WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

21.2.16

روغن کایاپٹی ۔ روغن گل روغن مال کنگنی

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن کایاپٹی ۔
(Oil Of Cajuput)

دیگرنام۔
کایاپٹی کاتیل بنگالی میں الائچی کا تیل اور انگریزی میں آئل آف کیجو پٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ کائی بوٹی کے پتوں سے کشید کیاجاتاہے۔جس کا رنگ شفاف زرد سبزی مائل اور ذائقہ تلخ ہوتاہے۔
افعال و استعمال۔
اندرونی طور پر معرق ،محرک کاسرریاح اور دافع تشنج ہے ۔اس کو پتاشہ یا مصری کی ڈلی پر ڈال کر اختناق الرحم نفع شکم ہچکی اور قولنج میں کھلاتے ہیں بیرونی طور پر محمر ہونے کی وجہ سے وجع المفاصل میں بطور مالش بکثرت مروج ہے۔
عام طور پر بنگالی کبیراج کایاپٹی کاتیل ایک حصہ ارنڈی کا تیل دو حصہ اور روغن زیتون نو حصے ملاکر عضلاتی دردوں پر مالش کرتے ہیں 
مقدارخوراک۔
بطور خورد ۔۔۔۔دو سے چار قطرے ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن گل
 (Rosa Dmascena Oil)
دیگرنام۔
عربی اور فارسی میں دہن الورد سندھی میں گل جو روغن ۔
ماہیت و تیاری ۔
گلاب کے تازہ پھولوں کی پنکھڑیوں کو روغن کنجد یا روغن زیتون میں ڈال کر دھوپ میں رکھ دیاجاتاہے ۔جب پھولوں کی رنگت تبدیل ہوکر گلنے لگے تو روغن کو کسی ململ کے کپڑے سے چھان لیاجاتاہے۔پھر دوبارہ پنکھڑیاں ڈال کر اس عمل کو دہرایا جاتاہے۔یہ عمل تین سے سات بار کیاجائے ۔

نوٹ۔
ماہیت گلاب میں دیکھیں 
اگرتازہ پھول نہ ملتے ہوں تو اچھے خوشبودار پھولوں کے جوشاندے میں روغن کنجد میں ڈال کر پانی خشک کرلیاجائے تو روغن گل تیار ہے۔
پہلے روغن کو گل روغن خام یا روغن گل آفتابی جبکہ آگ پر تیا ر ہونے والے روغن کو آتشی یا روغن گل مطبوخی کہاجاتاہے۔
مزاج۔
گل سرخ کی طرح’’مرکب القوی ‘‘ہے۔
افعال۔
اندرونی طور پر مسہل بعد میں قابض مسکن درد اعضائے دافع سوزش معدہ و آمعاء اور ان کے زخموں کی اصلاح کرتاہے۔بیرونی رادع محلل قابض اور مسکن درد ۔
استعمال۔(بیرونی)۔
روغن گل،گلاب اور سرکہ میں کپڑا بھگو کر مرض سرسام میں باربار سرفوخ پر رکھتے ہیں تقویت دماغ کیلئے سر پر لگاتے ہیں اور درد گوش کو تسکین دینے کیلئے کان میں قطور کرتے ہیں درد دندان کو تسکین دینے اور زیادہ چوناکھانے سے منہ میں جوزخم پڑ جاتے ہیں کو زائل کرنے کیلئے مضمضے کراتے ہیں ۔آگ سے جلے ہوئے عضو کو تسکین دینے کیلئے عضوسوختہ پر طلاء کرتے ہیں روغن گل سر پرلگانے سے دماغ کو فرحت اور تقویت دیتاہے۔

 دماغ کو فرحت اور تقویت دیتاہے۔
نیند نہ آنے پر اس کی مالش مفیدورم میں مرہم داخلیون مکوکاسنی کے رس اور روغن گل ملاکر رحم کے منہ پر رکھاجاتاہے۔جس سے ورم دور ہوکر آرام آجاتاہے۔اندرونی طور پر معدہ آنتوں کے زخم اور پیچش وغیرہ کیلئے مفیدہے ۔
نفع خاص۔
مقوی دماغ دافع سہر ۔
مضر۔
باہ کیلئے ۔
مصلح۔
روغن بادام شیریں ۔
بدل۔
روغن بنفشہ ۔
مقدارخوراک۔
سات ماشہ سے ایک تولہ تک۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
روغن مال کنگنی ۔
نوٹ۔
اس کی ماہیت اور دیگرنام کنگنی کے عنوان میں دیکھیں ۔
ماہیت۔
مشہور تیل ہے ۔جس کا رنگ سرخ زعفرانی ذائقہ تلخ اور بدبو دار ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ دوم۔
افعال۔
مقوی ذہین و حافظہ ،اعصاب‘دافع امراض باردہ بلغمیہ ،نافع وجع القطن مقوی معدہ ہاضمہ ۔کاسرریاح ،مقوی باہ ،مصطفیٰ خون ،مخرج بلغم۔
استعمال۔
دافع امراض باردہ ،بلغمیہ ہونے کی وجہ سے مال کنگنی کے روغن کو وجع المفاصل فالج لقوہ درد کمر نقرس عرق النساء وغیرہ میں بطور مالش اور خوردنی استعمال کرتے ہیں ۔گھی اور دودھ کو ہضم کرتاہے۔مقوی باہ طلاوں میں بھی استعمال کرتے ہیں ۔
مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے باعث برص جذام جرب و حکمہ میں مفید ہے۔محلل اورام ہونے کی وجہ سے اس کے پتوں اور تخموں کا پلٹس بناکر پرانے اور نئے ورموں اور نسوروں پر لگایاجاتاہے۔
معرق ہونے کی وجہ سے اس روغن استعمال کرنے پر فوراًکثرت سے پسینہ آنے لگتا ہے مدر ہونے کی وجہ سے دودھ کی لسی میں اس کا تیل استعمال کرنے سے کمی پیشاب تقطیر البول کو دور کرتاہے۔
مقدارخوراک۔
ایک بوند سے دو بوند تک۔

No comments:

Post a Comment