WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

21.2.16

روغن چنبیلی ’’روغن یاسمین ‘‘روغن خشخاش۔ روغن زیتون’’ زیت ‘‘

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن چنبیلی ’’روغن یاسمین ‘‘
ماہیت۔
مشہورعام پھول کا تیل ہے اور یہ پاکستان کا قومی پھول بھی ہے۔خوشبویات میں بکثرت استعمال ہوتاہے۔اس کا رنگ سفید ذائقہ قدرے تلخ ہوتاہے۔۔
مزاج۔
گرم تر درجہ اول۔
استعمال ۔
روغن چنبیلی فالج لقوہ ،وجع المفاصل اور عرق النساء جیسے امراض میں اسکی مالش مفیدہے۔بدن پر مالش کرنے سے جلد کو ملائم بناتا ہے سرمیں لگانے سے دماغ کو تراوٹ و تقویت پہنچاتا ہے۔
روغن چنبیلی کے کثرت استعمال سے بال جلد سفید ہونے لگتے ہیں ۔یہ تیل تنہا یا دیگر تیلوں کے ہمراہ خارش کیلئے مفید ہے۔
مقدارخوراک۔
دو ماشہ ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن خشخاش۔
دیگرنام۔
دہن الخشخاش فارسی میں روغن خشخاش ،سندھی میں کن جو تیل ۔
ماہیت۔
تخم خشخاش کو کولھو میں ڈال کر نکالاجاتاہے۔مشہور عام ہے اس کا رنگ سفید پھیکا ہوتاہے۔
مزاج۔
سرد تر درجہ دوم ۔
افعال و استعمال۔
نیند (منوم )لاتاہے۔سر کے درد کو تسکین دیتاہے۔دوسرے تیلوں کی طرح نزلہ پیدانہیں کرتاہے۔روغن بادام اور روغن کدر کے ہمراہ ملاکر سر پر مالش کرنا دماغ کو طاقت دیتاہے اور دماغ کی خشکی کو دور کرتاہے عصبی دردوں کیلئے مفید ہے یہ کھانے کے کام بھی آتاہے۔اس کے علاوہ عمارتی رنگوں اور صابن سازی میں مستعمل ہے۔
روغن کدو اور روغن کا مساوی حصہ لے کر تلووں نیز سر پر مالش کرنے سے نیند آجاتی ہے۔
مقدارخوراک۔
چھ ماشہ سے دو تولہ تک یعنی بیس ملی لیٹر تک۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net 
روغن زیتون’’زیت‘‘(Olive Oil)
دیگرنام۔
عربی میں دہن الزیت فارسی میں روغن زیت کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
تیل نکالنے کیلئے پھولوں کو موسم بہارمیں جمع کیاجاتاہے۔اور پکے ہوئے پھلوں کو چکی میں اس طرح پیساجاتاہے کہ گٹھلی بچ جائے اورگودا لگ ہوکر پس جائے پھر گودا کو تھلوں میں بھرکر تھیلوں کو ایک دوسرے پر رکھ دیاجاتاہے۔جس سے گاڑھا تیل نکلتاہے۔جس کو کروڈ آئل کہاجاتاہے اور اس تیل کو نالیوں سے حوض میں جمع کرکے اس میں پانی ملایاجاتاہے ہلکا تیل اور شہد جیسا مادہ پانی میں تیرنے لگتاہے اس کو (Virgin Oli)کہاجاتاہے یہی بطور دوا کام آتاہے بقایاپھوگ سے دوسرے درجے کا تیل نکلتا ہے جو دیگر کام آتا ہے اس کی گٹھلی میں بھی تیل پایا جاتاہے۔
توریت اور انجیل میں روغن زیتون کو ذکر موجود ہے۔روغن زیتون خفیف زرد رنگ کا سبزی مائل روغن ہوتاہے جس کا ذائقہ ہلکا کسیلاہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
ایشائے کوچک ،فلسطین بحیرہ روم کے خطہ یونان پرتگال سپین ،ترکی،اٹلی ،شمالی افریقہ،الجزائر ،تیونس امریکہ میں کیلی فورنیا میکسیکو،پیرو اور آسٹریلیا کے جنوبی علاقوں میں پایا جاتاہے۔
مزاج ۔
گرم تر درجہ ۔
افعال بیرونی ۔
مرطب ملین ،محلل مسکن مقوی مسمن بدن ۔
افعال اندرونی ۔
مسمن بدن مسکن ملطف خفیف ملین مفتت حصاۃ۔

No comments:

Post a Comment