WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

21.2.16

ریوند خطائی’’ ریوند چینی ‘‘ زخم حیات۔ زبرحد

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
ریوندخطائی’’ریوندچینی ‘‘
(Rhubarb Root)

خاندان۔
Polygonaceae
دیگرنام۔
عربی راوند،فارسی میں بیخ ریباس کاغانی میں چٹیال بنگلہ میں ریون چینی ہندی میں رئے وت چینی اور انگریزی میں رہوبارب روٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ ریباس کی جڑ ہے۔اس کی مکمل ماہیت ریباس میں دیکھیں ۔ریوند کی کئی اقسام ہیں سب سے بہتر ریوند خطائی ہے ۔اس کاسفوف زرد اور چمک دار ہوتاہے۔یہ چین سے آتی ہے۔اور اعلیٰ قسم کی ہوتی ہے۔ہمارے ہاں جو ریوند چینی ملتی ہے۔اس کا سفوف خاکستری زرد رنگ کا بنتاہے۔
مقام پیدائش۔
پاکستان ہندوستان اور چین چھ ہزار فٹ سے لے کر دس ہزار فٹ کی بلندی تک پائی جاتی ہے۔
مزاج۔
مرکب القوی اطباء کے نزدیک گرم خشک درجہ دوم ۔

جالی،محلل مسکن لازع(خراش پیداکرنے والی )
افعال اندرونی ۔
منفث بلغم ،مقوی معدہ و امعاء ،کاسرریاح ،مدربول و حیض ،محرک و مقوی جگر مقوی بدن ،مفتح سدد ،مسہل مگر بعد میں قابض ۔
استعمال بیرونی۔
اس کا سفوف بناکر سرکہ میں ملاکر لیپ کرنا بدن کے داغ دھبوں مثلاًجھائیں نمش چھیپ وغیرہ کو دور کرتاہے۔اندرونی اور بیرونی طور پر ورموں کیلئے لیپ کرنا مفید ہے ۔پرانے زخموں پر ریوند چینی گھس کر ذراًچینی گھس کر ذراسا دیسی صابن ملاکر پھایا لگاتے ہیں ۔
اس سے مواد صاف ہوکر زخم مندمل ہوجاتاہے۔
استعمال (اندرونی )۔
کھانسی دمہ میں بلغم کو نکال کر درست کرتاہے۔اور معمولی مقدار میں کھانا معدہ کو تقویت دیتاہے۔اور اپھارے کو دور کرتی ہے۔دستوں کو بند کرنے کیلئے بھی معمولی مقدار میں کھلائیں ۔اس کا سفوف یا جوشاندہ دیگر ادویہ کے ہمراہ احتباس بول کے لئے مفید ہے۔گردے اور مثانہ کے درد بھی استعمال کرتے ہیں ۔مقوی و محرک جگرہے۔بخاربوجہ خرابی جگر میں شورہ قلمی نوشادر اور ریوند چینی وغیرہ کے ہمراہ کھلاتے ہیں جو پیشاب اور حیض کو بھی جاری کرتی ہے۔سدہ کھولتی آنتوں کو فضلات ردی سے پاک کرتی ہے ۔ریاح کو تحلیل کرتی ہے۔یہ جگر کے ساتھ خصوصیت رکھتی ہے اور پرانے بخاروں کو نفع دیتی ہے۔
یرقان استسقاء اور ورم جگر میں مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں اگر اس کو زیادہ مقدارمیں کھلایا جائے تو پتلے دست لاتی ہے۔جگر

تلی اور آنتوں کے سدہ کھولتی ہے۔حیض جودرد سے آتا ہو اور خون بھی کم آتا ہو تو ریوند اور مصبری ہموزن باریک پیس کر حیض آنے سے تین دن پہلے چھ گرام پانی کیساتھ کھلائیں ۔
کابلی ہریڑ اور غاریقون اور ایلوا ۔۔ایک ایک گرام اور ریوندخطائی تین گرام ملاکر گولیاں چار چار رتی بناکر دیں ۔یہ گولیاں دماغ کا تنقیہ کرتی ہیں ۔اور ہر قسم کے درد
سرشقیقہ فالج دوارکزاز جنوں دماغ نزلات پریشانی اور کان آوازیں آنے کیلئے مفید ہے۔جب بدہضمی کی وجہ سے دست آرہے ہوں تو زیادہ مقدار میں استعمال کراتے ہیں۔جس سے اولاًکھل کر دست آجاتے ہیں اور پھر قبض ہوتی ہے۔ریوند خطائی ایک سے ڈھائی رتی تک رطوبت معدیہ کی تراوش بڑھاتی ہے۔اور معدہ کی حرکت دودیہ کو تیز کرتی ہے۔
دس رتی سے پندرہ رتی رطوبت امعاء کو زیادہ کرکے تھوڑی مسہل ہوتی ہے اور اس کی حرکت دودیہ کو تیز کرتی ہے۔یہ کرائی سوفینک ایسڈ اور ایموڈین کی وجہ سے ہوتی ہے ۔اور دوا دینے کے چھ سات گھنٹے بعد اکثر مروڑ ہوکر زردرنگ کے پتلے دست آنے لگتے ہیں ۔دستوں کے بعدری اوٹینک ایسڈ کی وجہ سے آنتوں کی تراوش کم ہوکر قابض تاثر کرتی ہے۔
ریوند کے رنگین اجزاءگردے کے ذریعے خارج ہوکر پیشاب کی رنگت کو زرد کر دیتے ہیں اور مقدار بڑھا دیتے ہیں ۔سفوف ریوند ہمراہ شربت بزوری پیشاب جاری کرتاہے۔
ریوند خطائی دودھ اور پیشاب کے ذریعے خارج کرتی ہے۔کرائی سوبین کی وجہ سے دودھ کا ذائقہ تلخ ہوجاتاہے۔اور اس میں مسہل تاثیر پیدا ہوتی ہے۔
نفع خاص۔
مسہل اخلاط الزجہ۔
بدل ۔
گلا سرخ امراض معدہ وجگرکیلئے ۔
مضر۔
کمزور لوگوں کو بطور مسہل نہ دیں ۔
مصلح۔
گوند بول کتیرا لعاب بہی دانہ وغیرہ۔
مقدارخوراک۔
ایک سے تین رتی قبض کیلئے ۔

