WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

16.2.16

دودھ گدھی۔ دودھ گھوڑی۔ دوقو

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
دودھ گدھی۔
(Ass Milk)

دیگرنام۔
عربی میں لبن الاتان فارسی میں میں شیر مادہ خرسندھی میں گڈھ جوکھیر ۔
افعال واستعمال۔
رطوبت اور سردی پیدا کرتاہے۔مفرح اور جالی ہے۔مسام اور سدہ کھولتاہے گرم مزاجوں کو زیادہ مفید ہے۔منہ سے خون آنے کو اور پھیپھڑے کے زخموں کو مفیدہے۔لاغری دور کرتاہے۔اس میں ماہیت بکری کے دودھ سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔اس لیے سل ودق کے مرض میں عورت کے دودھ کے بعد دوسرے درجہ پر گدھی کا دودھ خیال کیاجاتاہے۔مریض سل کو تازہ دودھ سات تولہ سے شروع کریں اور آہستہ بڑھا کر آدھا کلوتک پہنچائیں ۔روٹی نہ کھلائیں اگربھوک لگے توپھلوں کا پانی پلائیں گدھی کو چارہ میں مکو چولائی اور خرفہ کھلانامناسب ہے۔
مقدارخوراک۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
دودھ گھوڑی۔
دیگرنام۔
عربی میں لبن الرماک ،فارسی میں شیر اسپ۔
افعال و استعمال۔
مفرح ،جالی اور مفتح ہے۔مقوی باہ اور بھوک بڑھاتاہے۔مدربول ہے۔مدرحیض ہے اس کا لتہ معین حمل ہے۔ضعیفوں کیلئے موافق غذا ہے۔گھوڑی کے دودھ کو مس تیار کی جاتی ہے۔جو مرض سل کیلئے مفید غذا بیان کی جاتی ہے۔یہ بندڈبوں میں روس اور ترکستان سے آتی ہے۔
نوٹ ۔
دودھ میں کچھ معدنیات اور نمکیات بھی پائے جاتے ہیں ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
دوقو
(Wild Carrot (Seedsof )

لاطینی میں ۔
پیوسی ڈنم گرینڈی۔
خاندان۔
گاجر کے۔
دیگرنام۔
بزرجزرالبری عربی میں جبکہ فارسی میں تخم گزردشتی ۔
ماہیت۔
اس کا پودا سویا یا سونف کی طرح اور پتے بھی اسی طرح کے ہوتے ہیں ۔اس کا پودا لگ بھگ آدھ گزاونچا ہوتاہے۔اس کاپتہ کشنیز کی طرح اور پھول زرد رنگ کے ہوتے ہیں ۔جڑانگلی کے برابر موٹی اور تخم گچھوں میں لگتے ہیں جوکہ اجوائن کے مشابہ لیکن اس سے قدرے چھوٹے ہوتے ہیں ۔جن کا رنگ زرد ذائقہ تیزو تندخوشبودار ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
یہ ہندوستان اور ایران میں پیداہوتاہے۔
مزاج ۔
گرم سوم خشک درجہ دوم 
افعال۔
محلل بلغم و اورام ،مفتح منفث بلغم ،مقوی معدہ ،مقوی باہ ،کاسرریاح ،مدربول و حیض ،مفتت سنگ گردہ و مثانہ ،معرق،قاتل دیدان ،
استعمال۔
دوقوکو زیادہ تر ادرار بول وحیض اور تقویت سنگ گردہ و مثانہ کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔علاوہ ازیں شہد کے ہمراہ کھانے سے قوت باہ کو تقویت دیتاہے۔مفتح اور کاسرریاح ہونے کی وجہ سے معدہ جگر اور استقاء
طلبی میں مستعمل ہے۔منفث بلغم ہونے کیے باعث سینہ کو بلغم غلیظ سے صاف کرتاہے۔اور بلغمی کھانسی میں استعمال کیاجاتاہے۔قاتل دیدان ہونے کی وجہ سے دوگنا ترمس کے ساتھ کھلانا کدودانہ کو مارتاہے۔
محلل اورام بلغمی ہونے کی وجہ سے بلغمی ورموں کو ضماداًدرست کرتاہے۔سنگ گردہ ومثانہ میں اس کو زیادہ ترکاکنج اور آلو بالو کے ہمراہ پانی میں شیرہ نکال کر مریضوں کو استعمال کرانے سے گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑتاہے۔اور پیشاب خوب لاتاہے۔جس سے پتھری خارج ہوجاتی ہے
نفع خاص۔
مدربول وحیض 
مضر۔
گرم مزاج کے لئے ۔
مصلح۔
گوند ببول کتیرا۔
بدل۔
تخم کرفس تخم گذر۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام ۔

No comments:

Post a Comment