Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
لاکھ’’لک مغسول‘‘
Lac
دیگرنام۔
عربی میں لک فارسی میں لاک ہندی میں لاکھشا،بنگالی میں گالاسندھی میں جوء انگریزی میں لیک اور لاطینی میں Cocus Laccaکہتے ہیں ۔
ماہیت۔
لاکھ ایک قسم کی گوند جو بیری پیپل اور برگد کی شاخوں سے نکل کر منجمد ہوجاتی ہے۔اس کا رنگ سرخ ہوتاہے۔جس کا مزہ تلخ اور برا وزن میں ہلکی اور اس کے اوپر معمولی سفید رنگ کا رواں ہوتاہے۔ یہ لاکھ خام کہلاتی ہے۔
لاکھ مغسول ۔
لاکھ کو پگھلا کر کسی برتن میں گرم پانی میں ٹپکائیں ۔
اس کا گردہ غبارپانی میں بیٹھ جائے گا اورصاف شدہ لاکھ پانی کے اوپر آجائے گی ۔یہ لک مغسول کہلاتی ہے۔
پکائی ہوئی لاکھ کے ثقل کوباریک باریک پترے بنالیتے ہیں ۔ان کو چپڑا کہتے ہیں ۔
لاکھ کے جوشاندہ کو منعقد کرکے ایک رنگ بنایاجاتاہے۔جس کا گلاں کہتے ہیں ۔اس کے جوشاندے میں دوائی بھی بھگو کر باریک باریک قرص بنالیتے ہیں ۔اور ان کو مہاور کہتے ہیں ۔
مزاج۔
گرم دو خشک درجہ سوم۔
لک مغسول ملطف /غیرمغسول قویٰ
افعال۔
جالی ،محلل ،حابس ،منفث بلغم ،مجفف رطوبات نیز مقوی معدہ وجگر۔
استعمال۔
لاکھ استسقاء لحمی ،استسقاء زقی یرقان کھانسی اور دمہ میں استعمال کی جاتی ہے۔معدے و جگر کے کئی امراض میں کھلاتے ہیں ۔لاکھ مغسول بکری کے تازہ دودھ کے ہمراہ ایک گرام نفث الدم کو بند کرنے کیلئے کھلاتے ہیں ۔مجفف رطوبات ہونے کی وجہ سے بدن کو لاغر موٹاپادورکرنے کیلئے بقدرآدھا گرم سے دو گرام ہمراہ سرکہ کھلاتے ہیں ۔قوی مسہل قے آور نافع یرقان ہے۔اس کو کھانڈ ہموزن کے ہمراہ ملاکر بھانکنے سے خون تھوکنا اور کثرت حیض رک جاتاہے۔
وئید پرانے بخار اور تپ دق میں لاکھ سے بنائے گئے لاکشادی تیل کو استعمال کرتے ہیں اور اسے چھوت دار بیماریوں سے حفاظت کے لئے سمجھتے ہیں ۔
بنگالی عورتیں مہندی کی بجائے لاکھ سے ہاتھ پاؤں رنگنے کیلئے استعمال کرتی ہیں اور اسے سہاگ کی علامت خیال کرتی ہیں ۔
نفع خاص۔
حابس نفث الدم ۔
مضر۔
امراض طحال۔
مصلح۔
مصطگی ،
بدل۔
طباشیر۔
مقدارخوراک۔
نصف گرام سے دو گرام تک۔

