Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
ست پودینہ
(pepermint)
ماہیت۔
یہ ایک لطیف قلمیں ہوتی ہیں جو کیمیاوی طور پر پودینہ فل فلی کو کشیدکرکے حاصل کیجاتی ہیں ۔یہ بے رنگ قدرے معمولی زردی مائل ہوتی ہیں۔زیادہ گرمی یا دھوپ میں روغن کی شکل اختیار کرلیتی ہے۔بوتیز ذائقہ خوشبودار ہوتا ہے۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ اول۔
استعمال۔
مقوی معدہ کاسرریاح درد شکم اور وجع الفوادکے علاوہ معدہ کی سوجن السر معدہ میں مفید ہے بخاروں کے علاوہ ورم کو کم کرتا ہے ہیضہ اور مذکورہ امراض میں تنہا یا کافور اورست اجوائن کے ہمراہ مستعمل ومفید ہے۔
مقدارخوراک۔
ایک سے تین قطر ے ۔
مشہورمرکب۔
امرت دھارا ،پیغام صحت،سفوف ہاضم۔
استعمال۔
متلی اور قے کو روکتا اور ہضم کے فعل کو درست کرتا ہے مقوی معدہ اور کاسرریاح ہے اور کہنہ بخار میں مفید ہے۔
مقدارخوراک۔
ایک کپ عرق صبح نہار منہ پی لیں اور شد ت مرض میں دن میں دو یا تین باربھی استعمال کرسکتے ہیں۔
انگریزی میں۔
Penny Royal savin
لاطینی میں۔
Ziziphora Tenuiormentha Pololigigum
خاندان۔
Labiate
دیگرنام۔
عربی میں مشک طرامشیع فارسی میں پودینہ کوہی سندھی میں پھودنوجیلی ۔
ماہیت۔
یہ پودینہ کی ایک قسم ہے اس کا پودا دویا ڈھائی فٹ اونچا ہوتاہے پھول بہت زیادہ چھوٹے چھوٹے یا باریک باریک روائیں دار ہوتے ہیں۔پتے چھوٹے چھوٹے گولائی لئے ہوئے تقریباًبے نوک ہوتے ہیں۔
رنگ۔
سبزقدرے سفیدی مائل۔
ذائقہ۔
تیزوتند۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ سوم۔
افعال۔
کاسرریاح مدربول و حیض ،قاتل کرم شکم۔
استعمال۔
اس کو زیادہ تر ادرارحیض اخراج جنین و مشمیہ کیلئے اور پیشاب کوجاری کرتاہے کرم شکم کو ہلاک کرنے کیلئے سفوف یا جوشاندہ پلاتے ہیں۔معدہ اور جگرو طحال کیلئے مفید ہے قولنج کونافع ہے
نوٹ۔
اس کا استعمال پودینہ کی طرح ہے اور فائدے بھی وہی ہیں۔
کیمیاوی اجزاء۔
ایک اڑنے والا لطیف روغن اور یولیگون نامی جوہر پایاجاتا ہے مذکورہ روغن دوائی اغراض کے علاوہ صابن کوخوشبوداربنانے اور مصنوعی جوہر پودینہ کے بنانے میں کام آتا ہے۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات گرام ۔
مشہورمرکب۔
مطبوع مدرطمث ۔
نوٹ۔
اگراس کو کمرے میں رکھاجائے تو اس کی بو سے پسو بھاگ جاتے ہیں۔

No comments:
Post a Comment