Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
پیاز
(onion)
لاطینی میں۔(onion)
Allium Cepa.
خاندان۔
Liliaceae
دیگرنام۔
عربی میں بصل ،فارسی میں پیاز بنگالی میں پیاج مرہٹی میں کاندا گجراتی میں ڈنگری سندھی میں بصر پنجابی میں گنڈا جبکہ انگریزی میں ان ین کہتے ہیں۔
ماہیت
اس کا پودا لگ بھگ دویا ڈھائی فٹ تک اونچا ہوجاتا ہے۔اس کے پتے گولائی لئے ہوئے گہرئے سبز لمبے اور اندر نلی کی طرح خالی ہوتے ہیں۔یہ ملائم نوکدار اور آٹھ دس انچ تک لمبے ہوتے ہیں۔ان پتوں کے درمیان میں دو تین فٹ تک نالی نما شاخ نکلتی ہے جوگول گہری سبز ہوتی ہے۔
جس کے آخری سرے پر گیند کی طرح سفید گچھے سے لگتے ہیں۔اس گچھے میں سردیوں کے آخر میں سیاہ رنگ کے تکونے تخم لگتے ہیں کچھی لوگ اس کو غلطی سے کلونجی کہ دیتے ہیں۔نیچے جڑ کی جگہ ایک بلب کی طرح گانٹھ ہوتی ہے۔جس کو پیاز کہتے ہیں۔یہ ایک دوسرے پر چھلکے سے رکھے ہوتے ہیں۔ان کا رنگ سرخ و سفید اور ذائقہ پھیکا تیز ہوتا ہے۔
مقام پیدائش۔
شروع میں وسط ایشیا میں ہوتا ہے۔تھا مگر اب تقریباًسب ملکوں میں بویا جاتا ہے پاکستان اور ہندوستان کے ہرصوبے میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔۔
اقسام ۔
اس کی کئی اقسام ہے جیسے جنگلی پیاز اس کا بیان آگے ہوگا۔اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں پہاڑ کی ایک قسم ہوتی ہے۔جو ہردو سال کے بعد پیداہوتی ہے۔لیکن اس کا گانٹھ بہت بڑی ہوتی ہے۔اسے عام پیاز کی طرح استعمال کرتے ہیں۔

