Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
کویل
Indian Mazereyum
لاطینی میں ۔
Clitora Ternatia
دیگرنام۔
ہندی میں سفید کویل یانیلی کویل بنگالی میں ایراجتایاوشوکرانتا،گجراتی میں گرنی سنسکرت میں آسپھوتا،انگریزی میں انڈین میز یری یم اور لاطینی میں کلی ٹورائر نے شیاکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
یہ خوبصورت بیل درختوں اور دیواروں پر چڑھتی ہوتی ہے ۔اس کے پتے چھوٹے اور گول ہوتے ہیں اور اس میں مڑ جیسی پھلی لگتی ہے ۔پتے کھردرے ہوتے ہیں ۔نیلی کویل کو پھول نیلا اور سفید کویل کا پھول سفید ہوتاہے۔اس کی جڑ اور بیج دواًء مستعمل ہے۔
مقام پیدائش۔
مالابار اور مشرقی بنگال کے گھروں اور باغات میں عام پایاجاتاہے۔
مزاج۔
نامعلوم۔
افعال و استعمال۔
اس کے بیجوں سفوف قوی مسہل ہے اور اسکی تاثیر جلاپہ کی مانند ہوتی ہے۔اس کو عام طور پر وئید سفوف سونٹھ اور کریم آف ٹارٹار کے ہمراہ استسقاء ذقی اور جگروتلی بڑھ جانے وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں ۔
مقدارخوراک۔
دو سے چار گرام یا ماشے ۔

کھپرپا’’سنگ بصری ‘‘کھرپاZine Ore
دیگرنام۔
عربی میں حجرالکحل فارسی میں سنگ بصری بنگلہ میں کھاپر سنسکرت میں تھتک اور انگریزی میں زنک اور کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
خاکستری رنگ کے بے ڈول جلی ہوئی اینٹ کی طرح کے ٹکڑے ہیں جو سیسہ کی کان کی مٹی پتھروں سے سیسہ اور تانبا کا علیحدہ کرتے وقت بھٹی کے دور رکشن میں دھوئیں کے جم جانے سے بن جاتاہے اس کا رنگ خاکستری جبکہ ذائقہ قدرے شور ہوتاہے۔
مزاج۔
سرد ایک۔۔۔خشک درجہ دوم۔
افعال۔
مقوی چشم ،مجفف قروح قابض و مقوی معدہ۔
استعمال۔
سنگ بصری کو مغسول کرنے کے بعد استعمال کرتے ہیں یہ زیادہ تر سرمہ اور شیافوں میں ڈالاجاتاہے جوکہ بصارت کو تقویت دینے اور آنکھ کے زخم کو خشک کرنے کیلئے استعما ل کیاجاتاہے۔علاوہ ازیں مجفف ہونے کے باعث ہر قسم کے زخموں میں بطور زرورد یا مرہم مستعمل ہے قابض و مقوی معدہ ہونے کی وجہ سے سنگرہنی میں اکلاًاستعمال کیاجاتاہے۔مجفف ہونے کی وجہ سے سل دق نفث الدم میں مفیدہے۔
مقدارخوراک۔
ایک سے دو گرام۔

تمر‘کھجور ’’خرمائے ہندی ‘‘رطب ہندی
Date
دیگرنام۔
Date
دیگرنام۔
عربی میں رطب ہندی فارسی میں خرمائے ہندی سندھی میں کتل بنگلہ میں کھجور مرہٹی میں شندی ملتانی یا سرائیکی میں پنڈ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
مشہور پھل ہے مگر عراقی کھجور دنیا میں بہترین سمجھی جاتی ہے۔اس کی مکمل ماہیت خرما میں دیکھیں ۔
مقام پیدائش۔
عرب عراق پاکستان میں صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب میں زیادہ رحیم یارخان سے ملتان تک اس کے علاوہ ہندوستان ایران اور مصر میں بکثرت ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم درجہ دوم تر درجہ اول۔
افعال و استعمال۔
کیثر القدا ،مولد خون اور ہاضم ہے۔معدہ وجگر اور باہ کوقوت بخشتی ہے باردمزاجوں کے واسطے خوب موافق ہے ۔بدن کو فربہ کرتی ہے۔لقوہ اور فالج میں مفیدہے۔اسکی گٹھلی دستوں کو بند کرتی ہے۔جلی ہوئی خون بہنے کو بند کرتی ہے۔اور زخمون کو صاف کرتی ہے۔اور اس کا منجن دانتوں کو جلادیتاہے۔کھجور کے درخت تازہ رس سل و دق کے مریضوں کو استعمال کراتے ہیں ۔
مصلح۔
سرکہ۔
ادارہ تحقیات طبیہ آل پاکستان طبی کانفرنس لاہور نے ایک کتاب مجریات کے نام سے شائع کی تھی جس میں اسپرین کا بدل کانام سے نسخہ لکھا ہے۔کہ کھجور کی گٹھلی کوگزیٹ کی آگ دےکے سفید برآمد کرکے پیس کر رکھیں ۔
چارتی سے ایک سے ایک ماشہ تک گرم دودھ کے ساتھ تپ محرقہ مخدر اور دافع درد ہے۔اسپرین کے تما م فوائد اس میں موجود ہیں ۔جیساکہ آج کل اسپرین کوبخار درد کے علاوہ کم مقدار میں دل کے مریضوں کو کھلاتے ہیں اس سے خون پتلارہتاہے۔جس سے انسان دل کے امراض کے علاوہ فالج وغیرہ سے محفوظ رہتاہے۔کیونکہ مذکورہ نسخہ بےضرر ہے وہی استعمال کریں۔
طب نبوی ﷺ اور کھجور
حضرت انس بن مالکؓ روایت فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا۔۔۔رات کا کھانا ضرور کھاؤ خواہ تمہیں کھجور کی ایک مٹھی میسرہو کیونکہ رات کا کھانا ترک کرنے بڑھاپا طاری ہوجاتاہے۔
حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا اس عظیم کھجور اور عجوہ میں ہربیماری سے شفا ہے۔اگر اسے نہار منہ کھایاجائے تو یہ زہروں سے تریاق ہے۔
حضرت ابوہریرہؓ فرماتے ہیں کہ حضورنبی کریم ﷺ نے فرمایاکھجور کھانے سے قولنج نہیں ہوتا۔
حضرت عباسؑ روایت فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا ۔۔صبح رسول اللہ ﷺ تشریف لائے ۔انہوں نے اپنا ہاتھ میرے کندھوں کے درمیان رکھا تو ہاتھ کی ٹھنڈک میری ساری چھاتی میں پھیل گئی ۔پھر فرمایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے۔اسے حادث بن کلدہ کے پاس لے جاؤ جو ثقیف میں مطب کرتاہے طبیب کو چاہیے کہ وہ مدینہ کی سات عجوہ کھجوریں گھٹلیوں سمیت کوٹ کر اسے کھلائے ۔
حضرت ابوہریرہؓ روایت فرماتے ہیں کی نبی کریم ﷺنے فرمایا۔۔۔میرے نزدیک عورتوں کے حیض کی کثرت کیلئے کھجور سے بہتر اور مریض کیلئے شہد سے بہتر کوئی دوائی نہیں ہے۔
کیلوری ۔۔حرار ے
ایک اونس کھجور کھانے سے اسی کلوریز حاصل ہوتی ہے۔

No comments:
Post a Comment