Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
فرفیون۔
Euphorbia Antiguorin
دیگرنام۔
عربی میں اکل بنفشہ فارسی میں افربیون انگریزی میں یو فوربیا انٹی کورنی اور لاطینی میں یو فوربیم ۔
ماہیت۔
فرفیون افریقہ کی ڈنڈا تھوہر کا منجمد شیرہے۔یہ دودھ خشک کرلیاجاتاہے۔اس کی رنگت زردی مائل بو تیز اور مزہ تیز کانٹے والاہوتاہے اور پرانا ہونے پر اس کی رنگت سرخ مکدر ہو جاتی ہے۔بہتر فرفیون وہ ہے۔جو صاف تازہ خاکی رنگ زردی مائل تندتیز مزہ ہو جب زبان پر رکھیں تو زبان کو کاٹے اور ایک مدت تک سوزش باقی رہے تازہ فرفیون پانی میں جلد گھل جاتی ہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔درجہ چہارم۔
افعال ۔
بیرونی طورپر جالہ منفط،محرک اعصاب مخرش۔
استعمال۔
اندرونی طور پر مسہل اور نافع بلغم ہے۔مقوی اعصاب بھی ہے۔اس لئے بلغمی وعصبی امراض مثلاًلقوہ فالج خدررعشہ اور استسقاء وغیرہ میں کھلائی جاتی ہے۔بعض لوگ اس کو احتباس حیض میں کھلاتے ہیں بطور دوائے مسہل استعمال کرتے ہیں ۔
بیرون طور پر فرفیون کو زیادہ تر روغن قسط یا زیتون وغیرہ میں شامل کرکے لقوہ فالج رعشہ خدر اور وجع المفاصل جیسے بلغمی و عصبی امراض میں مالش کرتے ہیں مناسب ادویہ کے ہمراہ مقوی باہ میں شامل کرکے عضو مخصوص کوتحریک دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں لقوہ و فالج میں آب مرزنجوش کے ساتھ حل کرکے ناک میں ٹپکاتے ہیں ۔مسقط جنین ہونے کی وجہ سے تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ فرزجہ استعمال کرتے ہیں لیکن یہ منفظ ہونے کی وجہ سے اندرزخم پیدا کرسکتی ہے۔
نوٹ۔
فرفیون اور افیون کو ہرگز اکٹھا کھرل نہ کریں ورنہ دونوں کا اثر زائل ہوجائے گا۔
نفع خاص۔
مسہل امراض عصبی ۔

مضر۔
آمعاء ،خصیئے اور رحم کیلئے ۔
مصلح۔
گوگل اور ملٹھی ۔
بدل۔
شیرز قوم ‘ماذریون وغیرہ۔
مقدارخوراک۔
دو سے چاررتی تک۔
قوت اثر۔
قوت اسکی چار برس تک رہتی ہے۔
www.sayhat.net
(Sweet Basil)
عربی میں فرنجمشک بنگالی میں بابوئی تلسی فارسی میں بالنگوئے خرد ہندی میں رام تلسی عام زبان میں جنگلی تلسی اور انگریزی میں سویٹ باسل کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک سدا بہاربوٹی ہے جوکہ ریحان یاتلسی کی قسم سے ہے مگر اس کے پتے تلسی سے قدرے بڑے ہوتے ہیں اس کا پودا چارسے آٹھ فٹ تک بلند ہوتاہے۔فرنجمشک کے پتوں سے ریحان کی مانند خوشبو آتی ہے۔اس کے پتے اور تخم دواًء مستعمل ہیں ۔بازار میں تخم فرنجمشک کے نام سے جو باریک خاکستری رنگ کے بیج فروخت ہوتے ہیں وہ جنگلی تلسی ہی کے تخم ہیں ۔یہ بیج زیرے کی شکل پر ہوتے ہیں ۔
مقام پیدائش۔
اس کا اصل وطن پاکستان میں سندھ اور ایران میں مشرقی بنگال چٹاگانگ یورپی نیپال اور دکن ۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ دوم۔
افعال ۔
مفرح و مقوی قلب ،مفتح ،مقوی معدہ وجگر باردہ کاسرریاح مسکن دافع تعفن حابس شکم حابس حیض مجفف ۔
استعمال۔
مفرح و مقوی قلب ہونے کی وجہ سے خفقان وسواس اور ان کے علاوہ دیگر امراض قلب میں مستعمل ہیں ۔درد سربارد میں نفع بخشتاہے۔مقوی معدہ و کاسرریاح ہونے کے باعث امراض معدہ و آمعاء میں مستعمل ہے ۔منہ میں چبانے سے بدبو کو دور کرتاہے۔اور مسوڑھوں کو مضبوط بناتاہے۔مجفف ہونے کی وجہ سے منی کو خشک کرتی ہے۔مفتح ہونے کی وجہ سے پستانوں کے سدوں کھولتاہے۔اس کے خشک پتوں کو باریک پیس کر کرم بینی میں نسوار لیتے ہیں ۔درد کان میں اسکے سبز پتوں کا رس کان میں ٹپکاتے ہیں ۔
بیجوں کا تیل ۔
فرنجمشک کے بیجوں سے زرد رنگ کا تیل نکلتاہے۔جو رنگ و بو میں روغن اجوائن کے مشابہ ہوتاہے۔یہ مرض سوزاک میں مفیدثابت ہواہے۔
نفع خاص۔
مقوی معدہ و کبد۔
مضر۔
صرع پیداکرتاہے۔
مصلح۔
گل بنفشہ نبات سفید۔
بدل ۔
بادرنجیویہ ۔
تخم کابدل۔
تخم بالنگو۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات گرام یاماشے ۔
بندق ‘‘فندق’’بادام کوہی‘‘بادام کشمیری ۔
لاطینی میں ۔
Avellana Corylus
انگریزی میں ۔
Fruit Filbert
عربی میں جلوز فارسی میں بندق اور انگریزی میں فروٹ فل برٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک پہاڑی بڑے درخت کاسہ گوشہ پھل ہے جہاں سردی زیادہ ہو وہاں تھوڑا بہت پیدا ہوتاہے۔اب اسکی کاشت کی جاتی ہے۔پھل کوتوڑنے سے مغز بادام کی مانند مغز مگر گول ملتاہے۔بادام کی گری طرح دو حصے ہوجاتاہے۔یہ مغز بادام کی طرح لذیز اور میٹھا ہوتاہے۔یہی مغز بطور دوا مستعمل ہے۔تازہ پھل کا مغز سفید اور پرانے کا زردی مائل ہوجاتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ اول۔
افعال۔
مقوی باہ مقوی دماغ مسمن بدن مقوی آمعاء منفث بلغم ۔
استعمال۔
مغز فندق کو تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ معجون بناکر تقویت باہ تقویت و مسمن بدن کیلئے کھلاتے ہیں ۔گردوں کی لاغری کو دورکرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔شہد میں ملاکر کھانسی دمہ میں بطور منفث بلغم چٹاتے ہیں ۔قدرے بریاں کرکے مرچ سیاہ کے ہمراہ نزلہ زکام میں کھلاتے ہیں ۔عقرب گزیدہ کو کھلاتے ہیں اورمقام گزیدہ پر ضماد کرتے ہیں ۔بدن کوموٹا کرتاہے۔
نفع خاص۔
مقوی باہ مقوی دماغ۔
مضر۔
حابس و مصدع۔
مصلح۔
قند
بدل۔
چلغوزہ و اخروٹ۔
مقدارخوراک۔
چھ سے دس گرام ۔
مشہورمرکب۔
لبوب کبیر۔لبوب صغیر۔

No comments:
Post a Comment