Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
کاجو
(Cashew Nut)
دیگرنام۔
فارسی میں بادام فرنگی بنگلہ میں ہجلی بادام گجراتی میں کوجوکلیا ملیالم میں کپامادو مرہٹی میں کوجو کالی سنسکرت میں شوف ہر پنجائی میں کھاجا اور انگریزی میں کپشونٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
مشہور مخروطی شکل کاخشک پھل ہے۔اس کا درخت سد ابہار جوکہ دس سے بیس فٹ تک لمبا ہوتاہے اس کی چھال کھردری ہوتی ہے اور جب درخت پرانا ہوجاتاہے تو چھال پھٹ جاتی ہے پتے کٹھل یا کھرنی کے پتوں کی طرح لمبوتری شکل کے چارسے پانچ انچ تک لمبے اور تین سے پانچ انچ تک چوڑے پھل سفید سرخی مائل گچھوں میں لگتے ہیں ۔اوران پر زرد رنگ کی دھاریاں ہوتی ہے ۔پھل امرود کے مشابہ ہوتاہے۔اس کے بیجوں کی شکل گردوں کی سی ہوتی ہے۔اور نہایت نازک چھلکوں کے اندر سفید مغز ہوتاہے۔اس کو آگ میں بھون کر کھاتے ہیں ۔اس درخت کا پھل چھال اور تیل استعمال ہوتاہے۔

مقام پیدائش۔
جنوبی ہندخصوصاً مالاباراورکرناٹک۔
مزاج۔
گرم تر۔
افعال و استعمال۔
کا جو کے مغز سے جسم کو غذائیت اور دماغ کو تقویت و ترطیب دیتاہے۔بدن کو موٹا کرتاہے۔منی بڑھاتاہے۔نہار منہ شہد کے ساتھ کھانا دافع نسیان ہے۔مغز سے ہلکے رنگ کا روغن بھی نکالا جاتاہے۔جو روغن بادام کی طرح مرطب و مقدی ہوتاہے۔اس کے چھلکوں کے باریک ٹکڑے کر کے ہم وزن پانی میں ڈال کر جوش دینے سے ایک گاڑھا سیاہ رنگ کا تیل نکلتاہے جوکہ محمر اور مقرح ہے۔یہ روغن دیمک سے محفوظ رکھنے کیلئے مچھلی کے جالوں اور عمارتی لکڑی کو لگایاجاتاہے۔

کاسنی ’’ہندباء‘‘
(Endive)
ماہیت۔
جنگلی کاسنی کا پودا ساڑھے تین سے چھ فٹ تک اونچا ہوجاتاہے۔تنا جھری دار اور دھاریوں والا ہوتاہے۔اس کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں ۔پتے کھردرے تین سے چھ انچ لمبے سبز اور پالک کی شکل کے ہوتے ہیں ۔اور ذائقہ میں کاشت شدہ سے زیادہ تیز ہوتے ہیں ۔اس کی جڑ گاودم گودے دار باہر سے مٹیالی اندرسے سفید ہوتی ہے۔اگر کاسنی سبز نہ ملے تو اس کے بیج زمین کے اندر بو دیں ۔دو چار دن کے اندر پیداہوجاتے ہیں ۔اس کی دو اقسام ہیں ۔ایک کاشت شدہ دوسری جنگلی ۔

