WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

15.2.16

درونج عقربی ۔ دم الاخوین ۔ دندان فیل ،’’ ہاتھی دانت ‘‘

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
درونج عقربی۔
لاطینی میں ۔
(Doronicum Scorhoides Roots Of)
ماہیت۔
بچھو کے مثانہ چھوٹی گرہ دار سخت جڑ ہوتی ہے۔باہر سے بھورا خاکستری رنگ اندر سے سفید ہوتاہے۔
ذائقہ ۔
کسی قدر تلخ۔
مقام پیدائش۔
شام طبرستان ۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ سوم ۔
افعال۔
مقوی مفرح قلب مقوی معدہ وجگر مسخن محلل بلغم و سوداء کاسرریاح غلیظ مسکن اوجاع رحم حافظ جنین تریاق سموم ۔
استعمال۔
مقوی اور مفرح قلب ہونے کے باعث اس کا شمار امراض قلب کی خاص دوا میں سے ہے۔خفقان بارد کیلئے نہایت مفید ہے۔اور انہیں افعال کی وجہ سے دوالمسک کا ایک جزو بھی ہے۔محلل بلغم وسودا اورمسخن ہونے کی وجہ سے امراض بلغمی و سوداوی مثلاًفالج لقوہ مالیخولیامراقی وغیرہ میں دیگرمناسب ادویہ کے ہمراہ استعمال ہوتے ہیں ۔
طاعون کی حفظ ماتقدم دوا ۔
درونج دس گرام ۔جد وار بنفشی چھ گرام عرق گلاب میں پیس کر چنے کے برابر گولیاں بناکر تین گولیاں روزانہ کھانے سے بفضل الہی مرض طاعون کا حملہ نہیں ہوتاہے۔
نفع خاص۔
مقوی قلب و معدہ ۔
مضر۔
مصداع ۔
مصلح۔
بادیان 
بدل۔
زرنباد۔
مقدارخوراک۔
ایک سے تین گرام یا ماشے ۔
مشہور مرکب۔
دوالمسک مفرح یا قوتی معجون حمل عنبری علوی ،لبوب کبیر۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
دم الاخوین ۔
(Malabar Kino)

دیگرنام۔
اردو میں بیجاسارگوند عربی میں قاطرالدہندی فارسی میں خون سیاوشان ہندی میں بجے سارگوند بنگالی میں پت سل مرہٹی میں بیلا اور انگریزی میں کائنو کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ درخت وجے سارکا گوند ہے۔یہ درخت کو تین شگاف دینے سے فروری اور مارچ میں حاصل کیاجاتاہے۔جب کہ پھول لٹکے ہوئے ہوتے ہیں ۔پھر ان کو خشک کرلیاجاتاہے۔یہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پہلوداراورچمکیلے جلدی ٹوٹ جانے والے ہیں ۔جن کا رنگ سرخی مائل ہوتاہے اور کنارے یا قوتی رن کے ہوتے ہیں یہ بے بو اور ذائقہ کسیلا ہوتاہے۔اگر ان کو چبا کرتھوکا جائے تو تھوک خون کی طرح سرخ ہوگی۔یہ پانی اور الکوحل میں آسانی کے ساتھ حل ہوجاتی ہے۔اس کو وجے سارکمرکس بھی کہتے ہیں ۔
مقام پیدائش۔
سنٹرل انڈیا مدراس ،مالا بار نیگرمی ،گودااوری وغیرہ کے علاوہ سری لنکا یورپی افریقہ دکنی افریقہ اور دکن عرب میں ملتی ہے۔
مزاج۔
سردخشک درجہ سوم۔
افعال۔
سخت قابض و حابس مجفف ۔
استعمال۔
دم الاخوین اسہال اور پیچش کو بند کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔اگر خون جاری ہوتو اس کو روکنے کیلئے بھی کھلاتے ہیں نفث الدم کثرت حیض خون بواسیر کو روکنے کے لئے بھی دیتے ہیں ۔سیلان خون کو روکنے کیلئے تازہ زخموں پر چھڑکتے ہیں ۔قرحہ چشم میں باریک کھرل کرکے آنکھ میں لگاتے ہیں ۔
اس کے فوائد کم کس سے بہت ملتے ہیں جو ڈھاک کا گوند ہے۔اس وجہ سے ڈھاک کے گوند کو اس کی جگہ استعمال کیاجاتاہے۔
اسکی تاثیر کتھ کے مشابہ ہے۔لیکن اسے سے قدرے کمزور ہے۔ایلوپیتھی میں بھی اس دوا کاٹنکچر اور سفوف اسہال و پیچش کے امراض میں استعمال کرتے ہیں ۔
نفع خا ص 
حابس الدم
مصلح۔
کتیراوگوند ببول ۔
مضر۔
گردے کے لئے ۔
بدل۔
شادنج مغسول۔
مقدارخوراک۔
ایک سے ڈیڈھ ماشہ یا گرام ۔
مشہور مرکب۔
قرص کا کنج قرص بواسیر ۔سفوف استحاضہ ،معجون تیواج۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
دندان فیل ،’’ہاتھی دانت‘‘
(Tusk)
دیگرنام۔
اردوفارسی میں دانت ہاتھی عربی میں عاج سندھی میں عاج جوبورد انگریزی میں ٹسک ۔
ماہیت۔
مشہور عام جانور ہاتھی کے دانت ہیں جوکہ منہ سے باہر نظر آتے ہیں ۔جن سے یہ اپنی حفاظت کرتاہے یعنی ہاتھی کے دانت دکھانے کے اورکھانے کے اور ۔ان کارنگ سفید ذائقہ پھیکا بدمزہ ہوتاہے۔
مزاج۔
سرد خشک بدرجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
دندان فیل کا سرمہ مقوی بصارت ہے ۔شہد کے ہمراہ کھانا قوت حافظ اور فہم وفراست کو زیادہ کرتاہے۔اس کی تکمید قوت باہ کیلئے مفیدہے۔حیض سے پاک ہونے کے بعد برادہ دندان فیل چار گرام باریک پیس کر مصری آٹھ گرام کے ہمراہ عورت کو چند روز کھلانا معین حمل ہے۔
جب ہاتھی مست ہوتاہے تو اس کے کانوں کے پیچھے جھاگ دار چکنی رطوبت نکلتی ہے۔اس کو مستی فیل کہتے ہیں یہ طلاؤں میں ڈالی جاتی ہے۔
مقدارخوراک۔
دو سے پانچ گرام یا ماشے تک۔

No comments:

Post a Comment