WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

25.2.16

سیپ ’صدف‘ سیسہ ’’اسرب‘‘سیم

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
سیپ(Cypreae Moneta)’’صدف‘‘Ouster Shell)
دیگرنام۔
عربی میں صدف فارسی میں گوش ماہی سندھی میں سیپ بنگالی میں شانک اور انگریزی میں آلسٹر شیل کہتے ہیں ۔
یہ سمندری جانور کا خول ہے۔صدف دو قسم کا ہوتاہے۔ایک سے مروراید نکلتاہے۔جس کو صدف مروریدی یا صدف صادق کہتے ہیں ۔اس کا خول بہت سخت ہوتاہے۔دوسری قسم بہت چھوٹی ہوتی ہیں ۔یہ عموماًدریاؤں اور ندی نالوں میں بھی ملتی ہیں ۔اس کو سیپی کہاجاتاہے۔
مزاج۔
سردخشک درجہ دوم۔
افعال۔
مجفف جالی حابس الدم و نزف الدم و نفث الدم مقوی مسوڑہ سیلان الرحم ۔
استعمال۔
مجفف و جالی ہونے کی وجہ سے سنونات میں استعمال کرتے ہیں ۔یہ مسوڑھوں سے خون آنے کو مفیدہے۔اور دانتوں کی چمک و صفائی کرتاہے۔اس سے مسوڑھے صاف اور مضبوط ہوتے ہیں ۔حابس ہونے کی وجہ سے پھیپھڑوں آنتوں اور کثرت حیض یا ہمہ قسم کے جریان خون کو روکنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔بعض اطباء اس کو سیب کےمربہ کے ساتھ دینا مقوی قلب خیال کرتے ہیں ۔بھنگڑہ بوٹی میں کشتہ کرکے سل کے مریضوں کیلئے اچھی دوا ہے۔دیگرادویہ کے ساتھ مریضاں دمہ کو کھلاتے ہیں ۔
بیرونی استعمال۔
جالی ہونے کی وجہ سے جلدی داغ دھبے چھائیں اور چھیپ وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں ۔تیز دھار آلہ سے جو زخم ہو اور جریان خون ہوتو اس کے اوپر ذروراًمفیدہے۔سوختگی آتش میں ذروراًاور روغن گل کے ساتھ طلاء نہایت مفیدہے۔
نوٹ۔
صدف مرواریدی کے چمک دار حصے کو کھرچ کرمروریدکی جگہ یا بجائے استعمال کرتے ہیں اس دو طریقوں سے استعمال کرتے ہیں باریک سرمہ کی طرح کھرل یا بطور کشتہ یا صدف سوختہ کرکے استعمال کرتے ہیں ۔
نفع خاص۔
حابس الدم ۔
مضر۔
خشکی پیداکرتی ہے۔
مصلح۔
شہد و سرکہ ۔
بدل۔
کہربا۔
مقدارخوراک۔
صلایہ ایک گرام۔
کشتہ ۔
ایک رتی سے دورتی تک۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
سیسہ ’’اسرب‘‘
Plumbum(lead)

دیگرنام۔
عربی میں رصاص اسود فارسی میں اسرب سندھی میں شیو مرہٹی میں سین انگریزی میں لیڈ اور لاطینی میں پلبم کہتے ہیں ۔

مشہوردھات ہے۔جس کارنگ سفید نیلگوں ہوتاہے۔اگر اس کو کاٹا جائے تو اندرونی سطح بہت چمک دار ہوتی ہے۔مگر ہوا لگنے پر میلی ہوجاتی ہے۔بہت ملائم دھات ہے۔خالص بہت کم ملتی ہے۔لیکن گندھک کے ساتھ ملی ہوئی بکثرت پائی جاتی ہے۔اور اس سے سیسہ کوجداکرلیاجاتاہے۔اس کو ذائقہ کسیلا ہوتاہے۔
مزاج۔
سرد خشک درجہ دوم۔
افعال۔
مجفف ممسک قابض حابس خون حابس اسہال ۔
استعمال۔
سیسہ کا کشتہ سرعت رقت منی جریان و احتلام نزف الدم اور ذیابیطس میں استعمال کیاجاتاہے۔
بیرونی استعمال۔
سیسہ کو گھس کر اورام حارہ اور بواسیری مسوں پر طلاء کیاجاتاہے۔بواسیری مسے خشک ہوکر جھڑ جاتے ہیں ۔سیسہ سوختہ سفیدہ اور سیندور کو زخموں میں بکثرت استعمال کیاجاتاہے۔
سیسہ کا پترہ بناکر کثرت احتلام میں مقام گردہ پر باندھتے ہیں ۔خنازیر اور دیگر اورام پر بھی اس کا پترہ بناکر باندھتے ہیں ۔
نفع خاص۔
کشتہ رقت منی و احتلام ۔
مضر۔
پھیپھڑے کو خشکی پیداکرتاہے۔
مصلح۔
شہد ،دودھ مکھن وغیرہ ۔
مقدارخوراک۔
نصف رتی سے ایک رتی تک۔
مشہورمرکب۔
کشتہ سہہ دھاتاکشتہ مثلث۔۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
سیم 
(Gon Bean)
دیگرنام۔
عربی میں غلاف الغول،فارسی میں باقلائے ہندی میں گجراتی میں دانول سنسکرت میں شنوی اور انگریزی میں گوآبین کہتے ہیں ۔

ایک مشہور پھل کی پھلیاں ہیں ۔جن کا بیج سبز اور پھول سفید ان کا ذائقہ قدرے تلخ ہوتاہے۔
مزاج۔
سرد خشک درجہ اول۔
افعال و استعمال۔
سیم کی پھلیاں قابض اور نفاخ ہیں ۔ان کا سالن پکاکرکھاتے ہیں ۔پتوں کا پانی داد کے لئے اکسیر ہے۔کڑوے تیل میں جلاکر گنج پر لگانا بال پیداکرتاہے۔زخم بھر دیتاہے۔

No comments:

Post a Comment