Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
کھیرا
Cucumber
دیگرنام۔
عربی میں فثافارسی میں خیارو بادرنگ سندھی میں بادرنگ بنگالی میں سنساگجراتی میں تانسل سنسکرت میں ترپس اور انگریزی میں کوکم برکہتے ہیں ۔
ماہیت۔

مشہور پھل ہے پاکستان اور ہندوستان کے کھیرے کی جلد موٹی اور دانے دارہوتی ہے۔اس کا رنگ گہراسبز چمک سے محروم ہوتاہے۔اس کا پودا ایک رینگینے والی بیل ہوتی ہے ہمالیہ کے دامن سے لے کر کماؤں کی وادیوں تک کھیرے کی جنگلی قسمیں بھی پائی جاتی ہے کہاجاتاہے کہ کھیرا اور ککڑی موسم گرم کی سبزیاں ہیں اور ان کو پکتے وقت گرمی چاہیے مگر کچھ ایسی صورتیں پیداہوگئی ہیں کہ اکثر ممالک میں یہ پورے سال ملتاہے۔یہ بھی یاد رکھیں کہ کھیرا اور ککڑی الگ الگ پھل ہیں ۔
اور پاکستان و ہندوستان میں شکل اور ذائقہ کے لحاظ سے کھیرا اور ککڑی دو مختلف چیزیں ہیں کیونکہ کھیرا ککڑی سے موٹا اور لمبائی میں چھوٹا ہوتاہے جبکہ پاکستان میں بھی تقریباًسال بھر کھیرا ملتاہے۔
مزاج۔
سرد تر درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
کھیرے کو چھیل کر نمک کے ہمراہ کھاتے ہیں یہ خون اور صفراء کی حدت کو دور کرتاہے اور پیشاب بکثرت لاتاہے ۔یرقان جوش خون کے بخاروں اور سوزش بول میں مفیدہے۔دردسرحار میں کھیرے کاسونگھنااور اسکے چھلکوں کو پیشانی پر رکھنا درد کو تسکین دیتاہے۔اور نیند لاتاہے ۔کھیرا خفقان حار کیلئے بھی مفید بیان کیاجاتاہے۔اس کا بھلبھلایاہوا پانی تپ صفراوی اورخونی و بلغمی کو مفیدہے۔شدید بخاروں میں اس کی قاش سے تلوؤں کی مالش کی جاتی ہے۔پیشاب رک رک کر آتاہو تو اس کے بیجوں کو شیرہ بناکرپلاتے ہیں ۔
طب نبوی ﷺ اور کھیرا۔
کھیرا کا ذکر قرآن پاک سورۃ البقرہ کی آیت 61میں آیاہے۔اور توریت میں بھی ذکر موجود ہے۔
حضرت عبداللہ بن جعفرؓ روایت فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کی وہ کھجوروں کے ساتھ کھیرے کھارہے تھے

حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ میری والدہ یہ چاہتی تھیں کہ میں جب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں جاؤں تو موٹی ہوکرجاؤں کیونکہ عرب موٹی عورتوں کو پسند کرتے تھے اس غرض کیلئے متعدد دوائیں دی گئیں مگر فائدہ نہ ہوا پھر میں نے کھیرا اور کھجور کھائے اور خوب موٹی ہوگئی۔
نفع خاص۔
دافع بے خوابی اور درد سرحار۔
مضر۔
سرد مزاجوں میں نفع پیداکرتاہے۔
مصلح۔
سکنجین ،کھجور ۔
بدل۔
ککڑی۔
مشہورمرکب۔
شربت مزوری میں تخم خیار خاص جزو ہے۔
کلوریز یا حرارے ۔
ایک درمیانہ کھیرا کھانے سے چھ کلوریز حاصل ہوتی ہے۔
نفع خاص۔
دافع بے خوابی اور درد سرحار۔
مضر۔
سرد مزاجوں میں نفع پیداکرتاہے۔
مصلح۔
سکنجین ،کھجور ۔
بدل۔
ککڑی۔
مشہورمرکب۔
شربت مزوری میں تخم خیار خاص جزو ہے۔
کلوریز یا حرارے ۔
ایک درمیانہ کھیرا کھانے سے چھ کلوریز حاصل ہوتی ہے۔
Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
کھیس‘’’پیوسی‘‘بوہلی
Colostrum
دیگرنام۔
عربی میں لبا فارسی میں فرشتہ اردو میں پیوسی ہندی میں کھیس بہادری میں پھینس ملتانی میں ناراہ سندھی میں پس پنجابی میں بوہلی اور انگریزی میں کولوس ٹرم کہتے ہیں ۔
اس غلیظ دودھ کو کہتے ہیں ۔جو بچہ پیداہونے سے تین چار روز بعد حیوانات یعنی گائے بھینس وغیرہ میں دیتی ہیں یہ آگ پر پکانے سے نیم منجمد ہوجاتاہے۔
مزاج۔
سرد تردرجہ اول۔
افعال۔
مقوی باہ ،مسمن بدن۔
استعمال۔
یہ نفاخ اور دیر ہضم ہے لیکن جن اشخاص کا معدہ اور قوت ہاضمہ قوی ہوتی ہے ان میں بخوبی ہضم ہوکر بدن کو فربہ بناتااور قوت باہ میں تحریک پیداکرتاہے۔کھیس کو بالخاصہ دمہ کیلئے مفید بیان کیاجاتاہے بعض اطباء نے نہایت وثوق سے اپنا تجربہ بیان کیاجاتاکہ جو گائے اول مرتبہ بچہ جنی ہو۔اس کے پہلے پہلے نکالاہوا دودھ یا پیوسی تازہ تازہ مریض دمہ کو پلائیں ۔بفضلہ تعالیٰ دمہ دور ہوجائے گا۔اگر پھر دورہ ہوتو ایک مرتبہ اسی طرح پلائیں ہمیشہ کیلئے نجات ہوگی۔۔۔
نفع خاص۔
مقوی باہ اور دمہ ۔
مضر۔
سدے پیداکرتی ہے۔
مصلح۔
شہد ۔
بدل۔
پنیر۔
خاص بات۔
کھیس تازہ کو اکثر گاؤں میں چنے کی دال میں بھگولیتے ہیں جب تھوڑی خشک ہوجائے تو اس کو گھی میں بھون کر اس میں مختلف میوہ جات شامل کرکے تیار کرتے ہیں جوکہ اکثر مقوی بدن اور مقوی باہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔

کھیلاکھیلی (فارسی )کیلی وکیلا
ایک جنگلی درخت کا پوست ہے جو سخت اورموٹا ہوتاہے۔اس کی رنگت خاکستری سرخ مائل ہوتی ہے۔جوکہ تج کے مشابہ ہے لیکن کھیلاکھیلی اورتج میں فرق ہوتاہے۔ان کی رنگت خاکی اور سرخی مائل جبکہ ذائقہ قدرے اور لیسدار ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم دوخشک ۔۔۔درجہ اول۔
افعال و استعمال۔
قابض ہونے کی وجہ سے زیادہ تر تقویت کمر اور سیلان الرحم میں استعمال کیاجاتاہے اس سے عورتوں کی اندام نہانی کی رطوبت خشک ہوجاتی ہے چنانچہ زچہ عورتوں کیلئے جو مقویات تیار کی جاتی ہیں ان میں کھیلاکھیلی کو بھی شامل کیاجاتاہے۔
مقدارخوراک۔
تین سے پانچ گرام یا ماشے ۔

No comments:
Post a Comment