سواماشہ سے دو ماشہ تک دستوں کے لئے ۔
مشہور مرکب۔
سفوف اکسیر جگر ،شربت دینار،حب شفا۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
زبرحد۔
ماہیت۔
زمرد کی قسم ایک قیمتی پتھر ہے۔بہتر وہ ہے جو شفاف سبزر نگ کا صاف ہو اور جلد نہ ٹوٹ سکے ۔سبز صاف کم رنگ کو مصری اور زرد مائل بہ سبزی کو قبرسی اور زرد مائل بہ سرخی کو ہندی کہتے ہیں 
مزاج۔
سردو خشک بدرجہ دوم ۔
مقام پیدائش۔
زمرد کی کان میں پیداہوتاہے۔پاکستان میں ضلع ہزارہ میں خام زبرحد کا بہت بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
افعال و خواص و استعمال۔
اس کے خواص زمرد کی طرح ہیں ۔مفرح حابس الدم اور پتھری کو توڑ کرنکالتاہے۔بینائی کو قوی کرتاہے۔بعض اطباء اس کو کحل الجواہر میں داخل کرتے ہیں اس کو پیس کر کھانے سے دل میں طاقت آتی ہے۔اس میں حرارت برداشت کرنے کی بڑی طاقت ہوتی ہے۔اس لئے بجلی کے سامان وغیرہ کی صنعتوں میں استعمال کیاجاتاہے۔
مصلح۔
شہد۔
بدل۔
زمرد۔
مقدارخوراک۔
دوماشہ یا دو گرام۔
Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
زخم حیات۔
لاطینی میں ۔
Kalanhoe Laciniata
دیگرنام۔
بنگلہ میں ساگر سندھی میں کوتک اندرونتی میں جبکہ لاطینی میں کالن ہولاکی نیٹاکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ بوٹی زمین پر مفروش ہوتی ہے اس کے اوپر روئیں سے ہوتے ہیں ۔جڑ پتلی و لمبی پتے چوٹی کے برابر شاخوں اور پتوں کے پاس کاسنی کی طرح ڈوڈیاں بکثرت ہوتی ہیں ۔ان کو کھولنے پر نہایت چھوٹی چھوٹے سیاہ تخم سے بھری ہوئیں ہوتی ہیں ۔جب اس کے پتے زمین کو چھوتے ہیں تو اسی سے جڑیں نکل کر پودا بن جاتاہے۔اس کا رنگ سبز مائل بہ سفید ہوتاہے۔خشک ہونے پر خاکستری رنگ کی ہوجاتی ہے۔
مقام پیدائش۔
پنجاب کے میدانی علاقوں کے علاوہ خصوصاًروالپنڈی میں تقریباًہرجگہ ندیوں تالابوں اور جوہڑوں کے کنارے فروری سے جون تک بافراط ہوتی ہیں جبکہ نومبر دسمبر اور جنوری میں کمیاب ہوتی ہے۔
بیرونی طور پر محلل ،حابس الدم ہے جبکہ اندرونی طور پر مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے جزام و آتشک میں مفید بیان کی جاتی ہے زخم حیات تازہ ایک تولہ کو نصف پاؤ پانی میں گھوٹ چھان کر سات روز تک نہار منہ پلانے سے کرم شکم مرکرنکل جاتے ہیں اس کے پتوں کو کچل کر تازہ زخموں اور ضرب و سقطہ پر باندھتے ہیں ۔
کشتہ کیلئے ۔
آدھ کلوزخم حیات بوٹی نغدی میں دس گرام سیسے کے ٹکڑے رکھ کر اس کے اوپر کھدر لپیٹ کر اوپر مٹی کا لیپ کردیں اور گڑھ میں دس بارہ کلو اپلے کی آگ دینے سے سرخ رنگ کا کشتہ ہوجاتاہے۔جو اسہال خونی بواسیر اور سوزاک میں مستعمل ہے۔
مقدارخوراک۔
بیس گرام ۔

No comments:

Post a Comment