WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

1.3.16

کسیرو۔ کشمش۔ ککروندہ. ککڑ چھڈی

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کسیرو۔
Cyprus Taberosus

دیگرنام۔
مرہٹی میں کچرا بنگلہ میں کشیرو گجراتی میں کسیلاں اور انگریزی میں سائپرس ٹیبی روسس کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
کسیرو
کے پودے دریاؤں اور تالابوں میں پیدا ہوتے ہیں اس کی جڑ جائفل کے برابر اور اس پر قدرے بالوں کی طرح ریشے لگے ہوتے ہیں اس کے اندر سے سفید اور شیریں مغز نکلتاہے یہ دواء مستعمل ہے۔
مزاج۔
سر د تر۔۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
مبرد قابض مقوی قلب نافع ہیضہ ۔
استعمال۔
مبرد ہونے کی وجہ سے پیاس کو تسکین دینے سوزش اعضاء خصوصاًمعدہ و جگرکی سوزش کو دورکرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ضعف قلب اور خفقان حار کو زائل کرتاہے۔ہیضہ میں جب کہ قے و اسہال کے ذریعے مواد فاسد خارج ہوچکا ہوتو اس کا شیرہ نکال کر مصری شیریں کر پلانا مفیدہے۔اگر پانی کی بجائے عرق گلاب میں پیس کر پلائیں تو زیدہ قوی اثر ہے حمیات صفراوی و دموی میں بطور تبریداستعمال کرتے ہیں ۔کسیرو کا بطور پھل اوپر کا چھلکا الگ کرکے کچاکھایاجاتاہے مگرابالنے سے یہ زیادہ میٹھا اور خستہ ہوجاتاہے۔
نفع خاص۔
دافع خفقان ۔
مضر۔
قدرے ثقیل و دیر ہضم۔
مصلح۔
شہد خالص و شکر سفید۔
بدل ۔
تازہ کنول کٹہ ۔
مقدارخوراک۔
سات ماشے سے ایک تولہ ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کشمش۔
Raisins

عربی میں قش مش فارسی میں کشمس اور انگریزی میں ریزنزکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
چھوٹاانگورسوکھنے پرکشمش کہلاتاہے۔عمدہ وہ ہے جس کا دانہ سبزاورلمبوترا اور ذائقہ شیریں ۔۔۔مگر سیاہ رنگ اونیٰ ہے۔
مقام پیدائش۔
پاکستان میں بلوچستان افغانستان ہندوستان وغیرہ۔
مزاج۔
گرم تر مائل بہ اعتدال۔۔۔بعض اطباء کے بقول گرم خشک درجہ اول۔
افعال۔
کثیر القداء مفرح ومقوی قلب ،محلل جالی ملین منقیٰ،صدر،مبہی۔
استعمال۔
کشمش بطور غذائیت زیادہ استعمال کی جاتی ہے اس سے غذائیت بہت زیادہ حاصل ہوتی ہے اس لئے یہ مسمن بدن ہے۔ملین شکم اور باہ کو تقویت دیتی ہے۔مفرح و مقوی قلب ہونے کے باعث خفقان اور ضعف قلب میں مستعمل ہے ۔خصوصاًجب کہ ایک تولہ کشمش کو رات کے وقت گلاب میں بھگودیاجائے اور صبح کے وقت کشمس کھاکر اوپر سے گلاب پیاجائے منقیٰ صدرہونے کے باعث سرفہ اور تصفیہ آواز کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔۔
بیرونی طور پر زعفران اور زردی ہیضہ مرغ کے ہمراہ پیس کرتحلیل صلابات کیلئے ضماد کیاجاتاہے۔اورجالی ہونے کی وجہ سے مصبر کے ہمراہ پیس کر گنج پرضماد کیاجاتاہے۔
نفع خاص۔
مقوی قلب و بدن۔
مضر۔
گرم مزاج کے لئے ۔
مصلح۔
سکنجین ،خشخاش اور عناب ۔
بدل۔
مویز منقے ۔
مقدارخوراک۔
بطور غذ احسب ہضم۔۔۔۔بطور دواء دس گرام تک۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
ککروندہ’’ککڑ چھڈی‘‘
Dog Bush

