WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

25.2.16

سہدیوی ’’ سہدٹی ‘‘ سہورا. سیب ’’ ایپل ‘‘

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
سہدیوی ’’سہدٹی‘‘
(Yellow Barleria)

دیگرنام۔
پنجابی میں نیل کنٹھی،سنسکرت میں مہابلا۔شہدی بنگالی میں پیت پشپ اورانگریزی میں یلیوبار یریاکہتے ہیں ۔
ماہیت۔

یہ پوداایک سے تین فٹ تک بلند ہوتاہے۔اس کے تنے و شاخوں پر رواں ہوتاہے۔پتے بڑے اور پردار ہوتے ہیں ۔لیکن شاخ پر دور دور لگتے ہیں ۔جو تلسی کے پتوں کے طرح نظر آتے ہیں ۔پھول لگ بھگ پچیس تیس ایک ساتھ نکلتے ہیں ۔جو سفید یا سرخی مائل نیلے رنگ کے ہوتے ہیں اور تخم باریک کالے زیرہ کی طرح ہوتے ہیں ۔اس کی جڑ خوشبودار ہوتی ہے۔
یہ موسم برسات میں جوار مکئی باجرہ اور گنے کے کھیتوں اور کھنڈرات کی ریتلی زمین میں خودرو ہوتی ہے۔
مزاج۔
سردوتردرجہ اول۔
افعال۔
مقوی بدن مسکن حرارت منفت سنگ مثانہ مدربول مصفی ٰ خون معرق حابس الدم ۔۔۔
استعمال ۔
مسکن حرارت ہونے کی وجہ سے صفراوی دموی بخاروں کے علاوہ جوش خون حدت صفراء میں اس کو ٹھنڈائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔معرق ہونے کی وجہ سے صفراوی ودموی بخاروں میں پسینہ لاتی اور بخار دور کرتی ہے۔مدربول ہونے کی وجہ سے سوزاک یا پیشاب کارک رک کرآنا اور پیشاب کی جلن کو دورکرتی ہے۔سنگ مثانہ میں خصوصی مفیدہے۔اور مصفیٰ خون حابس الدم بھی ہے۔
دافع بحتہ الصوت میں خشک یا ترکھانسی میں استعمال کرتے ہیں جس سے آواز درست ہوجاتی ہے۔
مہدیوی فنسٹین کے فوائد رکھتی ہے۔یہ پسنہ لاکر بخار اور دوروں کو دور کرتی ہے۔بواسیر کیلئے مفیدہے۔اس کے پھولوں کارس آنکھوں کے امراض میں مفیدہے۔
وہ مہدیوں کو پتھری کیلئے استعمال کرتے تھے ۔تریاق ہونے کی وجہ سے یہ سانپ کے زہر کو دور کرتی ہے۔کالی مرچ ملاکر گھونٹ چھان کر پلائیں ۔
بیرونی استعمال۔
مہدیوی کی جڑ کو پیس کر آلہ تناسل پر لیپ کرنے سے جماع میں لذت حاصل ہوتی ہے۔طاعون کی گلنی پر مہدیوی کے پتوں کا بھرتہ مفیدہے۔
نفع خاص۔
دافع بخار کہنہ وحاد ۔۔
مضر۔
سرد امزجہ کیلئے ۔
مصلح۔
شہدمرچ سیاہ ۔
بدل۔
نیولی ۔
مقدارخوراک۔
تین سے چار گرام یاماشے ۔۔۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
سہورا
(Streplusoper)

دیگرنام۔
بنگلہ میں شیو مرہٹی میں سہوڑ گجراتی میں ساہوڑا ۔بنگالی شیوڑا،سندھی میں ساکھوٹ،سنسکرت میں شاکھوٹ کہتے ہیں ۔

