Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
عود صلیب ’’فادانیا‘‘
(Paeonia Emodi)
دیگرنام۔
فارسی میں فادانیا کشمیری میں مالوکھ انگریزی میں پائی اونیا ایموڈی اور لاطینی میں پائی اونیا آفیشنلز کہتے ہیں
ماہیت۔
اس کا پودا لگ بھگ ایک سے دو فٹ اونچا ہوتاہے اور اس میں بہت سی شاخیں ہوتی ہیں ۔پتے تین حصوں میں تقسیم اور کنارے کٹے ہوئے معلوم ہوتے ہیں یہ دیکھنے میں چکنے معلوم ہوتے ہیں پھول نیلے رنگ کے اور پھل میں گلاب کے پھول کی مانند اور پھولوں میں چار سے چھ پنکھڑیاں گلاب سے چوڑی ہوتی ہے۔گلاب کے زیرہ کی طرح اس کے اندر بھی زرد رنگ کا زہر ہ ہوتاہے۔
پھل پودے کے تنے سے گول گانٹھ دار بادام کی طرح لگتے ہیں جس میں انار دانہ کی طرح لال رنگ کے دانے ہوتے ہیں جوکہ اس کے تخم ہوتے ہیں جڑ شکل میں انگوٹھے کے برابر موٹی اور گول ہوتی ہے۔نرجڑ باہر سے بھوری توڑنے پر سخت چھلکا اور اس پر کراس شکل کی لکیریں نظر آتی ہیں جسکی وجہ سے اس کو عود صلیب کہتے ہیں مزے میں چرپری ہوتی ہے اور یہی بطور دوا مستعمل ہے۔
اقسام۔
یہ دو قسم نراور مادہ کی ہے نرکی جڑپرصیلب کی طرح کا نشان ہوتاہے ۔اس کو فادانیا کہتے ہیں لیکن مادہ میں یہ کراس نہیں ہوتا۔
اصلی عود صیلب کی پہچان ۔
جو چبانے پر تھوڑی دیر کے بعد چراپراہٹ محسوس ہو اور تھوڑی سی کڑواہٹ زبان پر کھجلی بھی ہو۔
مقام پیدائش۔

ترکی روم عرب یورپ کے پہاڑی علاقوں کے علاوہ پاکستان میں ہمالیہ کی ترائی میں ہزارہ سے کمایوں اور ہندوستان تک ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ سوم۔
افعال مفتح عروق محلل مجفف ملطف ،جالی مدربول و حیض مسکن درد ۔
استعمال۔
عود صلیب کو مفتح محلل اور ملطف ہونے کے باعث زیادہ تر امراض دماغیہ و عصابانیہ مثلاًفالج لقوہ رعشہ مرگی جنون ورم دماغ،اختناق الرحم ام الصبیان میں مفید اور بکثرت استعمال کی جاتی ہے۔مسکن و مفتح ہونے کی وجہ سے درد معدہ درد گردہ و مثانہ میں مفیدہے۔مناسب ادویہ کے ساتھ ادرار حیض و نفاس کیلئے کھاتے ہیں جالی ہونے کی وجہ سے چہرے کے نشانات اور جھائیں وغیرہ دور کرنے کیلئے طلاء کرتے ہیں ۔یہ رحم کو سیکڑتاہے اس لیے حیض کو جاری کرتاہے لہذا حمل میں احتیاط سے استعمال کریں ۔
خاص بات۔
اس میں قوت مسکنہ جدوار کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔لیکن عام طور پر اطباءمرگی اوراختناق الرحم میں جدوار عود صلیب دونوں میں ملاکردیتے ہیں ۔
جب بھی اسے استعمال کرنا ہوتو زیادہ گھسنااور باریک پیسنا چاہیے ۔
نفع خاص۔
مرگی کیلئے ۔
مضر۔
حاملہ عورتوں کے لئے ۔
مصلح۔
ماء العسل ،گل قند۔
مقدارخوراک۔
ایک سے تین یا پانچ گرام ۔
مدت اثر۔
اسکی قوت سات برس تک رہتی ہے۔
مشہورمرکب۔
خمیرہ گاؤ زبان عنبری جدوار عود صلیب والا حب اعصاب عنبر مومیائی معجون حمل علوی خانی ۔
غار۔
لاطینی میں ۔
لاروئے سیرے سائی ۔
انگریزی میں ۔
چیری لارل ۔
غارکادرخت بہت بڑا ہوتاہے۔جوہزار سال تک رہتاہے۔اس کے پتے آس کےپتوں کی مانند ہوتے ہیں او ان کو کچلنے سے خاص قسم کی بو آتی ہے۔جو تلخ بادام کی بو کے مشابہ ہوتی ہے۔اس کے پھل حب الغار کہتے ہیں ۔
مقام پیدائش۔
ایشیائے کوچک میں یہ درخت خودرو لیکن برطانیہ میں اس کو باغوں میں لگاتے ہیں ۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ دوم،
افعال و استعمال۔
مقوی معدہ اور مسکن اعصاب ہے۔اس کے تخم ورم اور ریاح کو تحلیل کرتے ہیں ۔پیشاب و حیض کو خوب لاتاہے۔کھانسی اور ضیق لنفس کیلئے مفیدہے۔اور اسکی چھال کا جوشاندہ روزانہ پینا پتھری کو توڑتاہے۔

