WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

17.2.16

دہی ’’ جفرات ‘‘ دیکچون ’’ تانبے کا چورا ‘‘ دیمک

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
دہی’’جفرات‘‘
(Gurd)

دیگرنام۔
عربی میں لبن الحامض ،فارسی میں جفرات بنگلہ میں دئی سندھی میں دھونرو اور انگریزی میں گرڈ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
مشہور چیز ہے۔دودھ کو چھاچھ یاکسی دوسری ترش یا دہی ہی کا دودھ ضامن دے کر جمالیاجاتاہے۔اس کا رنگ سفید ذائقہ قدرے ترش ہوتاہے۔
مزاج۔
سر تر درجہ دوم۔
افعال واستعمال۔
شیریں دہی بہتر ہوتاہے۔موسم گرما میں اس کی لسی یا شربت بناکر پینے سے پیاس کی شدت دور ہوجاتی ہے۔دہی مسکن حرارت مرطب اور مسمن بدن ہے۔گرم مزاجوں کیلئے بہترین چیز ہے۔اگر مجری بول میں حرارت اور سوزش ہوتو بذریعہ ادرار بول دفع ہوجاتی ہے۔گرم مزاجوں کیلئے دہی ترش ہونے کے باوجود ضعف باہ پیدا نہیں کرتا۔صفراوی اور خونی دستوں کو روکتاہے۔پیچش کیلئے دہی اچھی چیز ہے۔بشرطیکہ آنتوں میں سدے نہ ہوں ۔
دہی کی بالائی مرطب و منوم ہے اور روغن مغز کدو کے قائم مقام ہے۔دہی کا زیادہ مقدار میں کھانا سستی اور غنودگی یعنی نیند لاتاہے۔اگر دہی چہرہ پر ملیں تو چہرہ کی خشکی اور سیاہی جھائیں کو دفع کرتاہے۔
احتیاط۔
جب دہی زیادہ ترش ہوکر پانی چھوڑ دے یا اس میں بد بو آنے لگے تو اسے ہرگز کھانا نہیں چاہیے ۔
نفع خاص۔
پیچش اور اسہال کیلئے۔
مضر
رطوبت بڑھا دیتاہے۔ 
مصلح۔ 
مربہ زنجیل ۔
مقدارخوراک۔
بقدرہضم بطوردواپانچ سے دس تولہ ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
دیکچون’’تانبے کا چورا‘‘(Copper Filings)
دیگرنام۔
عربی میں توبال الخاس فارسی میں ثقال مس۔
ماہیت۔
تانبے کے چوراکوکہتے ہیں ۔جس کا رنگ سرخ و چمک دار اور ذائقہ کسیلاہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک بدرجہ دوم ۔
استعمال ۔
جلاپیدا کرتاہے ہر قسم کے زخموں خصوصاًًآنکھ کے زخموں کو رفع کرتاہے۔غیر مدبر کا استعمال جائز نہیں ہے۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
دیمک۔(White Ant)
دیگرنام۔
عربی اور اردو میں ارضہ سندھی میں اڈھی انگریزی میں وائٹ آنٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
مشہور چھوٹا سا کیڑاہے۔جس کا سرسفید ہوتاہے۔یہ کاغذ کپڑا اور لکڑی کو کھاتاہے یہ کیڑے جوچیز کھاتے ہیں اسے مٹی بنابنا کر نکالتے جاتے ہیں اور لکڑی کو اندر ہی اندر کھوکھلا کردیتے ہیں ۔مرطوب زمین میں پیدا ہوتے ہیں جو بیج بڑا کیڑا کھجور کے برابر ہوتاہے وہ ملکہ دیمک ہے جسے عرف عام میں شاہ دیمک یعنی دیمک کا بادشاہ کہتے ہیں ۔ملکہ دیمک دو انچ تک لمبی اور پتلہ انگلی برابر موٹی ہوتی ہے۔اس کو زمین کھود کر نکالا جائے تو اس کا دھڑ سفید نرم اورپلپلا نظر آئے گا۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ دوم۔
استعمال۔
بیل کے کوہان کی چربی میں ملاکر بواسیری مسوں پرلگاتے ہیں ۔شاہ دیمک مقوی باہ معظم ومطول ذکر ہے۔اس لئے اسے طلاؤں میں شامل کرتے ہیں ۔
مقوی باہ معظم ومطول ذکر ہے۔اس لئے اسے طلاؤں میں شامل کرتے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment