Copy Rights @DMAC 2016
www.sayhat.net
گورگندم ’’پتھرالی رس‘‘
دیگرنام۔
فارسی میں جوزگندم ’گل گندم ‘عربی میں شعم الارض اور سندھی میں پتھرالی رس ۔
ماہیت۔
ایک رطوبت ہے جو پتھر پر پیداہوتی ہے۔یہ بقدرناخن ہوتی ہے۔اس کو اولاًفارس والوں نے قبروں سے پایاتھا۔اس لئے اس کا نام گورگندم مشہور ہے۔اس کی رنگت خاکی زردی مائل اور ذائقہ پھیکا ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ سوم۔
افعال و استعمال۔
قوت باہ کو تقویت دیتاہے۔اور بدن کو فربہ کرتاہے۔سیب کے پانی کے ہمراہ کھاناحابس الدم ہے اور اس کا لیپ ہمراہ شہد کے گنج کو نافع ہے اگر اس کو شہد اور تھوڑے پانی میں ملاکر دھوپ میں رکھیں تو شراب سے زیادہ نشہ کرتاہے۔
مقدارخوراک۔

تین گرام۔
گوکھرو’’خارخشک ‘‘ بھکڑا
Small Caltrops
دیگرنام۔
عربی میں خسک فارسی میں خارخسک سندھی میں بکھڑو پنجابی میں بھکڑا بنگالی میں گوکھری مرہٹی میں سرائے تامل میں نرانجی سنسکرت میں گوکھرو انگریزی میں سمال کارپس اور لاطینی میں ٹرالی بولس ٹے ریسٹرس کہتے ہیں ۔
ایک بیل دار بوٹی کا خاردار سہ گوشہ پھل ہے۔یہ بوٹی موسم برسات میں مفروش بیل کر شکل میں ہوتی ہے۔چارفٹ لمبی بیل کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں جو سفیدی مائل پتلی اور سبز رنگ کی ہوتی ہے اورجڑ کے ارد گرد پھیلتی ہیں پتے چنے کے پتوں کی طرح ذرا ان سے بڑے ہوتے ہیں ۔سردی کے موسم میں پتوں کی جڑوں سے نکلے ہوئے زرد رنگ کے پانچ پنکھڑی والے کانٹوں سمیت نکلتے ہیں پھول لگنے کے بعد چھوٹے گول چٹپے پھل پانچ کونوں تیز کانٹوں والے ہوتے ہیں ۔جڑ پتلی پانچ چھ انچ لمبی بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔میدانی گوکھرو پہاڑی گوکھرو کی نسبت چھوٹاہوتاہے۔
اقسام ۔
خردوکلاں دو قسم کا ہوتاہے۔لیکن زیادہ تر خرد مستعمل ہے۔بڑے گوکھرو کا جھاڑ دار پیڑہوتاہے۔پتے سفیدی مائل لمبے قدرے گول اور کنگرے دارہوتے ہیں پھل چہار گوشہ ہوتے ہیں چاروں کونوں پر ایک ایک کانٹا ہوتاہے۔خام پھل کا رنگ ہرا ہوتاہے۔پکنے پر بیلا جبکہ خشک ہوکر مٹیالے رنگ کا ہوتاہے۔ان کا ذائقہ پھیکا ہوتاہے۔
مقام پیدائش۔
پاکستان ،ہندوستان ،اور ایران کے خشک مقامات پر فصل خریف میں بافراط ہوتاہے۔بڑاگوکھرو گجرات کاٹھیاواڑ بندھیاچل وغیرہ کی ریتلی اور پتھریلی زمین میں زیادہ ہوتاہے۔
مزاج۔
گرم خشک ۔۔۔درجہ اول۔
افعال۔
مدربول و حیض مفتت سنگ گروہ و مثانہ اور مقوی باہ۔۔۔
استعمال۔
گروہ و مثانہ کی چھوٹی کنکریوں کے اخراج کیلئے آلو بالو اور دوقو کے ساتھ شیرہ کی صورت میں استعمال کرتے ہیں ورم گردہ مزمن پیشاب میں البیومن آنے لگے اور استسقاء ہوکر جسم پرآناس ہوتو گوگھرو بہت مفید ہے۔آکھ سے پیدا شدہ ورم کو زائل کرنے کےلئے اس کو گھوٹ کر باندھتے ہیں مبنزلہ تریاق ہے پیشاب جل کر آتا ہو تو گوگھرو جوکھار کے ہمراہ استعمال کرناچاہیے سوزش بول اور سوزاک میں تخم خیارین اور تخم خرپزہ کے ہمراہ گھوٹ کرپلانا مفیدہے۔
مقوی باہ ہونے کی وجہ سے خشک گوکھرو کو باریک پیس کر تین دن تازہ گوکھرو کے پانی میں رکھیں پھرخشک کرکے مصری ملاکر دودھ کے ہمراہ پینا جریان احتلام سرعت انزال کے علاوہ باہ کو طاقت دیتاہے۔
یہ دشمول کی دواؤں میں شامل ہے اس لئے وئید بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔
نفع خاص۔
مدربول ۔
مضر۔
امراض رس ۔
مصلح۔
بادام اور روغن کنجد۔
مقدارخوراک۔
پانچ سے سات گرام یا ماشے ۔
مشہور مرکب۔
شربت بزوری ،شربت مدرطمث سفو ف سیلان الرحم ۔
گوگل’’مقل‘‘

