WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

5.3.16

کیکرکا گوند. کیکڑا. سرطان نہری. کیلہ. کیلا

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کیکرکا گوند’’ببول کا گوند‘‘صمغ عربی
Acacia Gum,Gum Arabic

عربی صمغ عربی ،اردو میں ببول کا گوند ہندی میں بھمبری گوند ،ملتانی میں چیڑھ سندھی میں ببر جوکھویز بنگلہ میں بابویرگن اور انگریزی میں ریکے شیاگم کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ککرکے درخت کے تنے اور شاخوں پر سرخی یا سفیدی مائل گوندنکلتی ہے۔یہ گوندبھی اپنے آپ کو اور کبھی تنے پر کاٹنے سے نکلتی ہے اس کو گرمیوں میں اکٹھا کرلیاجاتاہے۔یہ مختلف حجم کو گول گول دانے یا ڈالیاں ہوتی ہیں ۔جو آسانی سے ٹوٹ جاتی ہیں ۔اس میں کسی قسم کی بو نہیں آتی ہے۔اس کا ذائقہ پھیکا لعاب دار ہوتاہے۔خالص صمغ عربی پانی میں حل ہوجاتی ہے۔
مزاج۔
گرمی سردی میں معتدل خشک درجہ دوم ۔
افعال۔
قابض ،مجفف 
استعمال۔
اس کے لعاب میں ادویہ کو گوندھ کرگولیاں یا قرص بنائے جاتے ہیں سینہ اور حلق خشونت زخم پھیپھڑا سل اور پیچش یا اسہا ل میں استعمال کیاجاتاہے ۔جریان منی سیلان الرحم دموی اسہال اور جریان خون میں بکثرت مستعمل ہے اور مقوی معدہ ہے اس بعض مٹھائیوں میں بھی استعمال کیاجاتاہے۔
نفع خاص۔
جریان حابس الدم ۔۔۔
مضر۔
قابض 
مصلح۔
کتیرا ،ملینات،
بدل۔
کتیرا۔
مقدارخوراک۔
ایک سے تین گرام یا ماشے تک۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کیکڑا’’سرطان نہری ‘‘
Crab

عربی میں سرطان نہری فارسی میں خرچنگ سندھی میں ٹیٹی ٹور انگریزی میں کریب ہندی میں کیکڑا جبکہ لاطینی میں کینسر کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
سرطان ایک دریائی جانور ہے۔اسکے دو جبڑے چنگل ناخن دانت اور سخت پوست ہوتاہے۔اس کا سراور دم نہیں ہوتاہے۔آنکھیں شانوں پر اور منہ سینہ پر ہوتاہے۔جبڑے دونوں طرف سے چرے ہوئے اور اٹھ پاؤں ہوتے ہیں ۔سرطان نرومادہ دو قسم کا ہوتاہے۔مادہ بطوردواًبہترسمجھی جاتی ہے۔مادہ کی پہچان یہ ہے کہ اس کی پشت میں سوئی چھونے سے لیسدار رطوبت خارج کرتی ہے۔
مزاج۔
سرد تر۔۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
محلل اورام حار ،جالی ،دافع سل ودق ،حابس،نفث الدم و نفث المعدہ تریاق گزیدگی سگ عقرب و دیگر حیوانات گزیدہ ۔۔۔۔
استعمال۔
جالی ہونے کی وجہ سے جلد کے داغ دھبوں پرملتے ہیں زہریلے جانوروں کے کاٹنے میں مشروباًضماداًمفید ہے ۔خاکسترسرطان کو بہق و کلف پر طلاء کیاجاتاہے۔
عموماًسرطان محرق سل ودق نفث الدم اورنفث المعدہ کیلئے استعمال کیاجاتاہے۔اور ان امراض میں اس سے فائدہ عظیم حاصل ہوتاہے۔علاوہ ازیں گرم و خشک کھانسی خشونت سینہ خشکی اعضاء اور لاغری مفرطہ میں گرم مزاجوں کو دیاجاتاہے۔اس کے گوشت کا شوربہ مریضان سل ودق کوبجائے نانخورش استعمال کرایاجاتاہے ۔یہ مفید مرض ہونے کی علاوہ کیثرالقدا ہے اگرچہ عسرالہضم ہے مگر تفتیت سنگ کیلئے بھی یہ شوربہ مفیدہے۔باہ کیلئےلاثانی دواء ہے۔
سرطان محرقہ سوختہ کرنے سے پہلے سرطان کو پکڑ کر اس کی ٹانگیں اور پیٹ کی آلایش کو دور کریں ۔بعد ازاں خاکسترچوب انگور اور نمک سے یامحض نمک سے دھو کر ایک مٹی کے کوزے میں بند کرکے گل حکمت کریں اور خشک ہونے کے بعد گرم تنورمیں رکھیں اور چار پہر کے بعد نکال کر کام میں لائیں ۔
نفع خاص۔
نافع دق و سل۔
مضر۔
مثانہ کو۔
مصلح۔
گل مختوم۔
مقدارخوراک۔
سرطان سوختہ ۔ایک سے تین گرام۔
مشہورمرکب۔
قرص سے سرطان کافوری کے نام سے مشہور ہیں ۔سل و دق و کھانسی میں مستعمل ہے۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
کیلہ ‘کیلا
Bnanana

دیگرنام۔
عربی میں موز ،بنگالی میں کلہ تامل میں کڈالی سندھی میں کیلو اور انگریزی میں بناناکہتے ہیں ۔
ماہیت۔ 
مشہورعام پھل ہے جوکہ کھانے میں نہایت لذیذاور شیریں ہوتاہے۔اس کارنگ باہر سے سبز یا زرد اور اندرسے سفیدہوتاہے۔
مزاج۔
گرمی سردی میں معتدل اور دوسرے درجہ میں تر ہے۔
افعال و استعمال۔
کیلابطور پھل بکثرت کھایاجاتاہے۔کیلاملین اور زود ہضم لیکن نفاخ ہے اور بدن کو کافی غذا بخشا اور فربہ بناتاہے۔قوت باہ کو قوی کرتاہے۔یہ منفث بلغم ہے لہذا خشک کھانسی اور سینہ و حلق کی خشونت کو زائل کرتاہے۔پختہ نہار منہ کھاناآنتوں پر ملین تاثیر رکھتاہے۔لیکن خام کیلاقابض اور دیر ہضم ہے اس کے تنے اور پھولوں کا پانی حابس الدم ہے اس کی جڑ کا پانی سہاگہ بریان اور قلمی شورہ ملا کر حبس بول میں گھی اور شکر ملاکر سوزاک میں دیاجاتاہے۔اس کے پھولوں کا رس دہی کے ہمراہ کثرت حیض میں کھلاتے ہیں اور ذیابیطس میں پھولوں کو پکاکرکھاتے ہیں 
بیرونی استعمال۔
قوت جلاکی وجہ سے سرکہ اور آب لیموں کے ہمراہ طلاء کرنے سے کھجلی گنج اور چرب و حکمہ کو نفع بخشتاہے۔آگ سے جلے ہوئے عضو پر لگانے سوزش درد کو تسکین دیتا اور آبلے نہیں پڑنے دیتاہے۔
نفع خاص۔
مسمن بدن حابس بطن ۔
مضر۔
نفاخ۔
مصلح۔
زنجیل الائچی خرد۔
بدل۔
شکر قند۔

No comments:

Post a Comment