Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
تیلنی مکھی۔
(Blistering Canthara Dium)
دیگرنام۔
عربی میں ذراریح بنگالی میں تیلنی پوکہ سندھی میں کوہ ٹنڈنی کہتے ہیں۔
ماہیت۔
یہ بھنورے کی قسم سے ایک مکھی ہے۔جس کے پرسیاہ رنگ کے ہوتے ہیں اوران پروں پر نارنجی کے دو آڑے خط ہوتے ہیں۔ان پروں کی جڑ کی طرف ایک بڑا نقط نارنجی رنگ کا ہوتا ہے۔ان پروں کے نیچےجھلی کی مانند دوپراور ہوتے ہیں۔
یہ جولائی کے مہینے میں مکئی اور جوار کے کھیتوں میں پائی جاتی ہیں۔اس کے چاربازو ہوتے ہیں۔بالائی بازو سخت اور چمکیلے نیچے کے بازو پتلی جھلی کی طرح اور نرم ہوتے ہیں۔
مکھی پکڑنے اورمحفو ظ کرنے کا طریقہ۔
سورج نکلنے سے پہلے کپڑا بچھاکر پودوں کو ہلایاجاتا ہے تو تیلنی مکھی نیچے گرجاتی ہے۔پھر ان کو دھوپ یاگرم ریت میں خشک کرلیاجاتا ہے۔اس کو مضبوط ڈاٹ والی بوتل میں رکھنا چاہیے اور بوتل میں کافور کی ایک ڈلی ڈال دیں تاکہ پھیپھوندی نہ لگے۔
مقام پیدائش۔
ریاست گوالیارحیدرآباد دکن کے علاوہ یہ ہسپانیہ میں بکثرت ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کو سپی نش فلائی یعنی ہسپانوی مکھی بھی کہتے ہیں۔
مزاج۔
گرم خشک درجہ سوم۔
افعال۔
محمرمنفظ مدربول مقوی باہ محرک اعصاب۔
استعمال۔
مقامی ضعف باہ جواعصابی کمزوری کی وجہ سے ہوااس کو دور کرنے کے لئے تیلنی مکھی کو روغن بلسان یا روغن کنجد میں حل کرکے عضو مخصوص پر طلا کرتے ہیں۔جس سے وہاں پر آبلہ پیداہوجاتاہے۔اورعضو مذکورہ میں دوران خون میں تیزی ہوکر اس کی قوت تغذیہ بڑھ جاتی ہے۔جوکہ اعصاب کو تحریک دینے کیوجہ سے تقویت باہ کا سبب بنتی ہے۔مقامی طور پر دوران خون تیز کرنے کی وجہ سے بالوں کوبڑھانے والے تیلوں میں اس کو شامل کرتے ہیں۔یہ برص بہق داء الثعلب اور گنج پر لگاتے ہیں۔اس کے علاوہ عرق النساوجع المفاصل ذات الجنب میں طلاکرتے ہیں۔

اندرونی طور پر استعمال کرنے سے منہ وحلق میں آبلے پیدا ہوجاتے ہیں۔معدہ اور آنتیں چھل جاتی ہیں۔لہذااس کو اندرونی طور پربہت کم اور احتیاط سے استعمال کیاجاتا ہے اندرونی طور پر قلیل مقدار میں ٹنکچر کی صور ت میں تقویت باہ کیلئے کھلاتے ہیں ایلوپیتھی میں۔لیکن اس کے خوردنی استعمال سے بہت جلد گردوں میں ورم پیداہوجاتاہے اس لئے اس کو زیادہ عرصہ استعمال نہ کریں ۔لیکن احتیاط سے استعمال کرنے یہ ادرار بو ل وحیض کے علاوہ سگ گزیدہ کا تمام زہریلا مادہ بذریعہ بول خارج ہوجاتاہے۔
نفع خاص۔
مقوی محرکب باہ۔
مضر۔
اکال سے ۔
مصلح۔
روغن زرد۔
مقدارخوراک۔
دوسے چار چاول۔
چاررتی مقدارخوراک مہلک بیان کی جاتی ہے۔
خاص نوٹ۔
اس کے نرم دھڑمیں ایک قلم دار جوہر پایا جاتاہے جیسےکنتھر ریڈین کہتے ہیں۔یہی جوہرموثرہ کہتے ہیں۔
تیلنی مکھی سے ہومیو پیتھیک میں کنتھرس دوتیارکیجاتی ہے جوکہ پیشاب میں جلن اور خاص طور پر پیشاب کرلینے کے بعد جلن اور پیشاب قطرہ قطرہ آئے ۔اس کے علاوہ گردوں کی سوجن کی بہترین دوا ہے۔