Gum Gugal
دیگرنام۔
فارسی میں بوئے جہودان ،عربی میں مقل ارزق سندھی میں گکر بنگلہ میں گگو اور انگریزی میں گم گوگل کہتے ہیں ۔
یہ کافور گروپ کا چھوٹے قد کا خوشبو دار اور کانٹے دار درخت جوکہ لگ بھگ دس بارہ فٹ یا چار گز ہوتاہے۔پتے جسم کے پتوں کی طرح ایک جگہ الگ الگ تین تین پتے چمکیلے موٹے اور چکنے ہوتے ہیں پھول سرخ اور چھوٹے ہوتے ہیں ۔پھل چھوٹے لمبائی لئے ہوئے گول اور پک کر سرخ رنگ کے ہوجاتے ہیں ۔چھال سبزی مائل زرد اور لکڑی سفید ہوتی ہے۔اس درخت کا گوند یا رس سورج
کی گرمی سے تنے اور بڑی بڑی شاخوں سے خودبخود نکلنے لگتا ہے۔وہ رس درخت کے ارد گرد نیچے گر کر مٹی ریت یا کنکروں میں ملتارہتاہے۔کبھی کبھی درخت کی خلاؤں میں جمع ہوجاتاہے۔گوگل میں عام طورپر ریت وغیرہ ملی ہوتی ہے۔اس لئے مدبریاشدھ کرکے استعمال کریں ۔
خالص گوگل کی پہچان ۔
چمکیلا جلد ٹوٹنے والا سرخ زردی مائل اور تیز خوشبودارہوتاہے۔جبکہ پراناگوگل ہوتو کچھ سیاہ ہوتاہے اور پانی میں چمکیلا سفید رنگ کا محلول بننے والا اچھا ہوتاہے۔اس کا ذائقہ تلخ اور جس قدر پراناہوگا۔اس کازیادہ تلخ ہوگا۔۔
مقام پیدائش۔
اٹلی ،بحرعمان،عرب ،بنگلہ دیش ،ہندوستان میں راجستھان،یوپی بنگال ،میسور ،بہار،آسام اور سہلٹ پاکستان صوبہ سندھ میں پائے جاتے ہیں ۔
مزاج۔
گرم تین خشک ۔۔۔درجہ دوم۔
افعال۔
دافع بواسیرو حابس الدم بواسیری ،مفتت سنگ گردہ مقوی باہ ،محلل ملین منضج منفث و مسہل بلغم مسخن جالی کاسرریاح مدربول و حیض ،مافع سحج ۔
استعمال۔
ریاح غلیظ کو تحلیل کرنے اور معدہ و قوت باہ کو تقویت دینے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔بواسیربادی و خونی اور ریح البواسیر میں بکثرت استعمال کیاجاتاہے۔چنانچہ اس کو بواسیر کی گولیاں اور معاجین میں شامل کرتے ہیں مناسب ادویہ کے ہمراہ مسوں کی مضمحل کرنے کےلئے اس کا ضماد لگاتے ہیں اوراسکی دھونی دیتے ہیں گرم ادویہ مسہلہ کی حب یا قرص میں ان کی اصلاح کیلئے اس کو بھی شامل کرتے ہیں تاکہ آنتیں سحج سے محفوظ رہیں ۔ادرار حیض و اخراج مشمیہ کیلئے شرباًوحمولاًاستعمال کرتے ہیں ۔منضج و مسہل بلغم اور مسخن ہونے کی وجہ سے جملہ امراض باردہ بلغمیہ مثلاًفالج و جع المفاصل نقرس عرق النساء وغیرہ میں استعمال کیاجاتاہے۔اور منفث بلغم ہونے کی وجہ سے سرفہ ضیق النفس بلغمی میں مستعمل ہے۔حابس خون ہونے کی وجہ سے نفث الدم میں بھی کھلایاجاتاہے۔جسمانی قوت میں اضافہ کرتاہے۔
مقل کا بیرونی استعمال۔
محلل ہونے کی وجہ سے جملہ اورام صلبیہ اور اورام احشاء کیلئے ضرباًو ضماد اًاستعمال کرتے ہیں ۔مثلاًخنازیر طاعونی گلٹیوں اور رسولیوں کو تحلیل کرتی ہے یا پک کر پھوٹ جاتی ہے۔جالی ہونے کی وجہ سے دار پر تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ اس کا ضماد کرتے ہیں مقل کی دھونی کیڑوں مکوڑوں کو بھگاتی ہے۔
اہل ہند اسے مذہبی تہوروں میں جلاتے ہیں ۔
نفع خاص۔
بواسیر۔ محلل۔
مضر۔
پھیپھڑے ،جگر۔
مصلح۔
کتیرا،زعفران ،
بدل۔
صبرزرد مرمکی۔
مقدارخوراک۔
ایک سے ڈیڈھ گرام ۔
سفوف بنانے کی ترکیب۔
مقل کو کسی سفوف یا معجون وغیرہ میں شامل کرنا ہوتو اس کو سفوف کرنے کی آسان ترکیب یہ ہے کہ اس کو پینے سے قبل توئے یا کڑاہی میں رکھ کر نرم آگ پر بریان کرلیاجائے ۔

No comments:
Post a Comment