WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

21.2.16

روخن مغزکدو ۔ روغن ناریل روغن نیم

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روخن مغزکدو ۔
دیگرنام۔
دہن حب القرع عربی میں روغن مغز کدوئے شیریں فارسی میں ۔
ماہیت
تخم کدو سے روغن نکالاجاتاہے جوکہ روغن کدو کے نام سے مشہور ہے ۔جس کا رنگ سفید اور ذائقہ شیریں ہوتاہے۔
مزاج۔
سردبدرجہ دوم سرد ایک درجہ ۔
افعال و استعمال۔
مرطب ،دافع تشنج اور دماغ وبدن کو فائدہ دیتاہے۔نیند لاتا اور حار دردوں کو تسکین بخشتاہے۔تپ دق کو مفیدہے۔ورموں کو تحلیل کرتاہے احتلام کے مریض کو تنہا یا روغن پیٹھا ملاکرسرکمر اور رعانہ پر اس کی مالش نافع ہے۔پیوست دماغ سہر ترطیب بدن میں ترہیناوسعوطاًاستعمال کیاجاتاہے۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن ناریل
(Cocoanut Oil)

ماہیت۔
اس کو عربی میں دہن الفار جیل کہتے ہیں ۔مشہور تیل ہے۔جس کارنگ سفید ذائقہ پھیکا اور سردی میں جم جاتاہے۔
مزاج۔
سردتر۔
افعال و استعمال۔
طبعیت کو نرم کرتاہے۔اکثر اعضاء کو قوت بخشتا ہے اور دماغی امراض میں مفید ہے۔بدن کی خشکی کو دفع اور فربہ کرتاہے۔مقوی شعر ہونے کی وجہ سے بالوں کوبڑھاتا اور سیاہ کرتاہےداخلاً و 
خارجاًمستعمل ہے۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن نیم ۔
دیگرنام۔
عربی میں دہن النیب فارسی میں روغن نیب سندھی نم جوتیل کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
نیم کے پھل کے اندر تخم ہوتاہے۔جس سے کولھو کے ذریعے تیل نکالاجاتا ہے جوکہ بطور دواء مستعمل ہے۔
افعال و استعمال۔
مصفیٰ خون قاتل کرم شکم کو نافع ہے ۔مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے خارش جذام اور زخموں کے علاوہ پھنسوں کو آرام دیتاہے۔نیم کا تیل سر پر لگانے سے جوئیں ہلاک ہوجاتی ہیں ۔وجع المفاصل مزمن کو بھی فائدہ بخشتاہے۔زخموں پر مفرداًیا دیگرادویہ کے ہمراہ لگانے سے ان کے تعفن کو دور کرکے بہت جلد اچھا کردیتاہے۔ناک کے کیڑوں کو ہلاک کرتاہے۔پرائے خنازیری زخموں کو بھی فائدہ کرتاہے۔
قوت بینائی اورقوت باہ کو زیادہ کرتاہے۔یہ روغن بیرونی اور اندرونی طور پرمستعمل ہے اکثر اعضاء کو قوت دیتاہے۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے دس قطرے یا بوند تک۔

No comments:

Post a Comment