WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

23.2.16

سمندر پھل سمندر جھاگ’’کف دریا‘‘سمندرسوکھ

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
سمندر پھل
(Barringfonia)

دیگرنام۔
گجراتی میں اورمرہٹی اورسنسکرت میں سمندر پھل کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
درمیانی قدکادرخت جو لگ بھگ تیس سے چالیس فٹ اونچا ہوتاہے۔اسے کے پتے پندرہ انچ لمبے دو انچ چوڑے اور گولائی لئے ہوئے بادام کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں ۔اس کاپھول سرخ رنگ کاجبکہ پھل بڑا چار پہلو لئے ہوئے سرخ رنگ کا ہوتاہے۔اگر پرانا ہوجائےتوسیاہ رنگ کا ہو جاتاہے۔یہ درمیان میں دھاری دار اور بعض بھورے رنگ کے بھی ہوتے ہیں ۔خشک ہونے پر سخت ہوجاتے ہیں ۔اگر دوبارہ پانی ڈال کر بھگوئیں تو نرم ہوجاتے ہیں ۔پھلوں کے اوپر کی چھال پتلی اورتخم موٹے ہوتے ہیں ۔مزہ خراب کڑوا سا ہوتاہے۔بطور دواء اس کے پھل پتے اور ہرجڑ استعمال ہوتی ہے۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ دوم۔
افعال ’’اندرونی ‘‘
دافع تپ لرزہ منفث بلغم کاسرریاح ۔
استعمال بیرونی ۔
جاذب ہونے کی وجہ سے عورت یا بکری کے دودھ میں گھس کر مخالف جانب کے نتھنے میں ٹپکانے سے شقیقہ کیلئے مفید ہے۔یہی عمل صرع میں بھی فائدہ کرتاہے۔جالی ہونے کی وجہ سے بکری کے دودھ یا عرق بادیان میں گھس کر لگانے سے رتوندھ ڈھلکہ بیاض چشم آنکھ سے پانی آنا اور دھند کیلئے مفیدہے۔
تریاق ہونے کی وجہ سے اس کا طلاء عقرب کے کاٹے کے مقام پرلگانامفید ہے۔اس کو لونگ شہد میں ملاکر طلاء کرنا محرک باہ ہے۔
استعمال اندرونی 
کاسرریاح ہونے کی وجہ سے نمک اور اجوائن کے ساتھ سفوف بناکر درد شکم کو دور کرنے کے لئے کھلاتے ہیں ۔مرچ سیاہ برگ تلسی اور سمندر پھل ہموزن کا سفوف بناکر تپ ربع کو روکنے کیلئے استعمال کرتے ہیں یا ایک عدد سمندر پھل ہیں سمندر پھل کو باریک پیس کردہی کے ساتھ کھلانا دست بندکرتاہے۔
مقدارخوراک۔
پھل نصف سے ایک عدد۔۔۔پتے اور جڑ حسب ضرورت۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
سمندر جھاگ’’کف دریا‘‘
(Cuttle Fish Bone)

دیگرنام۔
عربی زید الجر فارسی میں کف دریا سندھی میں سمندر پھین اور لاطینی میں کٹل فش بون ۔
ماہیت۔
ایک بحری جانور کی ریڈھ کی ہڈی ہے جوکچھ عرصہ کے بعد خاص شکل اختیار کرلیتی ہے۔
اس کا رنگ سفید جال دار اور ذائقہ پھیکا ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک بدرجہ دوم۔
استعمال۔
جالی ہونے کی وجہ سے امراض چشم مثلاًغیار بیاض چشم دھند جالا پھولا کو دور کرنے کیلئے سرمہ کی طرح باریک پیس کر یا دیگر ادویہ کے ہمراہ پیس کر استعمال کرتے ہیں ۔جالی ہونے کی وجہ سے چہرے کے سیاہ داغ اور جھائیں کے علاوہ جلدی داغ دھبوں مثلاًبہق برص کلف چھیپ وغیرہ کو دور کرنے کیلئے ابٹن میں شامل کرتے ہیں تنہایا دیگرادویہ کے ہمراہ جلائے دندان کیلئے بطور سنون مستعمل ہے۔پرانے گڑ میں ملافررجہ کرنے سے حیض جاری ہوسکتاہے۔
نفع خاص۔
مدرحیض ،مجلی بصر۔
مضر۔
قریب بسم ہے۔
مصلح۔
روغن کدو ۔
بدل۔
حجرقیثور۔
مقدارخوراک۔
خوردنی طور پر مستعمل نہیں ۔کیونکہ زہریلی دوا ہے۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
سمندرسوکھ۔
(Argy Rctaspectosa)

دیگرنام۔
سندھی میں کنڑو،ہندی اور سنسکرت میں سمدرپات اور مذکورہ نام لاطینی ہے۔
سیاہ رنگ کے تخم ہیں ۔جو رائی کے دانو ں سے بہت چھوٹے اور چکنے ہوتے ہیں ۔ان کا ذائقہ پھیکا ہوتاہے۔
مزاج۔
سردخشک درجہ دوم ۔
استعمال۔
مسکن اور مغلظ منی ہے ۔پیشاب کی سوزش کو تسکین دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔مغلظ منی ہونے کی وجہ سے اس کو زیادہ تر جریان رقت منی سرعت انزال کیلئے تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ سفوف یا معجون بناکر کھلاتے ہیں ۔
نفع خاص۔
مغلظ منی ۔
مضر۔
دیر ہضم۔
مصلح۔
شہدو شکر
بدل 
تال مکھنا۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام۔

No comments:

Post a Comment