WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

10.3.16

ہیرا. ہیراکسیس۔ ہینگ. حلتیت

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
ہیرا
Diamond
دیگرنام۔
عربی اور فارسی میں الماس انگریزی میں Diamond
ماہیت۔
سخت ترین قیمتی پتھر ہے۔
مزاج۔
سرد خشک ۔۔۔درجہ چہارم۔
افعال و استعمال۔
گلے میں لٹکانے سے دل کو تقویت دیتاہے۔خوف و جھجک دورکرتاہے۔ولادت میں آسانی پیداکرنے میں بے نظیر ہے۔پاس رکھنے سے دشمنوں پر غلبہ رہتاہے۔انگوٹھی میں اس کانگینہ مرگی کیلئے مفیدہے۔
کشتہ ہیرایاکشتہ الماس۔
اس کا کشتہ اعضائے رئیسہ اور باہ کی تقویت کے لئے کھلایاجاتاہے۔
احتیاط۔
ہیرے کی کنی مقطع اور اکال شدید ہونے کی وجہ سے معدہ و آمعاء میں زخم ڈال کر ہلاک کردیتی ہے۔
مقدارخوراک۔
کشتہ ہیرا ایک سے دو چاول تک۔
خاص۔
اکثر لوگ اس کے قیمتی اور نایاب ہونے کی وجہ سے لڑکے اور لڑکیوں کے نام یانام کاحصہ الماس رکھتے ہیں جیسے میں نے اپنے بیٹے کانام مبشر احمد الماس رکھاہے۔۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
ہیراکسیس۔
عربی میں زاج اخفر فارسی میں زاک سبز انگریزی میں Ferrous Sulphateلاطینی میں Ferri Sulphas
ماہیت۔
ہلکے سبزرنگ کی قلمیں ہیں جولوہے کے تاروں کو تیزاب گندھک میں حل کرکے خشک کرنے پر حاصل ہوتی ہے۔یہ رنگ میں زردوسبزی مائل اس کاذائقہ کسیلااوربودارہوتاہے۔
خاص احتیاط ۔
یہ دواء عرصہ تک رکھنے سے آکسی ڈائز ہوکر بھربھری سفیدی مائل ہوجاتی ہے پس اسے استعمال کرنے سے پہلے سفید جماہوا سفوف کھرچ ڈالناچاہیے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ چہارم۔
افعال۔
مجفف ،قابض مقوی خون ،مدرحیض ،قاتل کرم شکم ۔
بیرونی طور۔
حابس نزف الدم۔
استعمال بیرونی۔
مجفف ہونے کی وجہ سے زخموں میں استعمال کرتے ہیں اور چونکہ قابض لہٰذا مسوڑھوں اور دانتوں کو مضبوط ومستحکم کرنے اور ان کے سیلان خون کو روکنے کی غرض سے سنونات میں شامل کرتے ہیں ۔حابس نزف الدم ہونے کے باعث جراحات سے خون روکنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔
استعمال اندرونی۔
مقوی خون ہونے کی وجہ سے قلت الدم میں مستعمل ہے۔مدر حیض ہونے کے باعث احتباس اور عسرالطمت میں دیگرادویہ کے ہمراہ اس کی گولیاں بناکر کھلائی جاتی ہیں ۔قاتل کرم شکم ہونے کے باعث ہر قسم کے کرم شکم خصوصاًحب القرع کو ہلاک کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن چونکہ اس کے اندر سمیت ہے لہذا اندرونی طورپر بااحتیاط استعمال کرناچاہیے۔
نفع خاص۔
مخرج کرم شکم ،مقوی مسوڑھ ۔
مضر۔
زہر ہے۔
مصلح۔
شہد ،خالص،روغنیات۔
مقدارخوراک۔
نصف رتی سے دورتی تک۔۔
ذاتی مجرب۔
ہیراکسیس کو مدبر کرکے سیلان الرحم کیلئے استعمال کرتاہوں کہ انتہائی مفید اور موثر ہے۔