عربی میں کمافیطوس ہندی میں ککروندہ دکن میں جنگلی کاسنی پنجابی میں ککڑ چھڈی بنگلہ میں ککرومتا اور انگریزی میں ڈاگ بش کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ککروندہ کاپودا دوفٹ تک بلند ہوتاہے۔اور اس پر کانٹے نہیں ہوتے ۔اس کا پودا کافور تلسی کی طرح کا ہوتاہے۔پتے کاسنی کے پتوں کی طرح سفیدروئیں دار ہوتے ہیں ۔پھول زردرنگ کے چھوٹے ماہ اپریل میں کھلتے ہیں پتوں تنے اور شاخوں پر سفید روں ہوتاہے۔اس پودے سے غیر مرغوب خاص قسم کی تیز بو پھولوں اور پتوں کو مسل کر سونگھاجائے تو محسوس ہوتی ہے۔
یاد رکھیں ۔
بہت سے لوگ جھاڑی نماپیڑ جسکے ساتھ سفیدی مائل سرخ پھل لگتے ہیں اور انکے پھولوں کااچار ڈالاجاتاہے اسکو ککروندہ سمجھ لیتے ہیں جوکہ غلط ہے اور دکنی نام جنگلی کاسنی کی وجہ سے بعض لوگ اسکو جنگلی کاسنی سمجھ لیتے ہیں یہ بھی غلط ہے۔
مقام پیدائش۔
نمناک زمین میں برسات کے موسم میں پاکستان میں پنجاب اور ہندوستان میں پنجاب دہلی میں کے کھنڈروں اور قبرستانوں میں بکثرت خودرو ہوتاہے۔
مزاج۔۔۔درجہ دوم۔۔
افعال ۔
محلل اورام قاتل کرم شکم ملین طبع بواسی وبادی تریاق پاگل کتے کے کاٹنے کا حابس الدم ہے ۔
استعمال۔(بیرونی)
اسکے پتوں کا پانی نچوڑ کر آنکھ میں باربارٹپکانے سے آشوب چشم دورہوجاتاہے۔ بچوں کی مقعد میں اس کا پانی ٹپکانے سے چرنے مرجاتے ہیں ورموں کوتحلیل کرنے کیلئے اسکے پتوں کو گھی سے چرب کرنے کے بعدنیم گرم باندھتے ہیں بواسری مسوں پراس کے پتوں کا پانی نچوڑ کر طلاء کرتے ہیں ۔
استعمال اندرونی۔
اسکی جڑ کو گھس کر یا دودھ میں پیس کر پلانے سے قے ہوکر پاگل کتے کا زہر دورہوجاتاہیے ا س کے پتوں کاپانی نکال کر دینا استسقاء بواسیر اورکرم شکم کو ہلاک کرکے آرام دیتاہے۔ککر وندہ کا عصارہ اور گیرو ملاکر گولیاں بنالیں ۔یہ گولیاں خونی و بادی بواسیر کیلئے مفیدہے یا عصارہ ککر وندہ اور مرچ شیاہ ملاکر گولیاں بنالیں ۔یہ بھی خونی و بادی بواسیر کیلئے مفیدہے۔اس کے پتوں کا رس نکال کے شہد ملاکر پیاجائے تو ہر قسم کے خون کے سیلان نزف الدم کژت حیض میں مفیدہے۔
گیندے کے پتے اورککروندہ کے پتے لے کر ان کا رس نکال کر پینے سے بواسیر خونی و بادی کے علاوہ بخار کوبھی دور کرتی ہے۔
نفع خاص۔
بواسیر خونی و بادی۔۔
مضر۔
پھیپھڑے و حلق کیلئے ۔
بدل۔
نامعلوم۔
مصلح۔
مرچ سیاہ اور شہد۔
نوٹ۔
اس کا ایکسٹریکٹ تمدد کو کم کر دیتاہے۔
مقدارخوراک۔
پتوں کا پانی ۔۔۔ایک سے سوا تولہ تک۔

No comments:

Post a Comment