ایک گٹھیلا اور متوسط قد کا درخت ہے۔لکڑی میں کانٹے سے دکھائی دیتے ہیں لیکن دراصل کانٹے نہیں ہوتے ۔پتے چنے کے سے چھوٹے چھوٹے اور چکنے ہوتے ہیں ۔بعض لوگ اس کی چھال کی داتن بناتے ہیں ۔
افعال و استعمال۔
فساد خون و بلغم اور ریاح کو دافع کرتاہے۔خونی دستوں کو بند کرتاہے۔کالی مرچ کے ساتھ اس کی پتی ساگ گزیدہ کو مفیدہے۔اس درخت کی لکڑی مسواک دانتوں کو مضبوط بناتی ہے۔کہتے ہیں کہ اس درخت کے پاس سانپ نہیں جاتا۔۔اس لیے لوگ اس کو گھروں میں سانپ سے حفاظت کیلئے رکھتے ہیں ۔
مقدارخوراک۔
حکیم کے مشورے سے ۔۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
سیب ’’ایپل ‘‘
(APPle)
دیگرنام۔
عربی میں تفاح ،سندھی میں سوف بنگلہ میں سؤ ،پنجابی میں سیو اور انگریزی میں ایپل کہتے ہیں ۔

یہ ایک خوشبو دار لذیز پھل ہے۔اس کا درخت 35فٹ اونچا ہوتاہے۔پتے بیضوی نوکدار لگ بھگ دو تین انچ چوڑے دندانے دار آخری حصہ سفید اور روئیں دار ہوتاہے۔پھول سرخ نقطہ دار یاگلابی خوشبو دار گچھوں میں لگتے ہیں ۔پھل گول چکنا چمکدار کچی حالت میں سبز پکنے پر زرد مائل سرخ ہوتاہے۔کچے پھل کا ذائقہ ترش اور پھیکاجبکہ پکنے پر ذائقہ شیریں اور رس دار ہوتاہے۔سیب کی بہت سی اقسام ہیں جن کا رنگ اور ذائقہ علیحدہ علیحدہ ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
یہ عموماًآٹھ نو ہزار فٹ کی بلندی پر پیداہوتاہے۔پاکستان میں بلوچستان صوبہ سرحد کے علاوہ کشمیر شملہ نینی تال کلو پرایشیاکے ٹھنڈے اور پہاڑی علاقوں میں بہت سی جگہوں پر ہوتاہے۔مگر کشمیر کا سیب زیادہ اچھا ماناجاتاہے۔
مزاج۔
شیریں سیب گرم و تر درجہ اول۔
ترش سیب۔
سردخشک درجہ اول۔
افعال سیب شیریں ۔
مفرح و مقوی قلب ،مقوی معدہ و جگر ،مقوی دماغ ،ہاضم ،دافع سعال یابس دافع اسہال صفراوی خفیف قابض۔
افعا ل سیب ترش ۔
مقوی معدہ و جگر مفرح مقوی قلب ،قابض ،مسکن اور دافع قے ۔
استعمال۔
مفرح و مقوی قلب ہونے کی وجہ سے اعضاء کو تقویت دینے خفقان وہم کو دور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔دافع سعال یا بس ہونے کی وجہ سے خشک کھانسی کو دور کرتاہے۔اسہال خونی دموی کیلئے مفیدہے۔یہ غلبہ صفراء و خون کو سکون دیتاہے۔مسکن ہونے کی وجہ سے عضہ و جوش خون کو دور کرتاہے۔گرمی کی شدت کو کم کرتاہے۔چہرے کے رنگ کو نکھارتاہے۔
رب سیب ۔۔۔غلبہ صفراء اور اسہال صفراوی میں استعمال کیاجاتاہے۔
مربہ سیب۔۔۔اختلاج القلب اور خفقان میں کھلاتے ہیں ۔یہ بھوک کو بڑھاتاہے اور سیب کا پانی نکال کر مفرح معجونوں میں شامل کیاجاتاہے۔جیسے مفرح شیخ الرئیس ۔
نفع خاص۔
مفرح و مقوی قلب و دماغ
مضر۔
ریاح پیداکرتاہے۔
مصلح۔
شہد ،دار چینی گلقند ۔۔
مقدارخوراک۔
مربہ سیب ایک تولہ سے دو تولہ تک
شربت سیب۔
بیس گرام سے چالیس گرام یا دو تولہ سے چار تولہ تک۔۔
رب سیب ۔
دس گرام سے پندرہ گرام ۔
یعنی ایک تولہ سے ڈیڈھ تولہ ۔
                                                                                                                                 

No comments:

Post a Comment