مشہور مرکب۔
سفوف مہزل ۔
لال
Ruby
دیگرنام۔
عربی میں لعل بدخشاں فارسی میں لعل
ماہیت۔
مشہور عام قیمتی پتھر ہے یہ یاقوت ہی کی قسم ہے لیکن یاقوت سے نرم گول اور بڑا ہوتاہے۔اس کا رنگ سرخ چمک دار اس کا ذائقہ پھیکا ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
بدخشاں ،دکن۔
مزاج۔
معتدل۔
افعال و استعمال۔
مقوی قلب و دماغ اور مقوی قویٰ ہے۔اس کا سرمہ مقوی بصارت ہے اس کا کشتہ سیلان الرحم کو بندکرتاہے مفرحات اور یاقوتی میں شامل کرتے ہیں
نوٹ۔
یاقوت زرد کو پکھراج اور کبود کو نیلم کہتے ہیں ۔
مقدارخوراک۔
کشتہ ایک سے چاررتی تک۔
لال ساگ
A.Gangeticus
دیگرنام۔
عربی میں عصی الرعی ،فارسی میں ہزار بندک اور انگریزی میں اے گینگ ایٹی کس کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
مشہور ساگ جو کئی قسم کا ہے اس کا رنگ اودا سرخ رنگ اور ذائقہ قدرے شیریں ہوتاہے۔
مزاج۔
سرد تین خشک ایک درجہ میں ۔
افعال و استعمال۔
حابس و قابض ہے پتوں کا پانی کان کے درد کو دور کرتاہے۔اس کا لیپ سوزش معدہ کو ختم کرتاہے۔پرانے اسہال اور حیض کو بندکرتاہے۔مسکن حرارت اورقولنج کو مفیدہے۔
مقدارخوراک۔
دس تولہ یا سو گرام تک۔
گل لالہ’’لالہ‘‘
Pulsatilla....Wind Flower
دیگرنام۔
عربی میں شقائق نعمان فارسی میں گل لالہ لاطینی میں پلساٹیلااور انگریزی میں ونڈ فلاور کہتے ہیں ۔
ماہیت۔
لالہ کے پتے پھل اور پھول خشخاش کے پودے سے مشابے لیکن اس سے چھوٹے ہوتے ہیں ۔اس کا تناسیدھا ہوتاہے۔شاخوں کے بالائی سرے پر کاسہ نماپھول لگتاہے۔اس پھولوں کی رنگت بالعموم سرخ ارغوانی اور کبھی بنفشی ہوتی ہے۔پھول گرنے کے بعد ڈوڈے سے بہت چھوٹاہوتاہے۔اس میں سیاہ رنگ کے چھوٹے چھوٹے گول تخم بھرے ہوتے ہیں ۔لالہ کا تمام پودارونگٹے دارہوتاہے۔

جرمنی،انگلستان،مصرمقتدل و بلندمقامات ہمالیہ پر۔
افعال۔
بیرونی طور پر جالی ،محلل ،جاذب اندرونی طور پر مدربول و حیض ،مدرشیر،منفث بلغم مسکن درد ااوردافع تشنج مصفیٰ خون۔۔
استعمال۔
صعتر کے ہمراہ کھانسی کالی کھانسی اورضیق النفس میں مفیدہے۔اندرونی اعضاء کے دردوں کوتسکین دینے کیلئے دیتے ہیں ۔جوکی بھوسی کے ہمراہ پکاکر ادراربول اور فرزجہ کرتے ہیں ۔مفتح مسام ،ملطف اور مصفیٰ خون ہونے کی وجہ سے جدری کو باہر نکالنے کیلئے اس کا جوشاندہ پلاتے ہیں ۔اس کے تخم کھلانے سے برص کو فائدہ ہوتاہے۔
بیرونی استعمال۔
گل لالہ کو اورام پرتحلیل کرنے کیلئے ضمادکرتے ہیں جالی اور جاذب خون ہونے کی وجہ سے برص بہق نمش اور دادپرلگاتے ہیں نیز زخموں پر ضماد کرتے ہیں یامرہم میں شامل کرکے لگاتے ہیں گل لالہ کو پوست آخروٹ تازہ کے ہمراہ کوٹ کر بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے لگاتے ہیں یا دوسرے خضابوں میں شامل کرتے ہیں ۔اس کاپانی نچوڑ کر ناک میں ٹپکانے سے رطوبت کا اخراج ہوکر دماغ کا تنقیہ ہوجاتاہے۔شقیقہ اور مزمن درد سر کو فائدہ بخشتاہے۔اس کا نچوڑ ہوا پانی آنکھ کے جالے پھولااور ظلمت کو زائل کرنے کیلئے آنکھ میں ٹپکاتے ہیں نیزنزول آمعامیں قطور کرتے ہیں ۔
نفع خاص۔
حابس الدم ،مفید برص
مضر۔
دماغ کیلئے ۔
مصلح۔
بادیان ۔
بدل۔
پوست خشخاش۔
مقدارخوراک۔
گل لالہ۔۔۔تین سے پانچ گرام تک۔
خاص بات۔
گل لالہ کا استعمال ہومیوپیتھک میں بھی ہوتاہے۔اور پلساٹیلاکو عورتوں کی خاص دواء کہاجاتاہے۔

No comments:
Post a Comment