WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

20.2.16

روغن اخروٹ۔ روغن ارنڈ ‘’ ’روغن بیدا انجیر۔ روغن بابونہ

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن اخروٹ۔
دیگرنام۔
عربی میں دہن الجوز ،فارسی میں چہار مغز ۔
ماہیت۔
مشہور میوے کا روغن ہے۔جس کا رنگ سفید اور ذائقہ شیریں ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم تر۔
افعال و استعمال۔
فساد بلغم کو دفع کرتاہے۔اور باہ کو قوت بخشتاہے۔بالوں کو تقویت دیتاہے۔مفرح اور ملین طبع ہے۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن ارنڈ‘’’روغن بیدا انجیر۔
(Castor Oil)

دیگرنام۔
عربی میں الخروع ،فارسی میں روغن بیدانجیر سندھی میں ہیرن جوتیل ،عام زبان میں ارنڈی کا تیل اور انگریزی میں کسٹر آئیل کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ ایک فکسڈ آئل یعنی منبر فراری کہتے ہیں ارنڈکے بیجوں سے حرارت پہنچائے بغیر بیجوں کو دباکر نکالا ہواطبی استعمال کیلئے بہتر ہے۔اسکا رنگ زردی مائل ہوتاہے۔اگر اس کو خالص طریقہ سے صاف کیاجائے تو سفید ہوجاتاہے۔وہ زیادہ مفید ہے۔اس کا ذائقہ بدمزہ پھیکا ہوتاہے۔
نوٹ۔
باقی ماہیت ارنڈیابیداانجیر کے عنوان میں دیکھیں ۔
مزاج۔
گرم خشک بدرجہ دوم۔
افعال۔
مسہل ومخرج ،محلل و مسکن اورام و اوجاع ملین صلابات ،قاتل و مخرج کرم شکم ملین و مزلق امعاء ۔
استعمال۔
روغن بید انجیر ہر ایک عمر اورہرحالت میں ایک عمدہ مسہل ہے۔مسہل و مخرج ہونے کی وجہ سے بلغمی امراض میں خصوصاًقولنج ریحی و قولنج ثقلی اور قبض ہونے کیلئے مفید ہیں ۔روغن بید انجیر کو بذریعہ حقنہ بھی استعمال کرتے ہیں ۔پیچش میں قدرے افیون یا آب گوند کے ہمراہ پلانے سے ایک دو دست ہوکر پیچش رفع ہوجاتی ہے۔اگر سدے زیادہ ہوں تو روغن بید انجیر چار تولہ دودھ میں ملاکر دینے سے پیچش سدی سے چھٹکارا ہوجاتاہے۔
کرم شکم کے قتل و اخراج کیلئے بھی پلایاجاتاہے۔محلل اورام و اوجاع ہونے کی وجہ سے ریاحی دردوں اور وجع المفاصل میں تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ مالش کرتے ہیں اور صلابتوں وسخت ورموں میں اس کی نیم گرم مالش ان کو نرم کردیتی ہے۔روغن بید انجیر بہت بے ضرر جلاب ہے۔
آنکھ میں چونا پڑنے سے جو سوزش و تکلیف ہوتی ہے۔روغن بید انجیر ڈالنے سے اس کو تسکین بخشتا ہے۔نیز آنکھ میں ڈالنے سے ضعف بصارت اور ابتدائے نزول الماء میں بھی مفید ہے۔
نفع خاص۔
زیادہ تر پیچش ،قبض اور قولنج کیلئے مفیدہے۔
مصلح۔
دودھ ۔
بدل۔
کوئی خاص بدل نہیں ۔
مضر۔
کرب (بے چینی پیدا )کرتاہے۔
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن بابونہ ۔
دیگرنام ۔
عربی میں دہن البابونخ فارسی میں بابونہ ۔
ماہیت۔
اس کی ماہیت بابونہ میں دیکھیں ،بابونی کے پھول روغن کنجد میں ڈال کر یا پکابناتے ہیں جس کا ذائقہ تلخ ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم وخشک۔
افعال و استعمال۔
ورموں کو تحلیل کرتاہے۔چوٹ اور دردوں کو مفید ہے کمر کے درد گنٹھیا کولھے کے درد اور عرق النساء کو مفید ہے۔بالخاصہ خصتین کے ورم کو نافع ہے۔کان کے درد کو بھی مفیدہے۔
مقدارخوراک۔
چمچہ خردبھر۔

No comments:

Post a Comment