WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

5.3.16

موٹھ. ماش ہندی. موچرس . سنبھل کی گوند. موصلی سفید

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
موٹھ’’ماش ہندی ‘‘
Phaccolus

دیگرنام۔
ہندی میں راج ماش ،فارسی میں ماش ہندی ،بنگلہ میں بن مونگ گجراتی میں مٹھ مرہٹی میں مٹکیااور انگریزی میں فے کولس کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
مونگ کی طرح کا ایک مشہور غلہ ہے۔اس کا دانہ مونگ کے ہم شکل ہوتاہے۔اس کی دال پکا کر کھائی جاتی ہے۔اس کی بیل پھلتی ہے۔اس کے پتے اڑو کے پتوں سے چھوٹے ہوتے ہیں جنگلی موٹھ کو بانگرموٹھ کہتے ہیں اس کا رنگ سرخی مائل اور ذائقہ پھیکا ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
پاکستان اور ہندوستان میں فصل خریف میں پیدا ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم ایک خشک درجہ دوم۔
افعال و استعمال ۔

زیادہ تر اس کی دال پکاکر کھائی جاتی ہے جوکہ زود ہضم مگر اس کے ساتھ قابض اور پیٹ میں قراقر پیداکرتاہے۔خون صاف کرتاہے سرد بلغمی امراض مثلاًاستسقاء میں اس کا استعمال مفید بتایاگیاہے عام بخار میں اس کی جڑ کا پانی مفیدہے۔مگر بغیر گھی کے اس کی جڑ نشہ لاتی ہے۔ورم کو تحلیل کرتی ہے۔موٹھ کی دال پھاگن اور چیت میں کھانامفیدہے۔
نفع خاص۔
حابس 
مضر۔
مولد ریاح ۔
مصلح۔
روغنیات و گرم مصالحہ ۔
بدل ۔
ماش کی دال ۔
ضروری اجزاء۔
اس میں پروٹین تیس فیصد کاربوہائیڈریٹ 56فیصد ہوتے ہیں ۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
موچرس ’’سنبھل کی گوند‘‘
Silk Cotton tree Gum

ماہیت۔
سنبھل درخت کی گوند ہے جب پہلے نکلتی ہے تو سفید گاڑھی اور لیس دار ہوتی ہے۔لیکن خشک ہوکر سرخ رنگ کے گول کھوکھلے ٹکڑوں کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔اور یہ ٹکڑے آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں ۔اس کے درخت کی ماہیت سنبھل میں دیکھیں ۔گوند کا ذائقہ کسیلا 
اورلیس دار ہوتاہے۔
مزاج سرد خشک درجہ سوم۔
افعال۔
قابض ،مجفف حابس الدم ممسک سیلان الرحم ،مغلظ منی ۔
استعمال۔
مذکوراہ افعال کی وجہ سے اس کو تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ حابس اسہال جریان و رقت سلسل البول کثرت حیض اور سیلان الرحم میں سفوفات یا معاجین میں شامل کرتے ہیں قابض ہونے کے باعث استحکام دندان کی غرض سے سنونات میں شامل کرتے ہیں جوش دہن جوکہ پارہ کی وجہ سے ہو۔اس کے جوشاندے سے مضمضہ کراتے ہیں ۔
اس کا منجن دانتوں کو مضبوط کرتاہے اس کا لتہ ترکرکے رکھتا رطوبت رحم کو خشک کرتاہے۔
نفع خاص۔
ممسک و مغلظ منی حابص سیلان الرحم ۔
مضر۔
دہر ہضم ،نفاخ۔
مصلح۔
گرم مصالحہ جات دار چینی۔
مقدار خوراک۔
تین سے پانچ گرام ۔
(مشہور مرکب)معجون موچرس 
یہ معجون رطوبات رحم کو خشک کرتی ہے یعنی لیکوریا میں کثرت سے استعمال ہونے والی دواہے۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام تک۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
موصلی سفید
Arundinaceum
فارسی میں موصلی سفید بنگالی میں سادا موصلی گجراتی میں دھولی موصلی اور سنسکرت میں شویت موصلی کہتے ہیں ۔ 
ماہیت۔
موصلی سفید کا پودا ڈیڈھ دو فٹ اونچا ہوتاہے جو موسم برسات میں پہاڑوں کی ڈھلانوں پر خودرو پیداہوتاہے۔پتے کھجور کے پتوں کی طرح نوک دار ،زردی مائل سبز جن کا ذائقہ قدرے میٹھا کھٹا اور تھوڑا چکناہوتاہے۔ساون بھادوں میں پودے کے درمیان سے گھیکوار کی طرح پتہ نکالتاہے پھول مجزی جس میں چھ پنکھڑیاں ہوتی ہیں ۔پھل چھوٹی الائچی کے برابر ہوتاہے موصلی کی جڑ تین سے پانچ انچ لمبی نکلتی ہے۔ہر پودے کے نیچے چھ سات موصلیاں ہوتی ہیں جو شکن دار سفید ہوتی ہے اوران کا مزہ پھیکا لعاب دار ہوتاہے ان جڑوں کو بھادوں کے آخر میں اکھاڑ لیاجاتاہے۔ 
مقام پیدائش۔
کشمیر ،کوہ مری ،ڈلہوزی ،شملہ چکروتہ کے علاوہ ست پڑا کوہ ارولی اور پربت بندھیا چل وغیرہ پر پیداکرتی ہے۔
اقسام ۔
موصلی کی ایک قسم اور ہے جو بہت چھوٹی ہوتی ہے اس کو موصلی دکھنی کہتے ہیں اور تیسری موصلی سیاہ ہے۔
مزاج۔
گرم ایک خشک درجہ دوم۔
افعال ۔
مقوی باہ ،مولد منی مغلظ منی۔
استعمال ۔
موصلی بدن کو مضبوط بناتی ہے۔باہ کو حرکت دیتی ہے۔منی کو گاڑھا اور زیادہ کرتی ہے موصلی کا سفوف ہم وزن شکر کے ہمراہ بناکر ضعف اور باہ اور جریان میں کھلانا بے حد مفیدو مجرب و مشہور ہے۔علاوہ ازیں مقوی باہ اور دافع جریان یا مغلظ معاجین اورسفوفات کا اہم ترین جزو ہے۔ثعلب مصری کی عمدہ قائم مقام ہے۔
نفع خاص۔
مقوی باہ و مغلظ ۔
مصلح۔
شکر بدل ۔
ایک قسم دوسری قسم کا بدل ہے۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات گرام ۔
مشہور مرکب۔
سفو ف سیلان الرحم معجون مقوی رحم ۔

No comments:

Post a Comment