Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
کالی زیری ’’زیرہ دشتی ‘کمون بری۔
لاطینی میں۔
Vernonia Anthelmintica
دیگرنام۔
فارسی میں زیرہ دشتی ہندی میں جیرہ ۔ مرہٹی میں کڑہ جیبری ،بنگلہ میں ہومراج ،سندھی میں کالی جبری،انگریزی اور لاطینی میں ویرونیاانیتھل منٹیکا۔

یہ پودا ہمیشہ ہرابھرا رہتاہے۔اس کے پتے لمبے بھالے کی طرح نوکدار ہوتے ہیں ۔پھول ہلکے کاسنی رنگ کے ہوتے ہیں یہ پودا تقریباًایک گز بلند ہوتاہے۔تخم زیرے کے برابر ہوتے ہیں ان کی بو تیز اور مزہ تلخ ہوتاہے۔یہی بطور دواءمستعمل ہیں ۔
مقام پیدائش۔
یہ عموماًگاؤں کے آس پاس بنجر زمین اور کھنڈرات میں خودرو ہوتاہے۔اس کے علاوہ دہلی یوپی اور پنجاب میں پیداہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ سوم۔
افعال۔
مسکن اوجاع ،محلل اورام تحلیل ریاح دافع بخار قاتل کرم شکم ۔
استعمال۔
مواد بلغمی کو صاف کرتاہے۔آنتوں کے کیڑوں کو مارتاہے۔چنانچہ کرم شکم خصوصاًچرنوں کو ہلاک کرنے کیلئے باؤبرنگ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں۔اس کے علاوہ اس کو نوبتی بخاروں میں برگ نیم کے ہمراہ اور اوجاع مفاصل میں استعمال کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ اس کو مصفیٰ خون کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ خارش میں بے حد مفید بھرے ہے۔
بیرونی استعمال۔
کالی زیری کو زیادہ تر پھوڑے پھنسیوں اور اورام کو تحلیل کرنے علاوہ درد کو تسکین دینے کیلئے بطور ضمادًاستعمال کرتے ہیں ۔چنانچہ کن پیڑ ے میں کالی زیری اور گیرو کو عرق گلاب میں رگڑ کر ضماد کرتے ہیں ۔
خاص بات ۔
اندرونی طور پر بہت کم استعمال کرتے ہیں کیونکہ اکال ہے۔
نفع خاص۔
محلل اورام۔مصفیٰ خون ،
مضر۔
احثاء کیلئے ۔
مصلح۔
کتیرا روغن گل،
بدل۔
زیرو سیاہ۔
مقدارخوراک۔
ایک سے دو گرام ۔
اہم نوٹ ۔
مصفیٰ خون کے علاوہ کالی زیری کےتخم ایک سے دوگرام کا سفوف بناکر کھلانے سے کرم شکم خصوصاًکیچوے ہلاک ہوجاتے ہیں ۔

کان سلائی ۔
دیگرنام۔
عربی میں کان سلائی ہندی میں گجائی فارسی میں کرم گجائی ہزراہ میں کن سلا۔
سلائی کی طرح ایک لمبا کیڑا ہے۔جو برسات میں پیدا ہوتاہے اور زیادہ ترنمناک جگہوں میں پایاجاتاہے۔اس کے بہت سے باریک پاؤں ہوتے ہیں
اس پر باریک بال اور خطوط دائروں کی طرح ہوتے ہیں ۔جب اس کے بدن پرکوئی چیز لگاتے ہیں تویہ جانور حلقے کی طرح اکٹھاہوجاتاہے
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔بدرجہ سوم
افعال و استعمال۔
اس کی دھونی عضو تناسل اور خصیوں کو دینے سے باہ بالکل جاتی رہتی ہے۔روغن کنجد میں رگڑ کر ضماد کرنا فتق میں مفید بیان کیاجاتاہے۔

کاہو
(Salad)
دیگرنام۔
Lactuca Scariolaعربی میں خس فارسی میں کاہو اور لاطینی میں
اس کا پودا ڈیڈھ سے دو فٹ اونچا ہوتاہے۔یہ دو قسم کا ہوتاہے۔ایک کاشت شدہ دوسرا جنگلی ،اس کے پتے بہت کاسنی کے پتوں کی طرح اور پیچھے سے چوڑے آگے سے نوک دار ہوتے ہیں ۔اس کے پھل کو افیون کے پھل کی طرح چھیداجاتاہے۔جس سے دودھ نکلتاہے۔جو بعد میں جم کر بھورا سرخی مائل سا ہوتاہے ۔جس کو کاہو کی افیون کہاجاتاہے۔اس کے اندر تخم بھرے رہتے ہیں جو سفید رنگ کے چمکیلے چھوٹے لمبوترے ہوتے ہیں ۔ان کا مزہ پھیکا ہوتاہے۔اس پودے کے برگ تخم اور افیون کاہو بطوردواء استعمال ہوتے ہیں ۔اس کے پتوں کا ساگ پکاکرکھایاجاتاہے۔
مزاج۔
برگ کاہوسردتر۔۔۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
مسکن جوش صفراء خون ،مصفیٰ خون تسکین پیاس منوم مدربول مقوی معدہ مشتہی ۔
مدرشیر۔
استعمال۔
صفراوی و دموی مزاج آدمیوں کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔خلط صالح پیداکرتاہے۔اور صفراء کی تیزی کو تسکین بخشتاہے۔حارکھانسی خارش جنون مالیخولیایرقان اور حار بخاروں کے علاوہ سوزاک میں نہایت مفید ہے۔مصفیٰ خون ادویہ کے ساتھ اس کا استعمال مفید ہوتاہے۔جن عورتوں میں بچے کی پیدائش کے بعد دودھ کم پیدا ہوان کا دودھ بڑھانے کیلئے کھلایاجاتاہے۔سرکہ کے ہمراہ بھوک بڑھاتاہے حرارت معدہ اور درد معدہ کو دورکرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں وبائی امراض کے زمانے میں اور سفر کی حالت میں آب و ہوا کی اصلاح کیلئے ۔حفظ متقدم کے طور کھلاتے ہیں ۔
کاہو کے پتے صدیوں سے پوٹھوہار کے علاقہ میں بطور چائے استعمال ہورہے ہیں ۔
نفع خاص۔
دافع حدت صفراء مانع تبخیر۔
مضر۔
باہ اور مورث نسیان ۔
بدل۔
آب برگ خرفہ ۔
مقدارخوراک۔
پتوں کا پانی ۔۔۔۔دو سے چار تولہ تک۔
مشہور مرکب۔
روغن کاہوقرص مثلث قرص طباشیر کافوری روغن لبوب سبعہ۔

No comments:
Post a Comment