اس کی کئی اقسام ہے جیسے جنگلی پیاز اس کا بیان آگے ہوگا۔اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں پہاڑ کی ایک قسم ہوتی ہے۔جو ہردو سال کے بعد پیداہوتی ہے۔لیکن اس کی گانٹھ بہت بڑی ہوتی ہے۔اسے عام پیاز کی طرح استعمال کرتے ہیں۔
مزاج۔
گرم تین خشک درجہ اول باررطوبت فضیلہ کے۔
افعال۔
محلل ،منفج ،مقطح ،منفث بلغم جالی ،مقوی باہ دافع ضرر مسموم ،مدربول و حیض۔
استعمال۔
پیاز زیادہ تر مصالحہ یا سالن میں اور بطور سلاد کھائی جاتی ہے نفاخ اور دیر ہضم ہوتی ہے اس کا کثرت استعمال دماغ کو ضرر پہنچاتا ہے۔لیکن اس کے استعمال سے باہ کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔اس کو کوٹ کر پانی نچوڑ لیتے ہیں۔اور اس سے شربت بناکر تقویت باہ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔اکثر اسی غرض کیلئے آب پیاز اور شہد خالص اور گھی تینوں ہموزن ملا کر پلاتے ہیں۔ورموں کو تحلیل کرنے اور پکانے کیلئے اس کو آگ میں دباکرنیم گرم باندھتے ہیں۔بہق اور برص جیسے امراض میں ادویہ کو پیاز کے پانی میں پیس کر ضماد لگاتے ہیں۔بواسیر کے مسوں پر باندھتے ہیں۔ہیضہ میں آب پیاز کے ہمراہ چونے کا پانی ملاکر پلاتے ہیں۔طاعون اور دیگر امراض وبائیہ کے زمانے میں پیاز کو سرکہ میں ڈال کر کھلاتے ہیں۔بعض لوگ بغیر سرکہ کے پیاز خام کو وبائی ہوا کے ضرر سے بچنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔تاریکی چشم اور دھند کو زائل کرنے کیلئے صرف پیاز کا چھلکا یا اس میں ہم وزن شہد ملاکر آنکھ میں لگاتے ہیں۔اگر کان میں پھنسی اور درد زائل ہوجاتا ہے۔حالت سفر میں مختلف پانیوں کے ضرر سے محفوظ رہنے کیلئے پیازیا اس کے اچار کا استعمال مفید ہے۔پیاز کا جوشاندہ تقطیر البول میں نافع ہے ۔خام حالت میں کھانا مدربول و حیض ہے ۔ہلکا ملین ہے ۔کچار پیاز یورک ایسڈ کی مقدار بڑھادیتا ہے۔ہیضہ کے دنوں میں پودینہ پیاز کا پانی اور کالی مرچ کاجوشاندہ بناکر پینا بے حد مفید ہے۔
نفع خاص۔
مقوی باہ اور منفچ اورام۔
مضر۔
گرم مزاجوں کیلئے۔
مصلح۔
سرکہ ،نمک شہد ،آب انار ۔
بدل۔
کاندا ،کرات شامی۔
کیمیاوی اجزاء۔
پیاز میں پانی لگ بھگ اسی فیصد پروٹین ڈیڈھ فیصد کاربو ہائیڈریٹ گیارہ فیصد کیلشیم زیرہ اشاریہ اٹھارہ فیصد فاسفورس زیرواشاریہ سات فیصد لوہا دو اشاریہ تین ملی گرام روغنی مادہ زیرواشارہ ایک فیصد ی کے علاوہ وٹامن بی ،وٹامن سی اور گندھگ وغیرہ پائے جاتے ہیں۔
مقدارخوراک۔
آب پیازدوسےتین تولہ تک۔

پیازکےبیج ’تخم پیاز‘‘
(Onion Seeds)
دیگرنام۔
عربی میں بزرابصل فارسی میں تخم پیاز سندھی میں بصر جابج۔
ماہیت۔
پیاز کے تخم شکل میں تکونے سے ہوتے ہیں۔رنگت سیاہ اور مزہ تلخ ہوتا ہے۔
فرق۔
بعض لوگ اس کو کلونجی سمجھ لیتے ہیں۔ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ کلونجی کا بیج چھوٹا ہلکا اور پھیکا ہوتا ہے۔جبکہ تخم پیاز موٹا وزنی اور تلخ ہوتاہے۔

تخم پیاز کو زیادہ تر مقوی باہ معجون میں شامل کر کے ضعف باہ کے مریضوں کو استعمال کراتے ہیں۔شہد کے ہمراہ پیس کر کلف ،بہق اور داء الثعلب پر لگاتے ہیں۔سرکہ میں پیس کر داد پر طلاء کرتے ہیں۔مسوں کو زائل کرنے کے لئے نمک کے ہمرہ پیس کر مسوں پر لیپ کرتے ہیں۔
یاد رکھیں سرد مزاجوں کی باہ کو زیادہ قوی کرتا ہے۔اس مقصد کیلئے نیم برشت انڈے کی زردی کے ساتھ کھلاتے ہیں۔