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
ہینگ ’’حلتیت‘‘
Asafoetida
عربی میں حلتیت فارسی میں انگورہ ،گجراتی میں ہنگرا تیلگو میں رنگوا اور انگریزی میں ایسافی کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
درخت انجدان کے تنے کا رس ہے جو ڈلیوں کی شکل میں گہرے زرد رنگ کا ہوتاہے۔اس کی بو تیز لہسن کی طرح اور مزہ تلخ و خراب ہوتاہے۔
پہچان ۔
اصلی ہینگ کو پانی میں حل کریں توزردی مائل سفید رنگ کا ایملشن بن جاتاہے۔اس میں الکلی شامل کرنے پر اس کا رنگ سبزی مائل زرد ہوجاتاہے۔اگر اصلی ہینگ کا ٹکڑا لے کر سلائی سے آگ لگائیں تو موم کی طرح جلنے لگتاہے۔اصلی ہینگ کی تازہ ٹوٹی ہوئی سطح پر تیزاب لگائیں تو تھوڑی دیرکیلئے اس کا رنگ سبز ہوجاتاہے۔
اقسام ۔
اسکی بہترین قسم ہیرا ہینگ ہے جو فیرولاقسم کے ایک پودے انجدان سفید سے حاصل ہوتی ہے۔ہینگ کی ایک قسم ہینگرہ یا قندھاری ہینگ کہلاتی ہے۔جو الکحل میں حل ہونے کی خاصیت رکھتی ہے۔اور جدید طب میں ٹنکچر سازی کیلئے مناسب ہے اس لئے مغربی مارکیٹ میں اسکی زیادہ مانگ ہے۔
پاکستان اور ہندوستان میں قندھاری ہنگ کو گٹھیاقسم سمجھاجاتاہے کیونکہ اس کا استعمال بطور سالہ کیاجاتاہے زیادہ بودار ہونے کی وجہ سے ہیرا ہینگ کو زیادہ پسندکیاجاتاہے۔
نوٹ۔
درخت انجدان کی مکمل ماہیت انجدان میں دیکھیں ۔
مزاج۔
گرم درجہ چہارم ۔۔۔خشک درجہ سوم۔
افعال۔
کاسرریاح دافع ،تشنج دافع تعفن ،مخرج بلغم ،مدربول و حیض ،محمر جلد۔
استعمال۔
حلتیت کو کاسرریاح ہونے کی وجہ سے نفخ شکم کے تحلیل کرنے کیلئے کھلاتے ہیں اور حقنہ کرتے ہیں دافع تشنج ہونے کے باعث تشنجی امراض خصوصاً اختناق الرحم میں مستعمل ہے۔حلتیت اعضاء کے اندر تحریک ہونے کے باعث تشنجی امراض خصوصاًاختناق الرحم میں مستعمل ہیں ۔حلتیت اعضاء کے اندرتحریک پیداکرتی ہے۔لہذا انتشارکوقوی کرنے کی وجہ سے مقوی باہ بھی ہے ۔مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے سرمہ اور ضیق النفس میں استعمال کیاجاتاہے۔محرک اعصاب ہونے کی وجہ سے اعصابی امراض مرگی فالج لقوہ رعشہ خدر میں استعمال کراتے ہیں ۔
حلتیت جگرطحال اورمعدہ کے امراض میں مفیدہے۔ہاضم طعام ہے۔بھوک خوب لگاتاہے۔
خاص احتیاط۔
اس کوبریاں کرکے استعمال کیاجاتاہے۔تاکہ قے نہ لائے بغیر بھنی ہوئی حلتیت غشیان پیداکرتی ہے۔
بیرونی استعمال۔
حلتیت کا گھروں میں رکھنا وبائی امراض سے بچاتاہے ۔جاذب خون ہونے کی وجہ سے اس کالیپ ہمراہ روغن چوٹ کو مفیدہے۔محمر جلد یعنی جاذب خون ہونی کے باعث اس کو عضو مخصوص کے طلاؤں میں استعمال کرتے ہیں ۔جس سے انتشار قوی ہوجاتاہے۔
نفع خاص۔
کاسرریاح ،مخرج بلغم ،
مضر۔
غشیان پیداکرتی ہے۔
مصلح۔
کیترا،صندل انیسوں ۔۔۔بے بدل ہے۔
مقدارخوراک۔
چاررتی سے ایک ماشہ ۔
مشہورمرکب۔
حب حلتیت۔

No comments:

Post a Comment