WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

2.2.16

پودینہ’’ منٹ ‘‘ پودینہ رومی یا پودینہ جنگلی پودینہ فل فلی

Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
پودینہ’’منٹ‘‘
(Mint)
لاطینی میں۔
Mentha Arvennsis
خاندان۔
Labiatae
دیگرنام۔
عربی میں فودنج،فوتنج،سندھی میں پھودنوجبکہ انگریزی میں منٹ کہتے ہیں۔
ماہیت۔
مشہور خوشبو دار بوٹی ہے جوکہ تلسی کی طرح کی ہوتی ہے۔اس کی بہت سی اقسام ہیں۔
ایک جنگلی دوسرا باغی پھر ان کی بھی کئی اقسام ہیں۔
Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net

پودینہ رومی یا پودینہ جنگلی
(Mentha virids)
ماہیت۔
یہ بیل نمابوٹی خوشبو دار ہوتی ہے۔پتے ملائم گہرئے ہرے رنگ کے اور کنارے دندانے دار جس پرلکیر یں سی ہوتی ہیں۔پتے گول لمبے اور نوکدار ہوتے ہیں۔اور پھول چھوٹے ہلکے نیلے رنگ کے اور برچھی کی طرح بالیاں گچھوں کی شکل میں لگتی ہیں۔جن کے اندرتخم ہوتے ہیں۔یہ یادرکھیں کہ اس کی شاخیں زمین پر گاڑدی جاتی ہیں۔جن سے جڑیں نکل کردوبارہ پودا پھیلتا ہے یہ عموماًباغوں میں لگایا جاتا ہے یہ جون جولائی میں پھولتا ہے۔
مقام پیدائش۔
۔پاکستان اور ہندوستان کے علاوہ یورپ کے بعض مقامات پر بھی بویاجاتا ہے۔
Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net

پودینہ فل فلی۔
لاطینی میں۔
Menthpiperta
ماہیت۔
اسکا تنا چوپہلو سیدھا ہوتاہے شاخیں ایک دوسرے کے مقابل پتے بیضوی اورکسی قدررونگٹے دار پھول بنفشی خوشبو تیز اور ذائقہ کالی مرچ کی طرح گرم جتنا اور تلخ ہوتاہے کھانے کے بعد منہ کافور کی طرح ٹھنڈا ساہوجاتاہے اس لئے انگریزی میں اس کو Pepermintکہتے ہیں۔
کیمیاوی اجزاء۔
ایک اڑنےوالاتیل ٹے نین اور گوند پائی جاتی ہے۔
پودینہ بری۔(Mentha Shlvestris)
یہ پورپ اور ایشاءمیں کھلی اورنمناک زمینوں میں ہوتا ہے۔جولائی اور آگست میں ہوتا ہے۔
پودینہ نہری۔(Mentha Aquatica)
یہ عموماًپانی کے کناروں ندی نالوں اورنہروں کے کناروں پرخودروپاکستان اور ہندوستان میں بکثرت جولائی اور اگست میں ہوتا ہے۔
مزاج۔
گرم خشک اور درجہ دوم۔
افعال۔
منفج اور غلیظ محلل ،ملطف جاذب محمر جلد قاتل کرم شکم مسکن درد مدربول و حیض معرق کاسرریاح مقوی معدہ کے علاوہ میں تریاقیت بھی موجود ہے۔
استعمال۔
پودینہ زیادہ تر امراض معدہ مثلاًضعف معدہ درد شکم نفع شکم اور ضعف اشتہا میں استعمال کیاجاتا ہے۔قےومتلی کو تسکین دینے کیلئے اس کا جوشاندہ یا عرق پلاتے ہیں۔پودینہ کا پانی پلانے اور حقنہ کرنے سے آنتوں کے کیڑے سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ناک اور کان کے کیڑے بھی اسی کے پانی سے مرجاتے ہیں۔ادرار حیض کے لئے نہاہیت قوی دواء ہے۔اسی وجہ سے حالت حمل میں اس کا حمول کرنے سے حمل ساقط ہوجاتا ہے بلغم کولطیف کرکے نکال دیتا ہے۔معرق ہونے کے باعث یرقان کیلئے مفید ہے۔مواد کو رقیق کرکے بذریعہ مسامات دفع کرتا ہے۔شراب کے ہمراہ ضماد کرنے سے جلد کی سیاہی کو زائل کرتا ہے۔بچھو اور بھیڑوغیرہ کے مقام گزیدہ پرطلا کرنے سے زہر کو جذب کرکے درد کو تسکین دیتا ہے۔پودینہ کے پتوں کا جوشاندہ چارروز ایام حیض سے قبل صبح و شام بلکہ دن میں چار پانچ مرتبہ پلانے سے حیض کھل کرآتاہے۔
مشہورمرکب۔
جوارش پودینہ ،جوارش انارین عرق عجیب ،عرق پودینہ ۔
معجون فوتیخی۔
جو کہ منجمد خون کو پگھلانے معدے اور جگر کے درد کو زائل کرنے کیلئے مفید ہے اس کے علاوہ بلغمی اور کہنہ بخاروں میں مفید و مستعمل ہے۔
سفوف اصلاع معدہ جس کا بنیادی جز پودینہ اور سنامکی ہے جوکہ امراض معدہ اور قبض کیلئے بے مثال مجرب ہے۔

No comments:

Post a Comment