گردے کے درد کو مفیدہے۔
مقدارخوراک۔
دو گرام یا ماشے ۔
‘‘غاریقون ’’ماشمان
پرجنگ اگارک(Purging Agaric)
ماہیت۔
فطر یعنی کھمبی کی ایک قسم جو صنوبر کے پرانے درختوں پر پیدا ہوتی ہے۔اس کے سفید ٹکڑے وزن میں ہلکے اور ساخت میں ریشے دار اسفنجی ہوتے ہیں ۔اس میں ایک چیز ناخن کی طرح ہوتی ہے۔جوسم قاتل ہے۔اس لیے بغیر چھانے کھانا جائز نہیں ۔اس کو باریک چھلنی سے چھان لیاجائے تو اس کو غاریقون مغز بل کہتے ہیں ۔
نوٹ۔
اسکی ماہمیت میں اختلاف ہے۔
اچھا غاریقون
وہ ہے جس کو چٹکی سے ملیں تو اسکے اجزاء بوسیدہ اور کمزور ہوکر ریزہ ریزہ ہوجائیں ان کا رنگ سفید اور طول میں ریشے رکھتاہے۔
مقام پیدائش۔
جرمنی ،یورپ۔
مزاج۔
گرم ایک خشک ۔۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
مسہل اخلاط غلیظ ،مفتح سدد قابض و حابس خون مدربول وحیض مقئی ہے۔
استعمال۔
مسہل و مفتح ہونے کی وجہ سے وجع المفاصل عرق النساء نقرس مرگی کھانسی ضیق لنفس اور یرقان میں کھلاتے ہیں ۔قابض و حابس ہونے کی وجہ سے نفث الدم استسقاء اور بلغمی بخاروں میں استعمال کرتے ہیں۔ورم طحال میں سکنجین کے ہمراہ کھلانا مفیدہے۔قولنج کو تحلیل کرتاہے۔پیشاب و حیض کو جاری کرتاہے۔پٹھے دل دماغ کو تقویت دیتی ہے۔اکثر زہروں کا تریاق ہے مگر اس کو تنہا استعمال نہ کیاجائے ۔سل کے مرض جب رات کو پسینہ بہت آتا ہوتو غاریقون قلیل لمقدارمیں کھلانے سے کم ہوجاتاہے۔
نفع خاص۔
مسہل اخلاط مدربول حیض
مضر۔
کرب و ورم حلق ۔
مصلح۔
جندبید ستر تازہ دودھ ۔
بدل۔
شحم حنظل ۔
مقدارخوراک۔
نصف سے دوگرام یا ماشے ۔
مشہور مرکب۔
حب ایارج۔

No comments:
Post a Comment