سرد مزاجوں کیلئے مقوی باہ ۔
مضر۔
گرم مزاجوں کیلئے۔
مصلح۔
شہد سرکہ نمک ،
بدل۔
گندنا کے بیج۔
مقدار خوراک۔
ایک ماشہ سے تین ماشہ تک ۔
سرد مزاجوں کیلئے مقوی باہ ۔
مضر۔
گرم مزاجوں کیلئے۔
مصلح۔
شہد سرکہ نمک ،
بدل۔
گندنا کے بیج۔
مقدار خوراک۔
ایک ماشہ سے تین ماشہ تک ۔
www.sayhat.net
پیاز جنگلی ’’عنصل‘‘
(Indian Squill)
(Indian Squill)
لاطینی میں ۔
Urginea Scilla
خاندان.
Urginea Scilla
خاندان.
Liliaceae
ماہیت۔
اس کا پودا پیاز کی قسم سے اور جڑ پیاز کی طرح ہوتی ہے۔یہ دو تین فٹ تک بلند ہوتاہے۔موسم برسات اور گرمی میں پھول نکلتے ہیں۔اس کی جڑ سے پتے پانچ پانچ انچ سے ایک فٹ تک لمبے اورایک انچ کے قریب چوڑے نوک دار ہوتے ہیں۔اس کی دوڈی لگ بھگ آدھ انچ سے بڑ ی لمبی جس کے اندر سات آٹھ دانے چھوٹے گول چٹپے کالے رنگ کے تخم ہوتے ہیں ۔عنصل کی جڑ یا گانٹھ ہلکے رنگ کی دوتین انچ لمبی اور انڈے کی شکل کی ہوتی ہے۔جس کا مزہ کڑوا ہوتاہے۔اس کے اوپر کا چھلکا اتارکر اور تراش کر اسے خشک کرلیاجاتاہے۔
مقام پیدائش۔
یہ سمندروں کے کنارے خصوصاًبحرروم وبحراوقیانوس کے نزدیک زیادہ پیداہوتاہے۔پاکستان میں سندھ پنجاب شمالی مغربی سرحدی صوبہ بنگلہ دیش میں چاٹگام خصوصا سمندر کے نواحی ریتلے علاقے کے علاوہ ہندوستان میں بہار مدھیہ پردیش راج پوتانہ شملہ وغیرہ میں۔یہ خودرو بھی ہے۔اور اسکی کاشت بھی کی جاتی ہے۔
مزاج۔
گرم و خشک درجہ سوم۔
افعال۔
محلل منضج جازب خون مقوی باہ دافع ضرر سموم مدربول و حیض منفث بلغم قاتل کر م شکم۔
استعمال۔
جنگلی پیاز عام پیاز کی نسبت زیادہ قوی ہے۔لیکن یہ اس کے مانند کھانے میں مستعمل نہیں۔لیکن مذکورہ امراض میں مفید ہے۔جنگلی پیاز خاص کر ادرار بول اور منفث بلغم میں زیادہ قوی ہے۔یعنی کھانسی دمہ اور استسقاء میں مفید ہے۔یہ دل کو ڈیجی ٹیلس کی طرح تقویت دیتا ہے۔کرم شکم کو ہلاک کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔یہ وجع المفاصل جذام میں استعمال کیاگیا ہے۔۔
بیرونی استعمال۔
بیرونی طور پر لگانے سے جلدی داغ دھبوں اور جذام کو دورکرتا ہے۔مغربی ساحل پر اس کی جڑپاؤں کے تلوؤں پر سوزش کو رفع کرنے کیلئے ملی جاتی ہے۔
احتیاط۔
جنگلی پیاز کے زیادہ استعمال سے متلی قے اور دست ہونے لگتے ہیں۔معدہ وآمعا کے غشائے مخاطی میں شدید سوزش پیدا کر تا ہے۔اور کبھی کبھی بد ہضمی بھی پیداکرتا ہے۔
اس کو شدید کھانسی میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔لیکن سعال مزمن میں مفید ہے۔اگر دو دن میں شدید سوزش ہوتو بھی استعمال نہ کریں۔
مضر۔
گرم مزاج اور اعصاب کو۔
نفع خاص۔
دافع یرقان اور مجلی بصر۔
مصلح۔
عصری سکنجین ۔
بدل۔
لہسن ،صحرائی وج ترکی۔

تین سے پانچ گرام۔
تین سے پانچ گرام۔
No comments:
Post a Comment