی میں رودنتی بمبئی میں کنکی کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
رودنتی کے لفظی معنی رونے والی ہیں ۔اس کے پودے سے ہر وقت پانی کی بوندیں ٹپکتی رہتی ہیں ۔اس کی دو اقسام ہیں ۔
۱۔
رودنتی خرد۔
اس کے پتے پودے سے مشابہ ہوتے ہیں ۔پتوں کی پشت آسمان کی طرف اور رخ زمین کی طرف رہتاہے۔اس کے پتے گھنے ہوتے ہیں جبکہ شاخیں اور پتے ریشم کی طرف اور ملائم روئیں سےڈھکے ہوتے ہیں ۔جس کی وجہ سے اس کا پودا چمکدار نطر آتاہے۔اس بوٹی سے ہمیشہ پانی ٹپکتارہتاہے۔نیچے زمین ایسی چکنی ہوتی ہے۔گویا تیل ڈالا گیاہے اور وہاں پر چیونٹیاں جمع رہتی ہیں ۔اور اس وجہ سے اسے رودنتی کہتے ہیں ۔اس کو پھول بیگنی سفید یا زرد رنگ کا شاخ کے آخر میں گچھوں میں ہوتاہے۔یہ نایاب بوٹی ہے۔

۲۔
رودنتی کلاں ۔اس کا نباتی نام کیپرس موٹی ہے اس کی اونچائی تقریباًدس فٹ ہوتی ہے۔اس کا پھل بیضوی شکل کا خشک انارکی طرح جس کا قطرہ اخروٹ کے برابر تقریباًدو انچ ہوتاہے۔یہ پھل باہر سے سیاہی مائل اور اندر سے گیرو رنگ کا ہوتاہے۔جس کا رنگ سبز ذائقہ قدرے تلخ کسی قدر شور پھل کا سفوف پھیکا آٹے کی طرح ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
میسور کونکن اور سری لنکا کے گھنے جنگلات میں ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ دوم۔
استعمال۔
ملطف اور کھانا ہضم کرتاہے دماغی اور شکمی اعضاء کیلئے مفرح ہے۔اس کی کھیر بدن کو موٹا کرتی ہے۔اور مقوی باہ ہے۔وئیدوں کے نزدیک تپ دق اور ہر قسم کے جراثیم ختم کرنے والی ،منی بڑھانے جسم کو فربہ کرنے والی اور پرمیہ کو دور کرنے والی رسائن بوٹی ہے۔
تقویت جسم کیلئے خشک پتوں کا سفوف تین گرام شہد پندرہ ملی لیٹر روغن گاؤ بیس گرام میں ملاکر ہر روز صبح کھلایا جاتاہے۔یہ قبل ازوقت بالوں کو سفید ہونے سے روکتی ہے۔زہریلے جانوروں کے کاٹنے پر رودنتی اور باؤبڑنگ کا ہم وزن سفو ف کھلاتے ہیں ۔اور اسی کو کاٹے ہوئے مقام پر لگاتے ہیں ۔اور نسوار دیتے ہیں ۔سیماب کو اس کے عرق میں کھرل کیاجائے تو بندھ جاتاہے۔
ریاست میسور کے غیر مہذب اور وحشی قبیلے رودنتی کلاں کاپھل کھانسی ،دمہ اور زکام کے علاوہ اس کا ضماد چوٹ اور خراش کے علاوہ میں استعمال کرتے ہیں ۔رودنتی کے پھل کا سفوف ہم وزن چینی بقدر ایک دو گرام دن میں تین بار تپ دق کے کم سن مریض کو استعمال کرایا تو اس دواء سے حیرت انگیز فائدہ ہوا۔
رودنتی کوسائے میں خشک کرکے ہم وزن مصری ملاکر دینا معین حمل استقرار حمل کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔یہ رحم کو طاقت دینے کے باعث استقرار حمل کیلئے ماشہ شیرگاؤ کے ہمراہ جمیع اوجاع بدن اور تقویت جسم کیلئے کھلاتے ہیں ۔
مصلح۔
روغن زرد شیر تازہ ،
بدل۔
بے بدل۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام ۔

No comments:

Post a Comment