تیندو۔
(Wild Mangosteen)
دیگرنام۔
بنگالی مین گاب ،سنسکرت میں تندوک ہندی میں ٹیمرو کہتے ہیں۔
ماہیت۔
آبنوس کی قسم کے ایک نہایت اورنچے جنگلی درخت کا پھل ہے جو آملہ کے برابر ہوتاہے اور اس کے سر پرپربینگن کی مانند ٹوپی ہوتی ہے۔خام پھل رنگت میں سبزی مائل سیاہ اورمزہ میں کسیلا ہوتا اور پختہ ہونے پر رنگت زرد مائل بہ سرخی اور مزہ شیریں ہوجاتاہے پھول سفید زردی مائل اس کے پتے مہو کے پتوں سے مشابہ ہیں۔پھل کے اندر شریفہ کے مانند چارگٹھلیاں گروہ سے مخلوط ہوتی ہیں۔
مقام پیدائش۔
مالوہ میں بکثرت پیداہوتاہے۔
مزاج۔
خام پھل سردخشک پختہ پھل معتدل ۔

تیندوخام کا سفوف تنہایا ادویہ مناسبہ کے ہمراہ دستوں کو بند کرنے جریان رقت منی اور سرعت انزال کو زائل کرنے کیلئے کھلاتے ہیں۔قابض و حابس الدم ہے ۔خام کا سفوف یا جوشاندہ پرانی پیچش اور اندرونی اعضاء خون آنے میں مفید ہے۔
مصلح۔
دودھ اور روغن۔
بدل۔
کٹھ جمنی خشک شدہ۔

ٹماٹر(Tomato)
سندھی میں ٹماٹو
ماہیت۔
اسکا پودا بینگن جتنا اور بیج بھی قریباًاسی شکل کا ہوتاہے۔اس لئے اس کو ولائتی بینگن بھی کہتے ہیں۔مشہور ترکاری ہے جس کا پکا کر یابغیر پکائے بکثرت کھایاجاتاہے۔ٹماٹر جتنا سرخ ہوگا اتناہی پختہ ہوتاہے ۔ذائقہ کی وجہ سے اس کو ہر پکانے کی چیز میں شامل کیاجاتاہے۔
مزاج۔
معتدل خشک۔
استعمال۔
بھوک لگاتاہے کھانے کو ہضم کرتاہے۔قبض کشا ہے مرض کساح میں کمرعمربچوں کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہوجاتے ہیں۔ٹماٹر کا رس مرض کساح میں بہت مفید ہے۔خون کی کمی یرقان ورم گردہ ذیابیطس اورسمن غرط میں صبح نہارمنہ ایک بڑا سرخ ٹماٹر استعمال کردیناہزاروں دواؤں سے بہتر ہے۔یعنی ایسی حالت میں ٹماٹر کوبنا پکائے پھل کی طرح استعمال کرنا چاہیے۔لیکن ان کو استعمال سے قبل اچھی طرح دھولیاجائے تو بہتر ہے پاؤ بھر سے زیادہ کھانا نقصان دہ ہے جیسے مشہور ہے کہ زیادہ ٹماٹر کھانے سے گردے میں پتھری بن جاتے ہے۔
مقدارخوراک۔
ایک درمیانہ ٹماٹر۔

No comments:
Post a Comment