WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

20.2.16

رب السوس‘’’ ست ملٹھی اصل السوس رکتا ’’ رتالو ‘‘کچالو رتن جوت

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
رب السوس‘’’ست ملٹھی‘‘(خلاصہ اصل السوس)۔
لاطینی میں۔
ایکسٹریکٹم گلیسربائزی ۔
دیگرنام۔
عربی اور فارسی میں عصارہ مہک اردو میں ملٹھی کاست اور انگریزی میں Ext of Liquoriceکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ ملٹھی کا خشک کیاہوا رب ہے۔جو بازار میں سیاہ رنگ کے ٹکڑوں کی شکل میں ہوتاہے۔اس کو اگر خودتیارکرنا ہوتو بیاض کبیرکلاں خصوصاً ادویہ سازی کا مطالعہ کریں ۔
مزاج۔
گرم خشک بدرجہ دوم۔
استعمال۔
اس کے افعال اصل السوس کے مانند ہیں ۔رب السوس زیادہ تر کھانسی کے مرکبات اور شربتوں میں استعمال کیاجاتاہے۔نیز کھانسی کے ازالہ اور رفع تشنگی کاذب کیلئے اس کو منہ میں رکھ کر چوستے ہیں ۔رب السوس مسہل ادویہ کے ضرر کو رفع کرنے کیلئے حبوب مسہلہ میں شامل کیاجاتاہے۔یعنی قومی مسہل ادویہ کے ضررکورفع کرتاہے۔
رب السوس دمہ کھانسی حلق کی خرخراہٹ اور معمولی نزلے کو مفیدہے۔معدے کی سوزش اور پیاس کو نافع ہے۔
نفع خاص۔
کھانسی کیلئے ۔
مضر۔
گردے کیلئے ۔
مصلح۔
کتیرا گل سرخ ۔
بدل۔
اصل السوس۔
مقدارخوراک۔
نصف گرام سے ایک گرام تک یا ماشے ۔
مشہور مرکب۔
لعوق سپستان ،لعوق معتدل، کفگوسیرپ اور معجون ۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
رکتا’’رتالو‘‘کچالو
(Yam) .یام)

ماہیت۔
ایک گول جڑ ہے۔رتالو کی بیل ہوتی ہے۔جس کے پتے پان کے ہم شکل ہوتے ہیں ۔اس میں پھل لگتے ہیں ۔اور یہی پھل زمین پر گر کر زمین کے اندر پکڑ لیتے ہیں ۔زمین جتنی زیادہ ہلکی اورنرم ہوتی ہے۔اتنی ہی اس کی جڑ موٹی نرم اورلذیذ ہوتی ہے۔مگر جتنی پرانی ہوتی ہے۔اتنی ہی بڑی اور موٹی ہوتی ہے۔بطور ترکاری گوشت میں پکا کر اس کا سالن کھاتے ہیں ۔ذائقہ قدرے شیریں ہے۔
مزاج۔
سردو تر۔
افعال و استعمال۔
مولدمنی مقوی بدن اور بدن کو فربہ کرتاہے۔ملطف ہے صفراء اور حرارت کو نافع ہے ۔ریاح غلیظ پیداکرتاہے۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
رتن جوت۔
(Alkanet Root)

لاطینی میں ۔
Onosma Echioides

خاندان۔
Bora Ginaceae
دیگرنام۔
عربی میں ابوخلسایا شنجار حناالغول فارسی میں شتکارہوچویہ ،کانمانی میں جوگی بادشاہ اور انگریزی میں ایلکنٹ روٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ ایک کھردری لگ بھگ ایک فٹ اونچی بوٹی ہے۔جس کی جڑ سرخ رنگ کی متحلل،ہلکی اور پرت دار ہوتی ہے۔جوکہ بطور دواء استعمال کرتے ہیں ۔یہ پانی اور تیل میں یکساں طورپر حل ہوجاتی ہے۔اور سالن کے شوربے خوش رنگ بنانے کیلئے عموماًاستعمال کرتے ہیں اور بہت سے تیلوں کو اسکے رنگ سے خوشنما بنادیاجاتاہے۔
مقام پیدانش۔
کشمیر سے کماؤں ضلع تک پانچ ہزار سے آٹھ ہزار فٹ بلندی تک ہمالیہ میں پیدا ہوتی ہے۔
مزاج ۔
گرم خشک درجہ دوم ۔
افعال۔
قابض مجفف ،جالی مقطع ،ملطف مدرحیض مفتت حصاتہ ۔
استعمال۔
اچار کو خوش رنگ بنانے کیلئے ڈالتے ہیں ۔مزمن بخار یرقان درد بہت سی ادویہ ہیں اس لیے یہ اندرونی طورپر کم استعمال ہوتی ہے۔
رتن جوت کا بیرونی طور پر استعمال۔
یہ زیادہ خارجاًمستعمل ہے اور قابض و مجفف ہونے کی وجہ سے قروح خبیشہ اور سوختگی آتش وغیرہ میں مفیدہے۔اس کو تنہا سرکہ میں پیس کر بہق اور برص کے علاوہ جمرہ نملہ خراب قسم کے زخم اور کھجلی میں عموماًاستعمال کرتے ہیں ۔اس کو دیگرادویہ کے ہمراہ ملاکر اور تیل میں جلا کر روغن بھی بناتے ہیں۔جو داد گنج وجع المفاصل ریاحی درد ریڑھ کی ہڈی کے درد میں بھی مفید ہے۔
اوجاع رحم اوجاع صلب احتباس حیض اسقاط حمل و اخراج جنین و مشیمہ کیلئے حمولاًو شرباًنافع ہے۔
نفع خاص۔
خارجاًمجفف قروح۔
مصلح۔
روغن بنفشہ ۔
مضر۔
مصدع ۔
بدل۔
اقحوان ادرار۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام ۔
مشہور مرکب۔
مرہم خارش مرہم خنازیر ۔روغن سرخ۔

No comments:

Post a Comment