WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

6.3.16

نشاستہ۔ نعناع۔ پودینہ فلفلی۔ نفط

Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
نشاستہ
Starch

دیگرنام۔
عربی میں نشایا نشائج فارسی میں آبگوان ،یونانی میں آمولوں انگریزی میں سٹارچ اور لاطینی میں Amylumکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
مشہور عام چیز ہے۔جو گہیوں چاول جوار وغیرہ سے تیار کیاجاتاہے۔یہ سفید رنگ کا باریک سفوف ہوتاہے۔اس کو معمولی یا پھیکا ذائقہ ہوتاہے۔
مزاج۔
سرد خشک ۔۔۔درجہ اول۔
استعمال۔
مجفف ہونے کی وجہ سے آنکھ کی ادویات کی اصلاح کرنے اور انکی تیزی کو کم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں آنکھ کے درد جلن اور سوزش میں اس کا لیپ انڈے کی سفید میں حل کرکے لگاتے ہیں جالس اور جاذب و مسکن ہونے کی وجہ سے سوزش جلد جلے ہوئے زخم پر چھڑکتے ہیں چنبل پھوڑے اور پھنسیوں سے جب رطوبت خارج ہورہی تو ان کو خشک کرنے کیلئے لگاتے ہیں نشاستہ کو زخم بستری میں چھڑکتے ہیں ہاتھ پاؤں پھٹنا شقاق جلد میں مکھن میں ملاکر لگانا مفیدہے۔اور یہی نسخہ خارش اور زخموں کو سکون دیتاہے۔
حریرہ۔
ضعف میں عموماًسردیوں میں حریرہ بادام بناکر کھایاجاتاہے۔نشاستہ اس کا اہم ترین جزو ہے۔جو دماغی اور جسمانی طاقت دیتاہے نیزسردیوں میں مختلف طریقوں سے نشاستہ تیارکیاجاتاہے خاص بات یہ ہے کہ ضعف معدہ والوں کیلئے اس کا استعمال مضرہے۔
خاص بات۔
نشاستہ کے ساتھ زعفران ملاکر لیپ کرنا جھائیں کو نافع ہے جوکہ آزمودہ ہے۔
مقدارخوراک۔
چھ سے دس گرام 
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
نعناع ’پودینہ فلفلی ‘‘پیپرمنٹ۔
انگریزی میں Pepermintلاطینی میں متھاپاپرٹیا
نعنع فلفلی ،فارسی میں ہزارپایہ اور انگریزی میں پیپر منٹ کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
نمام اور پودینہ کے مشابہ ایک روئیدگی ہے اس کا تنا چوپہلوسیدھا اور شاخ دارہوتاہے شاخیں ایک دوسرے کے مقابل ہوتی ہیں پتے بیضوی اور کسی قدر رونگٹے دار اور انکے کنارے آری کے طرح دندانے دار ہوتے ہیں ۔پھول بنفشی خوشبودار تیز اور ذائقہ تند ہوتاہے۔اس کا مزہ کالی مرچ کی طرح قدرے تلخ ہوتاہے اور کھانے کے بعدمنہ کافور کی طرح ٹھنڈا ہوجاتاہے۔
مقام پیدائش۔
پاکستان ،ہندوستان ایران ایشیاء،تبت ،شمالی اور یورپ میں بویاجاتاہے اور یہ بہترین ہے ۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ دوم۔
افعال واستعمال۔
اس میں پودینے کی سی گرمی ہے اور نہ ویسی خشکی اس کو جوکے آٹے کے ساتھ پھوڑوں پر لگانے سے فائدہ ہوتاہے۔دودھ کے ساتھ کھانے سے دودھ معدہ میں خراب نہیں ہوتا۔دودھ کی چیزوں کے ساتھ ملائیں تو ان کی مضرت بھی دورہوجاتی ہے۔اس کو پنیرکے ساتھ کھاتے ہیں چونکہ اس میں رطوبت فضیلہ کی وجہ سے ذرا سا نفخ بھی ہے۔اس لئے باہ کو قوت دیتاہے۔عورت کے پستانوں میں دودھ جم جائے تو اس کے لیپ سے تحلیل ہوجاتاہے۔ورم پستان میں بھی مفیدہے۔معدہ کی وجہ سے خفقان ہوتو اس کے استعمال سے زائل ہوجاتاہے۔کھانا ہضم کرتااور ہچکی بندکرتاہے۔
مصلح۔
شہد ،اجمود ،بہیدانہ۔
بدل۔
پودینہ،دوچندصعتر۔۔
مقدارخوراک۔
خام سات گرام جوہر ۔۔۔قلیل مقدارمیں ۔
مشہور مرکب۔
شربت پیپرمنٹ امرت دھارا۔ 
Copy Rights @DMAC 2016
 www.sayhat.net
نفط
عربی میں زیت الجبل انگریزی میں Rock Oilکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
ایک بدبع دار روغن ہے جو کنوؤں سے پانی کی طرح نکلتاہے۔اس کارنگ سفیدہ وسیاہ اور ذائقہ تلخ و بدبودار ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
مسام کے سدے کھولتا اور پیٹ کے کیڑوں کو مارتاہے اس کا لیپ محلل ریاح ہے فالج لقوہ اور خدر کیلئے بطور مالش اور کھلانا نافع ہے۔اس میں کپڑا تر کیاہو رکھناحیض کو جاری کرتاہے۔سرد بیماریوں کو مفید ہے۔
مقدارخوراک۔
دو گرام 

No comments:

Post a Comment