WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       Mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

2.3.16

کندوری کی بیل ۔ کنگھی ’.کنگھی بوٹی. کنکول. مرچ کنکول

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
کندوری کی بیل۔
Cephalandre Indica

ماہیت۔
بنگالی میں ٹیلاکوچہ ہندی میں کبر ،تیلگو میں بمبیکا تامل میں کوائی سندھی میں کنڈھڑی مرہٹی میں کنڈولی کہتے ہیں ۔
ایک بیل ہے جو پاس کے درختوں پرپھیلتی ہے اس کے پتے گلو کے پتوں کے برابر لیکن چار پانچ بڑے بڑے کنگرے ہوتے ہیں پھول گل چاندنی کی طرح ہوتاہے اور بیج کاغذی لیموں کے بیج کی طرح برسات میں اس کو پھل لگتے ہیں اس کاپھل پرول جیسامخروطی شکل کا خام سبز اور اوپرسفید خطوط ہوتے ہیں ۔پکنے پر نہایت سرخ ہوتاہے۔جنگلی کندوری کے پھل کاذائقہ تلخ اور کاشت شدہ کے بیج پھیکے ہوتے ہیں ۔
مقام پیدائش۔
صوبہ دہلی یوپی بنگال ۔
مزاج۔
سردخشک ۔۔۔پھل سرو تر۔
افعال و استعمال۔
اس کا پختہ پھل بطور سبز ترکاری کھایاجاتاہے بنگال کے اطباء اس کا تازہ رس صبح کے وقت خالی پیٹ ذیابیطس کے مریضوں کو استعمال کراتے ہیں اور اسے انسولین کا قائم مقام سمجھتے ہیں بعض وئید کثرت پیشاب کے علاج کی رسائن دواؤں کو اس کی جڑ کے خالص رس میں بھگوتے ہیں اور پھر اس کے رس میں گولیاں بناکرکھلاتے ہیں لیکن تازہ تحقیق سے ثابت ہوگیاہے کہ اس سے ذیابیطس کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
اسکے پتوں کو گھی کے ساتھ پیس کر زخموں پرلیپ کر تے ہیں اور آبلوں پر اس کے پتوں کو باندھتے ہیں ۔
مقدارخواراک۔
تازہ رس ڈھائی سے پانچ تولہ۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
کنکول ’’مرچ کنکول‘‘
پیپلی کے برابر ایک درخت کا پھل ہے جو مرچ سیاہ کے مشابہ لیکن اس سے بڑا اور رنگ میں بھورا جبکہ ذائقہ تلخ و تیز ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔۔درجہ دوم۔
افعال و استعمال۔
مدربول مقوی معدہ اور کاسرریاح ہے ۔متلی کو روکتی ہے بھوک بڑھاتی ہے بلغم اور ریاح کے فساد کو دفع کرتی ہے مصری کے ساتھ اس کا سفوف دینے سے پیشاب کی رکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔اس کوضعیف معدہ اشتہا نفخ شکم اور ضعف باہ میں کھلاتے ہیں ۔
نفع خاص۔
کاسرریاح ۔
مضر۔
گرم مزاج کو۔
مصلح۔
سرد اشیاء ۔
بدل۔
پیپل و مرچ سیاہ۔
مقدارخوراک۔
نصف ماشہ سے ایک ماشہ یا گرام۔

Copy Rights @DMAC 2016 
 www.sayhat.net
کنگھی ’’کنگھی بوٹی‘‘
Country Mallow

دیگرنام۔
عربی میں مشط الغول فارسی میں درخت شانہ بنگالی میں بریلاوئیدک میں اتی بلایا گنگرین کی چھال پنجابی میں پیلی بوٹی سندھی میں کھوپٹ تیر گیدڑ کی بل ہندی میں کھریٹی اور لاطینی میں سائیڈا کارڈی فولیاکہتے ہیں ۔

کنگھی کا پوداایک گز تک بلند ہوتاہے پتے شہوت یا کپاس کے پتوں کی طرح لیکن ان سے زیادہ نوک دار اور ان پر کچھ رواں سا ہوتاہے۔کنگورے دار بھورا پن لئے ہوئے سبز سرخ ہوتے ہیں پھول پانچ پنکھڑی والے زرد رنگ کے یہ شام کو کھلتے ہیں اور سردیوں کے موسم میں لگتے ہیں پھولوں کے جھڑنے کے بعد کنگھی کی طرح دندانےدار لیکن گول پھل لگتے ہیں کالے رنگ کے چپٹے لیس دار تخم جو بیج بندکی طرح معلوم ہوتے ہیں ۔اس کی چار اقسام ہیں ۔
کنگھی بوٹی۲۔کھریٹی خرد۳۔کھریٹی کلاں ۔۴۔گنگیرن۔
مزاج۔
گرم خشک۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
محلل اورام قابض حابس الدم مدربول دافع بواسیر مسکن اوجاع 
استعمال بیرونی
محلل اورام ہونے کی وجہ سے خناق میں اسکے پتوں کو گرم کرکے گلے پر باندھتے ہیں اور خشک پتوں کو چلم میں ڈال کر تمباکو کی طرح مریض دھواں کھینچ لے ۔مسکن اوجاع و قابض اورمحلل اورام ہونے کی وجہ سے اس کے پتوں کے جوشاندہ سے دانتوں کے درد اور مسوڑھوں کے ورم میں غرغرے اور کلی کرائے جاتے ہیں اس کی مسواک درد دندان کیلئے مفیدہے۔
استعمال اندرونی۔
کنگھی کے پتے اور پھولوں کا شیرہ نکال کر نفث الدم میں پلاتے ہیں دستوں کو بندکرنے سوزاک میں پیشاب کا دارار کرنے اور سوزش کو تسکین دینے کیلئے زیرہ سفید کے ہمراہ پیس چھان کر پلاتے ہیں بواسیر خونی و بادی میں اس کے پتوں کو چندعدد مرچ سیاہ کے ہمراہ پیس کر چھان کر یا ان کا خیساندہ تیارکرکے پلاتے ہیں خام کشتوں کو بدن سے خارج کرنے کیلئے کنگھی بوٹی کا شیرہ استعمال کرتے ہیں زیرہ سفید والا نسخہ پلانے سے پیشاب کی نالی کا زخم اچھا ہوجاتاہے۔اس کے بیج بھی دو یا تین ماشہ دودھ کے ہمراہ کھلانا سیلان الرحم اور بواسیر خونی میں نافع ہے۔نمک کنگھی مدربول اورمفتت سنگ ہے۔
نفع خاص۔
بواسیر ،سوزاک ۔
مضر۔
کمزور اشخاص کیلئے ۔
مصلح۔
شہد خالص اور مرچ سیاہ ۔
بدل۔
شربت آلو املے کا مربہ۔
مقدارخوراک۔
کنگھی کے برگ ۔
پانچ سے سات گرام ۔
تخم کنگھی سات ماشہ ایک تولہ تک۔

No comments:

Post a Comment