سبز پتے سرد تر۔۔۔۔پتے سرد تردرجہ اول۔
افعال۔
مدربول مقوی جگر و معدہ مصفیٰ خون مسکن حرارت صفراء محلل اورام حارہ مفتح سدد ۔۔
ضماداً۔
اورام جارہ مبرد رادع اور مسکن۔
استعمال بیرونی ۔
کاسنی سبز کے پانی میں صندل کو گھس کر گرم دردسر کو زائل کرنے کیلئے طلاء کرتے ہیں آشوب چشم میں سرکہ اور گلاب کے ہمراہ آنکھ کے گردلگاتے ہیں ۔آرد جو کے ہمراہ وجع المفاصل نقرس میں ضماد کرتے ہیں ۔ورم جگر اورورم معدہ میں اس کے پانی میں ادویہ کو پیس کر لیپ کرتے ہیں ۔
استعمال بیرونی ۔
کاسنی سبز کے پانی میں صندل کو گھس کر گرم درد سر کو زائل کرنے کیلئے طلاء کرتے ہیں ۔آشوب چشم میں سرکہ اور گلاب کے ہمراہ آنکھ کے گرد لگاتے ہیں ۔آرد جو کے ہمراہ وجع المفاصل نقرس میں ضماد کرتے ہیں ۔ورم جگر اورورم معدہ میں اس کے پانی میں ادویہ کو پیس کر لیپ کرتے ہیں۔
جڑ کاسنی ۔
اگر منہ اور ہاتھ پاؤں پر تہج ہوتو اس کے استعمال سے جاتارہتاہے۔
استعمال خوردنی۔
شربت شہتوت کے ہمراہ اورام احثاء مثلاًورم جگر ورم معدہ اور ورم طحال کو تحلیل کرنے کے علاوہ ورم حلق اور خناق میں کاسنی کا پانی نکال کر شربت شہتوت ڈال کر غرغرے کریں ۔ورم جگر و طحال یرقان استسقاء اور معدے و جگر کے سوزش اور حرارت کو رفع کرنے کیلئے مغز املتاس یا مناسب ادویہ کے ہمراہ پلانے سے سوزش کو دور کرتاہے۔آب کاسنی میں سکنجین ملاکر تقویت معدہ کے علاوہ مدربول ہونے کی وجہ سے پیشاب کھل کر آنے سے پیشاب کی نالی کو صاف کرتی ہے۔
آب کاسنی اندرونی طور پر مروق کرکے پلایاجاتاہے۔اس کی ترکیب یہ ہے جب جھاگ الگ ہوجائے تو صاف پانی چھان کر استعمال کیاجاتاہے۔اسی آب کاسنی معروق کہتے ہیں ۔
آب مروق کاسنی چارتولہ کا پینا ورم معدہ و جگر کو تحلیل کرتاہے۔کیونکہ اس میں ورم کی وجہ سے جمع شدہ غلیظ خون کو رقیق کرنے کی طاقت ہوتی ہے۔اور حمیات مزمنہ میں استعمال کیاجاتاہے۔
تخم کاسنی۔بدمزہ ہونے کی وجہ سے کبھی متلی اور ابکائی پیداکرتے ہیں ۔حمیات صفراویہ میں دیگر ادویہ کے ہمراہ کاشیرہ نکال کر پلاتے ہیں ۔
کاسنی کی جڑ ان افعال کے علاوہ حمیات بلغمیہ میں بطور منضج بکثرت استعمال کی جاتی ہے۔اندرونی شکمی اعضا کے ورم کو رفع کرتی ہے۔یہ سرد مزاج والوں کو مضر نہیں ۔
نفع خاص۔
حرارت تشنگی کی مسکن ۔
مضر۔
کھانسی کیلئے ۔
مصلح۔
شکر سفید ،شربت بنفشہ ۔
بدل۔
آب برگ خطمی تازہ ماخبازی تازہ ۔
نوٹ۔
بعض لطیف اجزاء دوائیہ پتے کی بلائی سطح پر ہوتے ہیں ۔اس لئے کاسنی کے پتوں کودھوئے سے یہ ضائع ہوجاتے ہیں لہذا سبز کاسنی کو دھو کر استعمال نہ کریں ۔
عرق کاسنی شربت کاسنی ۔

کاسنی کے بارے میں کوئی بھی احادث نبی کریمﷺ سے صحیح طور پر ثابت نہیں ۔
''کاغذ ''قرطاس
(Paper)
دیگرنام۔
عربی میں قرطاس فارسی میں کاغذ سندھی میں پنو انگریزی میں پیپر کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
مشہورعام ہے یہ مختلف رنگوں اور سائز میں دستیاب ہے ۔اس کا ذائقہ پھیکا ہوتاہے اور بازار میں وزن کے حساب میں ملتاہے۔
مزاج۔
سرد ایک ۔۔۔خشک درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
کاغذ سوختہ قابض حابس الدم اور مجفف ہے کاغذ کو جلا کر زکام میں دھونی دیتے ہیں اور اسکی راکھ کو نکسیر روکنے کے لئے بطور نفو خ استعمال کرتے ہیں ۔مسوڑھوں کا خون بندکرنے کیلئے ملتے ہیں اور تازہ زخموں سے خون کو روکنے اور زخم کو خشک کرنے کیلئے چھڑکتے ہیں پھیپھڑوں کے زخم قروح آمعاء اور قروح معدہ میں مناسب ادویہ کے ہمراہ بطور سفوف کھلاتے ہیں ۔خونی دستوں کو بند کرتاہے۔
نفع خاص۔
حابس خون ۔
مضر۔
آنتوں اور گردہ کیلئے ۔
مصلح۔
دم الاخوین کہربا۔
بدل۔
گوند سوختہ ۔
مقدارخوراک۔

ایک سے تین گرام ماشے ۔
No comments:
Post a Comment