WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

10.3.16

ہڑجوڑ. ہڑتال گئودنتی. ہفت برگ. مازیون

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
ہڑتال گئودنتی ‘زرنیخ ‘گؤدنتی‘کشتہ گاؤنتی ۔
سفید ہڑتال کو گؤدنتی کہتے ہیں یہ چمک دار ٹکڑوں یا ڈلیوں کی شکل میں سفید رنگ کی ہوتی ہے۔اسکو مختلف دواؤں میں کشتہ بناکر مختلف امراض کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ سوم۔
افعال۔
دافع امراض بلغمی دافع حمیات جملہ اقسام منفث بلغم ،قابض حابس الدم۔۔
استعمال۔
کشتہ گؤدنتی کو ہرقسم کے بخارخصوصاًموسمی بخاروں میں بکثر ت سے استعمال کیاجاتاہے۔خصوصاً بکائین میں تیار شدہ کشتہ موسمی بخاروں میں بہت مفیدہے۔
امراض بلغمی مثلاًسرجہ کھانسی ضیق النفس وجع المفاصل پرسوت کے بخار میں بھی مستعمل ہے اور سل دق میں بھی کھلایاجاتاہے۔ہڑتال گؤدنتی کا کشتہ اسگندھ میں تیارکیاہوا وجع المفاصل اور فرہبی کے ازالہ کیلئے مفیدہے۔قابض و حابس الدم ہونے کی وجہ سے اسہال اور جریان خون کو بند کرتاہے۔
نفع خاص۔
دافع حمیات۔
مقدارخوراک۔
ایک رتی تک۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
ہڑجوڑ(ہڈجوڑ)
Vitis Quadrangular

دیگرنام۔
بنگلہ میں ہاؤ بھنگا ہورجوڑا گجراتی میں چووباری تیلیگو میں نیروسنسکرت میں استھی ستہاری اور انگریزی میں وائی ٹس کو آڈرسنیگولرکہتے ہیں ۔

اس پودے کا قدسرخ مرچ کے پودے کے برابر پتے لمبے نوک دار جبکہ تنا چارپہلوہوتاہے اس پر پانچ چھ انگلی لمبی پوریاں ہوتی ہیں ۔ایک پوری زمین میں لگا دینے سے یہ اگنے لگتاہے۔اس کے پھول سفید یا گلابی رنگ کے پھل سرخ سرسوں کے دانوں کے برابر اور ہر پھل میں سرخ بیج ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔
افعال واستعمال۔
اس کی جڑ کھلانے اور لگانے سے ٹوٹی ہوئی ہڈی جلد جڑ جاتی ہے۔کانوں سے پیپ بہنے پر اس کی تازہ کونپلوں کا رس کانوں میں ٹپکانے سے فائدہ ہوتاہے۔کانوں سے پیپ بہنے پر اسکی تازہ کونپلوں کا رس کانوں میں ٹپکانے سے فائدہ ہوتاہے۔یہ پودا چرپرا اور تیز ہونے کی وجہ سے گلے میں جلن سی پیداکرتاہے۔اس لئے ابال کر یا گھی میں بھون کر کھلایاجاتاہے۔
مقدارخوراک۔
دو گرام یاماشے ۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
مازیون’’(عربی میں )ہفت برگ
Mezereon
ماہیت۔
ایک شیردار نبات ہے جس کے پتے چھوٹے اور زرد رنگ کے ہوتے ہیں بعض اطباء جس چیز کو ہندوستان کی پھیکی کہتے ہیں ۔وہ یہی ہے کہ اس کی سیاہ قسم بڑی اور غیر مستعمل ہے جبکہ بطوردواسفید قسم قابل استعمال ہے مگرمضرت سے خالی نہیں ۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ سوم۔
افعال و استعمال۔
جالی ،مدربول ،اورمسہل قوی ہے۔پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کیلئے اس کے پتے چھ رتی کی مقدار میں چودہ تولہ پانی میں جوش دیں ۔جب تہائی رہ جائے تو چھان کر پئیں تمام کدو دانے اور کیچوے سے نکل جائیں گے ۔استسقاء لحمی و آبی کو مفیدہے۔
خاص بات۔
اس کا استعمال اب نہیں ہوتا کیونکہ اس کا دودھ سم قاتل اور قے آور ہے۔جس کی اصلاح ممکن نہیں باقی اجزاء غیر سمی ہیں ۔

No comments:

Post a Comment