WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

28.2.16

فیروزہ ۔ قنطوریون صفیر، قنطوریون کبیر’’ لوفائی کبیر ‘

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
فیروزہ ۔
Turquoise

دیگرنام۔
عربی میں فیروزج فارسی میں پیروزہ بنگلہ میں آب رتن و شیش اور انگریزی میں ٹرکوئز ۔
ایک قیمتی پتھر ہے ۔اسکے نگینے بنائے جاتے ہیں ۔سب سے بہتر فیروزہ نیشاپوری کاہے۔جس کا معدن کوہستان نیشاپور ہے۔نیشاپور کے فروزہ میں نیلاپن ہوتاہے۔اسلئے اس کو نیل بو م کہتے ہیں ۔شیراز اور کرمان کی کانوں سے جوفیروزہ نکلتاہے۔اس کا رنگ سفیدی مائل ہوتاہے۔اس کو شیر بوم کہتے ہیں ان کا ذائقہ پھیکا ہوتاہے۔
مزاج۔
سرد ایک۔۔۔خشک درجہ دوم۔
افعال۔
تریاق سموم ،مفرح قلب مقوی بصرمفتت و مخرج سنگ گردہ و مثانہ مقوی دماغ قابض جالی ۔
استعمال۔
فیروزہ تقریباًتمام زہروں کا تریاق ہے۔خصوصاًعقرب کے زہرکے اثر کو فوراًدورکرتاہے۔مقوی قلب ودماغ ہونے کی وجہ سے خفقان وسواس مرگی وغیرہ میں دیتے ہیں اور مفتت سنگ گردہ و مثانہ ہونے کی وجہ سے اس کا کشتہ استعمال کیاجاتاہے۔قابض ہونے کی وجہ سے دستوں اور آنتوں کے زخموں میں مفیدہے۔شراب خالص میں گھس کر پلانے سے زہر کا اثر دور کرتاہے۔
آنکھوں کی بیماریوں میں خصوصاًضعف بصارت ڈھلکا اور آنکھ کے زخموں میں اسے گھس کر لگاتے ہیں ۔
نفع خاص۔
مقوی دل و دماغ ،قابض
مصلح۔
کیترا ۔
بدل ۔
زمرد۔
مقدارخوراک۔
کشتہ چاررتی تک۔
۔۔۔سفوف دوگرام تک۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
قنطوریون صفیر
(Rosawed Biana)

دیگرنام۔
لاطینی میں پولی کاربا فارسی کریون ۔

یہ غیر ملکی نبات پودینہ کے مشابہ ہوتی ہے۔ایک بالشت کے برابر یا اس سے کچھ زیادہ بڑی ہوتی ہے۔اس کا پھول سرخ کسی قدرنیلے پن کی طرف مائل ہوتاہے۔اس کے تخم گہیوں کے مشابہ ہوتاہے۔یہ پانی کے کنارے کنکریلی زمین پر آخر فصل ربیع میں اگتی ہے۔اور ابتدائے گرما میں پھول اور بیج آجاتے ہیں ۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔درجہ سوم۔
افعال و استعمال۔
مدربول و حیض و منفث بلغم ہے ۔ہر قسم کے مواد خصوصاًبلغمی کو دستوں کی راہ پر نکالتی ہے اور جگر کی سختی کو دورکرتی ہے۔
مقدارخوراک۔
ایک سے تین گرام ۔۔(ماشے )

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
قنطوریون کبیر’’لوفائی کبیر‘‘
ماہیت۔
ایک گھاس ہے دندانہ دار سبز پتے گاجر کے پتوں کی طرح پھول سرمی رنگ کے گول اس کی بیج میں اون کی مانند چیز ہوتی ہے۔جڑ موٹی اور وزنی دوگز تک لمبی ہوتی ہے۔
مزاج۔
گرم دو ۔۔۔۔خشک درجہ دوم۔۔۔
افعا ل و استعمال۔
پیشاب و حیض لاتی ہے اور مسہل مواد و بلغم جگر وطحال کا سدہ کھولتی ہے۔بلغمی قولنج میں اس کے جوشاندہ سے حقنہ کرتے ہیں ۔رینگن کے درد کیلئے مفید ہے۔ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔
نوٹ۔
کبیر کی نسبت صغیرزیادہ قوی الاثرہے۔
نفع خاص۔
مسہل مواد ۔
مصلح۔
کیترا ،صمغ عربی ۔
بدل ۔
رسوت۔
مقدارخوراک۔
تین گرام ۔
قوت اثر۔
قوت اثر دو برس تک رہتی ہے۔ 

No comments:

Post a Comment