Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
عناب
Jujube Fruit
دیگرنام۔
فارسی میں سیلانہ پنجابی میں بیریاں انگریزی میں جوجو فروٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
عناب ایک پھل جو خشک بیر کی مانند ہوتاہے۔اس کا درخت بیری کے برابر ہوتاہے۔اس کے پتے پھل اور ٹہنیاں بھی بیری کی طرح کے ہوتے ہیں لیکن پتے قدرے بڑے اور لمبے برچھی کی طرح اور پتوں کی پچھلی طرف مخمل کی طرح روئیں دار ہوتی ہیں ۔درخت کی لکڑی اور چھال کارنگ سرخ جب کے پھل بھی سرخ اور ذائقہ میں شریں ہوتاہے۔اچھا عناب گہرا سرخ گودے دار میٹھا اور اندر سے سسری کے بغیر ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
ہمالیہ کے دامن کشمیر شملہ مشرقی بنگال دکن کے علاوہ ایران اور افغانستان میں ہوتاہے۔
مزاج۔
گرمی اور سردی میں معتدل ۔۔مگر رطوبت کی طرف مائل ۔
افعال۔
منضج اخلاط غلیظ ملین طبع منفث بلغم مسکن حدرت خون صفراء مصفیٰ خون اور مبرد ۔۔
استعمال۔
عناب کو نزلہ زکام کھانسی اور خشونت اور سینہ کو دفع کرنے غلیظ اخلاط میں نضج دینے کیلئے بکثرت استعمال کرتےہیں۔کیونکہ یہ گاڑی خلطوں کو نرم کرتاہے۔حلق کے کھرکھرانے کو مفیدہے۔مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے امراض فساد خون جلدی امراض میں مثلاًخارش آتشک اور پھوڑے چیچک میں اس کا جوشاندہ بناکر پلایاجاتاہے۔تاکہ دانے جلد باہر نکل آئیں ۔ملین ہونے کیوجہ سے کل خلطوں کو دستوں کے ذریعے نکالاجاتاہے۔خصوصاًصفراء بلغم سوداکو خاکسی کے ساتھ جوش خون اور اس کی حرارت کم کرنے کیلئے شربت عناب استعمال کیاجاتاہے۔یہی شربت بطور مصفیٰ خون کھانسی اور درد سینہ کو رفع کرنے کیلئے چٹایا جاتاہے۔
نفع خاص۔
مصفیٰ خون ،خشونت حلق ۔۔
مضر۔
معدہ اور باہ کو۔
مصلح۔
شہد شکر اور گلاب،
بدل۔
سپستان (بعض افعال میں )

مقدارخوراک۔
پانچ سے سات دانے ۔
مشہورمرکب۔
شربت عناب شربت اعجاز شربت مصفیٰ خاص۔لعوق سپستان وغیرہ۔
پانچ سے سات دانے ۔
مشہورمرکب۔
شربت عناب شربت اعجاز شربت مصفیٰ خاص۔لعوق سپستان وغیرہ۔
www.sayhat.net
عنبر’’ایمبر گرس ‘‘عنبراشہب
Ambergris
Ambra Grasea
انگریزی میں ۔
Ambergris
ماہیت۔
اس کی اہمیت میں اختلاف ہے یہ مشہور قسم کی خوشبودار دوا ہے۔خیال کیاجاتاہے کہ بعض جزیروں میں خاص قسم کی مکھی کے شہد کی طرح کا چھتہ ہے جو بارش اور طوفان وغیرہ سے ٹوٹ کر سمندر میں آجاتاہے۔اس کا شہد پانی میں حل ہوجاتاہے۔اور موسم سمندر کے کناروں تک آلگتا ہے۔
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ایک سمندری جانور اسفرم ویل کے شکم سے نکلتاہے۔یہ مومی مادہ ہے ۔جو سردپانی میں حل نہیں ہوتا اورسمندر میں سطح آب پر تیرتا ہوا ساحل پر آجاتاہے۔یہ تین قسم کا ہوتاہے۔لیکن رنگت کے لحاظ سے بہترین عنبراشہب ہوتاہے۔جوکہ سفید زردی مائل اور بہت خوشبودار ہوتاہے اور اشہب اس سیاہ رنگ کو کہتے ہیں جس کی سفیدی غالب ہو۔
مزاج۔
گرم دو۔۔۔خشک درجہ اول۔
افعال۔
مفرح و مقوی قلب و دماغ محرکب باہ ،محرک حرارت غریزی میں مقوی اعصاب ہے۔
استعمال۔
عنبر کو زیادہ تر اعصاب دماغ اور قلب کے امراض باردہ میں استعمال کیاجاتاہے۔چنانچہ فالج لقوہ رعشہ کزاز خدر ضعف دماغ واعصاب ضعف قلب خفقان وغیرہ میں مفرحات میں شامل کرکے کھلایا ہے۔محرک باہ ہونے کے باعث ضعف باہ مبہی دواؤں میں شامل کرتے ہیں ۔حرارت غریزی کے ضعف کے وقت اس کو برانگیختہ کرنے کیلئے کھلایا جاتاہے۔عنبر کا کھانا بوڑھوں کیلئے مفیدہے۔
ضعف اور زخم معدہ کو زائل کرنے کیلئے بھی استعمال کرایا جاتاہے۔
خالص عنبر پہچان ۔
۱۔
ملانفیس نے بتائی ہے کہ عنبر کو شیشی میں ڈال کر کوئلوں کی آگ پر رکھیں اگر تیل یا موم کی طرح پگھل جائے تو اصلی ہے ورنہ نہیں ۔
۲۔
ذراسا آگ پر ڈالیں تو خوشبوداردھواں دے گا۔
نفع خاص۔
محرک باہ ،محافظ غریزی ۔
مضر۔
آنتوں اور جگر کے لئے ۔
مصلح۔
صمغ،عربی ،طباشیر ۔
بدل۔
مشک اور زعفران ۔
مقدارخوراک۔
ایک رتی سے تین رتی تک۔

عودبلسان ۔
Balsamum
ماہیت۔
ایک بڑے درخت بلسان کی پتلی اور چکنی لکڑی ہے جوکہ خوشبودار وزنی اور سرخ یا گندی رنگ کی ہوتی ہے۔بہتر وہ ہے کہ جوکہ تازہ اور اس میں سے روغن بلسان کی سی خوشبو آتی ہو۔اسکے پھل کو حب بلسان اور رال دار کو روغن بلسان کہتے ہیں ۔
مقام پیدائش۔
حجاز شام بیت المقدس۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ سوم۔
افعال۔
مقوی ،منقیٰ رطوبات دماغی ،منفث بلغم مقوی و منقیٰ مخرج جنین و مشمیہ ۔
استعمال۔
عود بلسان کو منقیٰ دماغ ہونے کی وجہ سے دماغی امراض مثلاًصرع اور چکروں میں استعمال کرتے ہیں منفث بلغم ہونے کی وجہ سے بلغمی کھانسی اور ضیق النفس میں دیتے ہیں ۔فضلات بلغمی سے معدہ کا تنقیہ کرنے اوراس کو قوت دینے کیلئے کثرت استعمال کرتے ہیں باقی فائدے روغن بلسان والے ہیں ۔
نفع خاص۔
منقی رطوبت دماغ۔
مضر۔
آنتوں کیلئے ۔
مصلح۔
کتیرا ۔
بدل۔
حب بلسان ۔
مقدارخوراک۔
دو تین گرام ۔

No comments:
Post a Comment